Tag: summons

  • صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

    صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔

    ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی جمعرات کی سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیاہے۔

    یاد رہے کہ صدر نے پارلیمان کا آخری مشترکہ اجلاس گزشتہ برس نومبر میں طلب کیا تھا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021 سمیت دیگر بلز منظور کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کے خاتمے کو غیر ملکی سازش قرار دیا تھا اور احتجاجاً قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بعدازاں چودہ اپریل کو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بحیثیت قائم مقام اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 اراکین کے استعفے منظور کر لیے تھے، تاہم پی ٹی آئی اراکین کو اب تک قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا

  • اپوزیشن کی تحریک اور کورونا صورتحال،وزیراعظم  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اپوزیشن کی تحریک اور کورونا صورتحال،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور کورونا صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اوراپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور کورونا صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

    وفاقی کابینہ  اجلاس میں اداروں میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی سفارشات کی منظوری دی جائے گی جبکہ پبلک سیکٹرز کےسی اواور ایم ڈیز کی نشستوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں جی 20 ممالک میں قرضوں کی ادائیگی میں توسیع سے متعلق اور بھارتی براڈکاسٹرز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق این او سی کے اجرا پر غور ہوگا۔

    گذشتہ کابینہ کے اجلاس میں  کورونا سے بچاؤ کی اشیا امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی سمیت کورونا سے بچاؤ، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی ۔

    کابینہ نے  پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پریس کونسل پاکستان کےممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکا معاملہ مؤخر کردیا گیا تھا۔

    اہم پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوزکی تقرری پربریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

  • مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل طلب،  مردم شماری کےنتائج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع

    مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل طلب، مردم شماری کےنتائج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا ، جس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اجلاس میں چاروں وزرائےاعلٰی،وفاقی وزراشریک ہوں گے۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں گزشتہ سی سی آئی اجلاس میں فیصلوں پرعملدرآمد اور اوگراآرڈیننس میں ترمیم سےمتعلق فیصلےکا جائزہ  لیا جائے گا جبکہ نیپرا رپورٹ2018/19 پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں مردم شماری کےنتائج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ، چشمہ رائٹ بینک کینال کےلوورپورشن کاکنٹرول پنجاب منتقل کرنے اور ایل این جی کی درآمدسےمتعلق فیصلے پرغورہوگا۔

    سی سی آئی اجلاس میں سی جے ہائیڈروکو این اوسی دینے سےمتعلق اور واٹراکارڈ1991 سےمتعلق اٹارنی جنرل کی تجاویز پر غورہوگا جبکہ کونسل کوملکی صنعتوں سےمتعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آرکی جانب سےصوبائی کنسالیڈیٹڈفنڈ سےکٹوتی کامعاملہ زیربحث آئے گا اور اٹھارویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلقہ امور پر غور کیا جائے گا۔

  • اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے  کا حکومتی پلان  : وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کا حکومتی پلان : وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردی۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا، ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے 4بجے ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

    ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔

    وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے اور ترجمانوں کے ساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔

    وزیر اعظم مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کےفیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

    یاد رہے وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

    کومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دیے جائیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔

  • لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر پر کرنی گاؤں کا 19 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔

    اس سے چند روز قبل بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی جس میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • مدرسے میں بچے سے زیادتی: عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

    مدرسے میں بچے سے زیادتی: عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے بھارہ کہو کے مدرسے میں بچے سے زیادتی کے کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارہ کہو کے مدرسے میں بچے سے زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی درست تفتیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بچے کے حوالے سے مدعی نے بتانا ہے تو پولیس کیا کر رہی ہے؟ عدالت کو بتائیں آپ نے کیا تفتیش کی۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش میڈیکل کروانے پر ثابت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی جائے۔

    ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ بھی کمسن بچی سے زیادتی کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔

    4 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ملزم کی وکیل تہمینہ محب اللہ نے کہا تھا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، کیس میں مزید ڈی این ایز کی تفصیلات نہیں دی گئیں، 4 سالہ بچی کے بیان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا درخواست واپس لی جائے ورنہ ٹرائل پر اثر ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔

  • وزیراعظم پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ، وزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آباد طلب کرلیا

    وزیراعظم پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ، وزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آباد طلب کرلیا

    اسلام آباد : پنجاب پولیس ریفارمز کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آبادطلب کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پولیس ریفارمز سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کریں گے اور بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات پر ناراضگی اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوگی ، جس میں پنجاب پولیس نظام میں اصلاحات پر بات چیت کریں گے جبکہ زونز اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب، پولیس حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف

    یاد رہے پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا تھا ، ذرائع کے مطابق 14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔

    خیال رہے چند روز قبل بھی اے ٹی ایم کارڈ چرانے والے صلاح الدین کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا اور پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد انچارج سی آئی اے سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور ہوگا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور کرے گی۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کیلئے سمری پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیلئے سروس رولز اور سٹریکچر کی منظوری دے جائے گی-

    اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطور دی جائے گی جبکہ پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ ای سی سی کے 15مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاکابینہ کے الیٹریک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی حتمی منظوری دے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے-

    اجلاس مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔

  • حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد کی 3مئی کونیب میں طلبی، نوٹس موصول

    حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد کی 3مئی کونیب میں طلبی، نوٹس موصول

    لاہور : حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد کو نیب طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا، عائشہ احد کو 3مئی کو حمزہ شہباز کے خلاف اثاثہ جات کیس میں معاونت کے لئے طلب کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ احد کو نیب کی طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ، گلبرگ میں عائشہ احدکی رہائشگاہ پر ان کے ملازمین نے نوٹس وصول کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے عائشہ احد کو پہلے 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کا کہاگیا تھا تاہم 30اپریل کوحمزہ شہبازکی پیشی کےباعث عائشہ احد کو 3 مئی کو12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

    عائشہ احد کو حمزہ شہبازکےخلاف اثاثہ جات کیس میں معاونت کےلئے طلب کیاگیاہے، عائشہ احد حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : اثاثوں میں اضافہ، نیب نے حمزہ شہباز سے جواب مانگ لیا

    یاد رہے نیب نےحمزہ شہبازکوتیس اپریل کوطلب کرتے ہوئے سوالنامہ بھجوادیا تھا، نیب نے آئندہ پیشی کے لیے سوالنامےمیں حمزہ شہباز سے دو ہزار پانچ سے اب تک تمام کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا جبکہ کمپنیوں پرقرض،سلمان اورنصرت شہبازکیساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی پوچھی ہیں۔

    خیال رہےمنی لانڈرنگ اور آمدن سےزائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف تحقیقات مختلف زاویوں سےجاری ہیں ، شریف خاندان پر الزام ہے کہ 1999 میں اُن کے اثاثہ جات کی مالیت پانچ کروڑ چھتیس لاکھ تھی جبکہ 2019 تک اُن میں سوا تین ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

  • حمزہ شہباز کی 30 اپریل  کو نیب میں طلبی ،  سوال نامہ بھجوادیا گیا

    حمزہ شہباز کی 30 اپریل کو نیب میں طلبی ، سوال نامہ بھجوادیا گیا

    لاہور : نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 30 اپریل کو طلب کرلیا ہے اور اسی سلسلے میں سوال نامہ بھجوا دیا ہے ، جس میں حمزہ  شہباز سے نوٹسسز میں درج مختلف سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں۔

    تٍفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو تیس اپریل کو دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے اور سوال نامہ بھجوا دیا ہے، انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کیس میں بلایا گیا ہے۔

    سوال نامے میں میں حمزہ شہباز کو جاری گزشتہ برس اور رواں برس جاری ہونے والے تمام طلبی کے نوٹسسز میں درج مختلف سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں۔

    حمزہ شہاز کو 2005 سے لے کر اب تک کی تمام کمپنیوں کی سرمایہ کاری، کمپنیوں پر قرض، سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے ساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حمزہ شہباز کو 2006 سے 2008 کی ٹیکس ریٹنرز اورویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق حمزہ شہباز نے تین برسوں کی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں، 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں کے تفصیلی جوابات دیئے جائیں، شریف فیملی پر لگائے گئے الزامات کے مطابق 1999 میں انکے اثاثہ جات 5 کروڑ 36 تھے، دس سالوں میں انکی دولت 68 کروڑ 33 لاکھ ہوگئی جو اب سوا 3 ارب کے قریب ہے اس پر وضاحت دی جائے۔

    مزید پڑھیں:  حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع

    نیب کے حاصل کردہ شواہد کے مطابق حمزہ شہباز فضل داد عباسی ،قاسم قیوم اور مشتاق چینی سے ملنے والے پیسوں کے مستند جوابات بھی فراہم کریں، حمزہ شہباز کو اب تک موصول ہونے والے تحائف اور وصول کی جانے والی تنخواہوں کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے حمزہ شہباز 12اور 16 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ میں نیب لاہور میں پیش ہو چکے ہیں تاہم 10 اپریل کو انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی، حمزہ شہباز نے تفتیشی ٹیم کو نامکمل ریکارڈ اور سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی نہیں دیئے تھے۔

    خیال رہے منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف مختلف زاویوں سےتحقیقات جاری ہے ، الزامات کےمطابق شریف فیملی کے انیس  سو ننانوےمیں اثاثہ جات پانچ کروڑچھتیس لاکھ تھے،اب ان کی دولت سواتین ارب کیسےہوگئی؟

    یاد رہے کہ  لاہور ہائی کورٹ نے اثاثہ جات، صاف پانی انکوائری اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ  6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔