Tag: summons-meeting

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کرلیا، جس میں بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وباکی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمراین سی اوسی کےاعدادوشمارپر بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں کوروناروک تھام کیلئےصوبائی حکومتوں کےاقدامات پربریفنگ دی جائے گی، چیئرمین این ڈی ایم اے،معاون خصوصی برائےصحت اسپتالوں،طبی آلات پربریفنگ دیں گے جبکہ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےبعدکی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیا گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔

    خیال رہے چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کوروناسے مزید نواسی مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 3590 ہوگئی جبکہ 4471 نئےکيسز بھی رپورٹ ہوئے، جس سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار چالیس تک پہنچ گئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں  جلسے کی تیاریوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں جلسے کی تیاریوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں جلسے کی تیاریوں کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ریلیوں کی روانگی، قافلوں کی جلسے میں شمولیت کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا مشن ، وزیراعظم عمران خان نے جلسے کی تیاریوں کے لئے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں جلسےکی تیاریوں کےلئےاقدامات کاجائزہ لیاجائے گا اور ریلیوں کی روانگی، قافلوں کی جلسے میں شمولیت کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ دنیا کو بتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے، کشمیروں کو یقین دلاؤں گا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    بعد ازاں وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مظفر آباد جلسہ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی تھی ، جس کے مطابق مظفر آبادمیں جلسہ13 ستمبر کونماز جمعہ کےبعدشروع ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان نماز جمعہ سے قبل مظفر آبادروانہ ہوں گے اور جمعہ کو دوپہر 3 بجے کے بعد مظفرآباد جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مظفرآباد جلسے سے آزاد کشمیر کے رہنما بھی خطاب کریں گے جبکہ مانسہرہ سمیت مختلف شہروں سے قافلے مظفر آباد پہنچیں گے۔

  • 100دن پلان کی تقریب،  وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے، فیصلہ آج ہوگا

    100دن پلان کی تقریب، وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے، فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 100 روزہ پلان کی تقریب سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں فیصلہ ہوگا کہ وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سو روزہ پلان کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر سیاسی امورنعیم الحق شریک ہوں گے جبکہ سیکریٹری اعظم خان، فیصل جاوید،افتخاردرانی اوردیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں حکومت کی 100دن کی کارکردگی اور اہداف کاجائزہ لیاجائےگا، کس وزیر نے کتنا کام کیا؟ وزارتوں اور ڈویژنوں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیاجائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے۔

    اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری مہم، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد پرغور ہوگا جبکہ مختلف وزارتوں کے عوامی فلاحی منصوبوں اورعملی اقدامات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں حکومت کی100روزہ کارکردگی اور اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعظم کو سادگی وکفایت شعاری مہم پر بھی بریف کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر میں تقریب کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں وزیراعظم کونیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبےپرپیشرفت پربھی بریفنگ دی گئی اور 100روزہ پلان کی تقریب کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی سمت درست ہے،اہداف حاصل کریں گے، قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، ہماری اصلاحات کے ثمرات جلدعوام تک پہنچیں گے، ملک کی معیشت کو جلد پاؤں پر کھڑا کر دیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے100 روز مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر میں تقریب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی کارکردگی پرقوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم 100 روزہ پلان میں حاصل کے گئے اہداف بتائیں گے اور آئندہ کے لیے حکومتی منصوبوں سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ11بجے طلب کرلیا، اجلاس میں وزیر اعظم کابینہ اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم متحدہ عرب امارات اور ملائشیاء کے دوروں کے حوالے سے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ منصوبہ بندی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر وفاقی وزراء100روزہ منصوبہ بندی پر رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

    وزیرخزانہ اسد عمرآئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی تعیناتی پربھی غور ہوگا۔

    اس کے علاوہ عبدالجبار شاہین کو چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں دینے کا بھی امکان ہے، ایجنڈے میں موبائل فونز کی غیرقانونی درآمد کی روک تھام کیلئے پالیسی کا جائزہ شامل ہے، اجلاس میں فیصل آباد، گوجرانوالہ کے بینکنگ کورٹس کے ججز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ملائشیاء کا دورہ مکمل کرکے آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دے گی، اس کے علاوہ مختلف اداروں میں تقرریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • شہیدطاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

    شہیدطاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شہیدطاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوگا ، اجلاس میں شہید طاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    پاکستان نے شہید طاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکومت کے رویے سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کو دہری اذیت سے گزرنا پڑا، میت حوالگی جیسےنازک معاملےپرسفارتی،انسانی تقاضوں کومدنظررکھاجاناچاہیے۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا بھی کہنا تھا کہ شہید افسر کی لاش پر سیاست کھیلی جارہی تھی ، افغان حکام کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا تھا۔

    مزید پڑھیں : افغان حکام کا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار

    یاد رہے گذشتہ روز افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا جسد خاکی صرف محسن داوڑ کو ہی دیا جائے گا، ایم این اے محسن داوڑ کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

    بعد ازاں پشاور کے شہید پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داوڑ کی میت طورخم میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی وفدکے حوالے کر دی گئی تھی۔

    جس کے بعد شہیدایس پی طاہر داوڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں اداکی گئی، جس میں وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی،گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان، کورکمانڈر پشاور، صوبائی وزرا شوکت یوسفزئی، علی سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہیدایس پی طاہر داوڑ کو حیات آباد میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے ہی پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ، جس کے بعد مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی تھی۔

    افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

    پاکستان نے ایس پی طاہرداوڑ افغانستان میں قتل پر افغان ناظم الامور کو 2 بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈکرایا تھا جبکہ وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا۔