Tag: summons report

  • وزیراعظم عمران خان نے روہڑی ‌ٹرین حادثے کی رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعظم عمران خان نے روہڑی ‌ٹرین حادثے کی رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روہڑی حادثےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےروہڑی حادثےکی رپورٹ طلب کر لی، انھوں نے افسوسناک حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ اورغم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج

    واضح رہے گذشتہ رات کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس جو روہڑی ریلوے اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر پہلے اچھیوں قبیوں کے مقام پر پہنچی تو ریلوے لائن پر قائم بغیر پھاٹک والے کے ریلوے کراسنگ پر سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔

    حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے ، جن میں سے 21 سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 6 زخمیوں کو تشویش ناک حال میں سی ایم ایچ پنو عاقل منتقل کیا گیا جبکہ حادثے میں مسافر ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

    بعد ازاں روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا تھا  ، جس میں کہا گیا تھا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔

  • وزیراعظم نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعظم نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے کہا کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے، کوئٹہ میں لوگوں کو مسجد میں نمازکے دوران نشانہ بنایاگیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادراورمثالی افسر تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں مغرب کی نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ،امام مسجد سمیت15نمازی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرےدکھ اورافسوس کااظہار کیا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا مسجد میں دھماکا کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے،امدادی کاموں میں پولیس، سول انتظامیہ کو تعاون فراہم کیا جائے۔