Tag: Sun

  • کراچی میں سورج اب آگ برسائے گا

    کراچی میں سورج اب آگ برسائے گا

    کراچی: شہرقائد کے باسی شدید گرمی کی لپیٹ سے بچنے کے لیے تیارہوجائیں، کراچی میں سورج اب آگ برسائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر دو مئی تک جاری رہے گی، اٹھائیس اپریل سے دو مئی تک لوگوں کے پسینے چھوٹیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے گذشتہ ماہ بھی شہر قائد میں گرمی کی لہر کئی دنوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں موسم خشک اور گرم رہا۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ان کے مطابق ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔

    یاد رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

  • کراچی میں سورج آج مزید آگ برسائے گا

    کراچی میں سورج آج مزید آگ برسائے گا

    کراچی: شہری قائد کے باسی قہرڈھانے والی گرمی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، سورج آج مزید آگ برسائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کہنا ہے آج سورج مزید آگ برسائے گا، پارہ تینتالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    کراچی میں گذشتہ روز پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، سندھ بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں بیالیس، نواب شاہ میں پارہ اکتالیس تک جانے کی پیشگوئی کردی۔ بلوچستان کےمیدانی علاقوں میں بھی گرمی کی زد پر ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں گرمی کی لہر تین دن جاری رہ سکتی ہے تاہم پیر سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید نے یہ بھی بتایا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ان کے مطابق ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔

    کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    یاد رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

  • آج سے ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

    آج سے ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مالاکنڈڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی، جبکہ آج سے ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    مالاکنڈڈویژن اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی اور بارش گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

    گذشتہ ہفتے کراچی، کوئٹہ، قلات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور ڈی آئی خان سمیت ملک کہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تھا، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے، جس کا پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

  • سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

    سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

    ریاض: سورج خانہ کعبہ کےعین اوپر آگیا، جس سے کعبہ اور مسجد الحرام میں تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا، اس وقت دنیا بھرکے مسلمان قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سورج عین بیت اللہ کے اوپر عمودی زاویے پرچمک رہا ، جس سے کعبہ اور مسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا اور دنیا بھر میں ہرجاندار و بے جان اشیاء کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی طرف ہوگیا۔

    دنیا بھر کے مسلمان اس وقت قبلہ شریف کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ جب سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔

    واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا، ایسی صورت حال سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا شیئر کریں۔

  • موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اسمارٹ لباس تیار

    موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اسمارٹ لباس تیار

    بیجنگ: چینی انجینئرز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا لباس متعارف کروادیا ہے جو سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین نے ٹیکنالوجی دور میں نیا انقلاب برپا کیا اور عوام کے سب سے زیادہ استعمال والی چیز موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو شدید ضرورت کے وقت موبائل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پڑھیں:  موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

     ماہرین نے اس ایجاد کی ضرورت اُس وقت محسوس جب عوام کی جانب سے موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کی شکایات میں اضافہ دکھائی دیا تھا تو اسے دور کرنے کے لیے چینی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سرتوڑ کوشش کیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی ایجاد ’’چارجنگ لباس‘‘ تیار کیا۔جو سورج کی شعاعوں کو  جذب کر کے موبائل فون چارج کرسکتا ہے۔

    قبل ازیں بھی سائنسی دنیا میں اس طرح کے کپڑے اور لباس منظر عام پر آچکے ہیں تاہم تاریخ میں یہ ایجاد منفرد اس لیے ہے کہ اس کپڑے کو دیگر کپڑوں کی طرح کاٹا اور سیا جاسکتا ہے۔

    charging-cloth

    اس کپڑے کو بنانے والے انجینئر کا کہنا ہےکہ اسے بڑے پیمانے پر کسی کارخانے میں آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے، اس سے اسمارٹ فون کےعلاوہ کھال پر چپکنے والے طبی آلات کو بہت سہولت سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اردو ادب کے قارئین کے لیے خوشخبری، نئی موبائل ایپ آگئی

    اس ضمن میں چینی انجینئروں نے 2 طرح کا کپڑا بنایا ہے جن میں ایک میں ٹائٹانیئم یا مینگنیز پالیمر کو زنگ آکسائیڈ اور ایک الیکٹرولائٹ ( برقیرہ) لگایا ہے بعد ازاں پالیمر کو تانبے سے ڈھانپا گیا ہے جو سولر (شمسی) سیل کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرے قسم کے کپڑے میں ٹائٹانیئم اور ٹائٹانیئم نائٹریٹ، کاربن کی پتلی تہہ اور ایک الیکٹرو لائٹ شامل کیا گیا ہے۔
  • آج سورج عین خانہِ کعبہ کے اوپرہوگا

    آج سورج عین خانہِ کعبہ کے اوپرہوگا

    مکہ مکرمہ: آج سورج عین خانہِ کعبہ کے اوپرہوگا اس وقت دنیا بھرکے مسلمان اس موقع پرقبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

    آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردوبج کراٹھارہ منٹ پرخانہِ کعبہ اورمسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ ختم ہوجائے گا اوردنیا بھرمیں سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا۔

    یہی وہ وقت ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اورمکہ مکرمہ سے باہردنیا بھرکے مسلمان اس موقع پر قبلہ کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

    سمت کا تعین کرنے کے لئے زمین میں ایک لمبی چھڑی گاڑھ دی جائے عین دوبجکراٹھارہ منٹ پراس کا سایہ مکہ مکرمہ کی جانب ہوگا جو قبلہ کی درست سمت ہوگی۔ سولہ جولائی کو دو بجکرچھبیس منٹ پربھی سورج بیت اللہ کے اوپرگزرے گا۔

  • آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہے

    آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہے

    کراچی: آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہورہا ہے جسکا دورانیہ چار گھنٹے ہے پاکستان کے عوام سورج گرہن کے مناظر دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سورج گرہن ہوگا تاہم یہ پاکستان سمیت ایشیا کے کسی ملک میں نظرنہیں آئے گا۔

    ماہرین کے مطابق  سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر41منٹ پر شروع ہوگا اورشام 4بج کر 50منٹ پرختم ہوگا لیکن یہ سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا کے کسی ملک میں نہیں دیکھا جا سکے گا تاہم  یہ یورپی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

    جرمنی اوروسطی یورپ کے 80 فیصد علاقوں میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔ آئرلینڈ میں 3منٹ کے لیے اندھیرا چھاجائے گا۔

    واضح رہے کہ سال رواں کا پہلا چاند گرہن 4اپریل کو ہوگااور پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظرنہیں آئے گا۔