Tag: Sunday

  • فٹنس کے لیے مشہور’دی راک‘ نے بد پرہیزی شروع کردی

    فٹنس کے لیے مشہور’دی راک‘ نے بد پرہیزی شروع کردی

     ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈیوین جانسن ’دی راک‘ اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اب کی بار چھٹی کے روز وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور بد پرہیزی کی انتہا کردی۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈیوین جانسن ’دی راک‘ چونکہ فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک ریسلر بھی ہیں اور اداکار و ریسلر اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اور صحت بخش خوراک کو ہی غذا کا حصّہ بناتے ہیں۔

     تاہم اس اتوار کو ڈیوین جانسن ’دی راک‘ نے ’چیٹ ڈے میل ‘ کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا،  مزیدار اور لذیز کھانوں  تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی۔

    ڈیوین جانسن  کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویرجو خورد ونوش کی اشیا شامل تھیں ان میں جاپانی ڈش ’سوشی‘ بھی شامل ہے۔ جاپانی ڈش سوشی کو چاول اور سرکہ، چینی اور نمک سے بنایا جاتا ہے، دیگر اجزاء میں سبزیاں، سی فورڈز اور پھل شامل کیے جاتے ہیں۔

    دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اتوار کے روز اپنے ’سوشی‘ پکوانوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، ساتھ ہی دی راک نے تحریر کیا تھا کہ ’میں اتوار کی سوشی ٹرین میں سوار ہوں‘۔

    امریکی اداکار کا کہنا تھا کہ ’چیٹ ڈے مھٹائی کے بغیر مکمل نہیں‘ اس لیے سوشی ٹرین کے بعد کوکیزکی ٹرین میں سواری کروں گا۔

    ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو دی راک نے انسٹاگرام پراگلی تصویران بسکٹوں کی شیئر کی جو انہوں نے سوشی کے بعد کھائے تھے، ساتھ ہی راک نے لکھا کہ ’یہ بسکٹ دودھ، چاکلیٹ، مکھن والی مونگ پھلی سے تیار کیے گئے ہیں اور ان کے درمیان مونگ پھلی اور مکھن کی کریم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ بسکٹ بہت ہی لذیذ تھے‘۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے چھٹی کا دن عوام کیلئے مخصوص کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے چھٹی کا دن عوام کیلئے مخصوص کردیا

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو عوامی ہاؤس میں تبدیل کردیا۔ مراد علی شاہ نےچھٹی کا دن عوامی شکایتوں کےحل کیلئے مخصوص کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے کی عوام کو ایک اورخوشخبری سنا دی گئی، مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلوا دیئے۔

    آج مراد علی شاہ سے دادو اور جامشورو ضلع کےعام لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ لوگوں نے انہیں اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا۔

    وزیرعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میراحلقہ انتخاب صرف سہون شریف نہیں پورا سندھ ہے۔ آج جوکچھ بھی ہوں عوام کی وجہ سے ہوں، ہرضلع میں جاکرعوامی شکایات سنوں گا اورانہیں حل کروں گا۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ پورے صوبے کا نمائندہ ہوں ،عہدہ عوام کی امانت ہے، اس موقع پر عام لوگوں نے مرادعلی شاہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔