Tag: Sunita Marshall

  • سنیتا مارشل کا دوران حج وعمرہ موبائل استعمال کرنے والوں پر تنقید

    سنیتا مارشل کا دوران حج وعمرہ موبائل استعمال کرنے والوں پر تنقید

    پاکستانی معروف اداکارہ و فیشن ماڈل سنیتا مارشل نے حج اور عمرے کے دوران موبائل کا بے تحاشہ استعمال کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔

    گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار جوڑے، حسن احمد اور سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر گفتگو کی۔

    اداکار حسن احمد نے شو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا بہت محتاط انداز میں استعمال کرتا ہوں، کسی کی وفات ہو جائے تو اُس کے ساتھ فوراً تصویر شیئر کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ کہیں کسی کےجذبات نہ مجروح ہو جائیں۔

    اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے عوام کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی بالکل بھی تمیز نہیں، عوام کچھ بھی اپلوڈ کرنے سے پہلے سوچتی ہے ’تو کیا ہوا‘۔

    اس پر ان کی اہلیہ سنیتا مارشل نے حسن احمد کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی بات جاری رکھنے ہوئے کہا کہ چلو ایک تصویر دو تصویر آپ دعا مانگتے ہوئے لگا دیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپلوڈ کردیتے ہیں۔

  • سنیتا مارشل عید کے دن گھر میں کیا بناتی ہیں؟ سُن کر سب حیران

    سنیتا مارشل عید کے دن گھر میں کیا بناتی ہیں؟ سُن کر سب حیران

    کراچی : ماہ رمضان کے بعد آنے والی عید الفطر کی خوشیاں اور اس کا مزہ الگ ہی ہوتا ہے اس موقع پر ہر گھر میں روایتی انداز سے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    اس دن شیر خورمہ ایک ایسی ڈش ہے جو گھر میں نہ بنے تو لگتا ہے کہ عید ہے ہی نہیں، البتہ اس کے علاوہ نمکین پکوانوں کا انتخاب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکار جوڑوں نے شرکت کی اور عید کے حوالے سے ناظرین کو اپنی عید کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔

    عید کے خصوصی پروگرام میں ٹی وی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ سنیتا مارشل، اداکار سعود قاسم اور جویریہ سعود، اداکار فیضان شیخ اور ماہم شیخ، اور اداکار جنید جمشید خان نیازی اور شجیہ نیازی نے شرکت کی۔

    عید کے روز گھر میں بنائے جانے والے پکوانوں سے متعلق سوال پر تمام مہمانوں نے اپنی اپنی رائے دی اور بتایا کہ ان کے گھروں میں کیا چیز خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہے۔

    اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں عید پر نمکین گوشت بنتا ہے، فیضان شیخ اور ماہم شیخ نے بتایا کہ ان کے ہاں بریانی قورمے کے علاوہ پسندے بنائے جاتے ہیں جبکہ شجیہ جنید نیازی کا کہنا تھا کہ نمکین گوشت اور پلاؤ لازمی بنایا جاتا ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نئی ڈش کا نام لے کر سب کو حیران کردیا انہوں نے بتایا کہ عید کے دن صبح ناشتے میں آملیٹ کے ساتھ مُٹھیا کباب بنائے جاتے ہیں یہ ایک گجراتی ڈش ہے اور بہت ذائقے دار ہوتی ہے۔

  • کیا شادی کے بعد کمپرومائس ضروری ہے؟ سنیتا مارشل نے کیا کہا؟

    کیا شادی کے بعد کمپرومائس ضروری ہے؟ سنیتا مارشل نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ”The Knock Knock Show“ میں شریک ہوئیں، اس موقع پر ان کے شوہر حسن احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    پروگرام کے میزبان محب مرزا نے اُن سے سوال کیا کہ کیا شادی کے بعد کمپرو مائس کرنا ضروری ہے؟

    سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون کو فوری طور پر کمپرو مائس اس لئے کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر ایک نئے گھر میں آتی ہے۔

    سنیتا مارشل نے کہا شادی کے بعد کچھ چیزوں پر کمپرومائس بہت ضروری ہے، ہر چیز پر نہیں، انہوں نے کہا کہ میری شادی کی کامیابی کی بڑی وجہ ہم دونوں ایک دوسرے پر بہت زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

    اس سے قبل سنیتا مارشل نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انوکھے انداز میں سردی کا استقبال کیا تھا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر حسن احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصویر میں سنیتا مارشل نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

    سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سُپر ماڈل سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ بےبی باجی‘ میں دوسری بہُو کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی جس پر انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ’بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، سنیتا مارشل

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی ہے، اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میرا خاندان 1ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کے لیے پیار۔

    ڈرامہ بےبی باجی میں عصمہ کا کردار اداد کرنے والی سنیتا مارشل آج کل اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں انہوں نے نے اپنے شوہر، اداکار حسن احمد اور بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    اس ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

    بے بی باجی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے۔

  • سنیتا مارشل کا شان مسعود اور اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل نے معروف کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

    انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے شان مسعود کو مبارک باد دی اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ شان مسعود چند روز قبل نیشے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی دعوت ولیمہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر شان مسعود نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shan Masood (@shani_official89)