Tag: sunni itehad council leader

  • طارق محبوب رینجرز کی حراست میں نہیں تھے، ترجمان رینجرز

    طارق محبوب رینجرز کی حراست میں نہیں تھے، ترجمان رینجرز

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کےمرکزی رہنماطارق محبوب انتقال پر ترجمان رینجرزکا کہنا ہے طارق محبوب ان کی حراست میں نہیں تھے، انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں موت واقع ہوئی۔

    سنی اتحاد کونسل اورانجمن نوجوانان اسلام کےرہنماطارق محبوب کا سینٹرل جیل میں دل کادورہ پڑنےسےانتقال ہوا، چندروزپہلے رینجرزنے جرائم پیشہ افراد سےتعلق کےشبےمیں گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے اس بات کی تردید کی کہ طارق محبوب ان کی تحویل میں جاں بحق ہوئے، ترجمان کے مطابق طارق محبوب کی موت جیل میں ہوئی،دودن پہلےانسداددہشت گردی عدالت نے نوےروزکےریمانڈپرجیل بھیج دیا تھا ادھرمیت کے پوسٹ مارٹم کےبعد پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے بتایا کہ طارق محبوب کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشان موجود نہیں ۔

     طارق محبوب کے بھائی اشتیاق محبوب نے کہا کہ تمام معاملے میں سندھ حکومت کو ذمہ دار سمجھتے ہیں، طارق محبوب شوگر کے مریض تھے، ان کی طبیعت کے حوالے سے جب بھی جیل حکام سے پوچھا یہی جواب ملا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

  • سنی اتحا د کونسل کے رہنما طارق محبوب جیل میں انتقال کر گئے

    سنی اتحا د کونسل کے رہنما طارق محبوب جیل میں انتقال کر گئے

    کراچی: سنی اتحاد کونسل اور اے این آئی (انجمن نوجوان اسلام) کے رہنما طارق محبوب رینجرز کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

    زرائع کے مطابق طارق محبوب پر ٹارگٹ کلرز کو سہولیات فراہم کرنے کا الزام تھا، سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق محبوب کو 12 اپریل کو 8 دیگر افراد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ ایف بی ایریا سے تحویل میں لیا تھا، اور ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا جبکہ رینجرز نے تلاشی کے دوران ان کے کمپیوٹرز ، موبائل فونز اور دیگر سامان تحویل میں لیا تھا۔

    یاد رہے دو روز قبل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا  تھا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل 16 اپریل کو طارق محبوب کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان پر ٹارگٹ کلرز کی معاونت کرنے کا الزام تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کو تحفظ پاکستان قانون کے تحت 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا تھا۔ خیال رہے کہ طارق محبوب اس سے پہلے مرکزی جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) سے وابستہ تھے

    جیل حکام کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

  • کراچی: طارق محبوب 90روز کیلئے رینجرز کی حوالے

    کراچی: طارق محبوب 90روز کیلئے رینجرز کی حوالے

    کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب اور ڈائریکٹر لینڈ سمیت دیگر ملزمان کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، عدالت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو نوے روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان سمیت دیگر ملزمان محمد انور محمد علی اور عبدالقوی کو بھی نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

    ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان پر زمینوں پر قبضے اور چائنہ کٹنگ کا الزام ہے۔