Tag: Sunni tehrik

  • پاکستان سنی تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

    پاکستان سنی تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

    لاہور : پاکستان سنی تحریک نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی چوروں، ٹھگوں اور ڈاکوؤں سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مال روڈ پر سنی تحریک کے زیراہتمام منعقد ہونے والے روشن پاکستان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں مگر اب یہ قوم مزید بیوقوف نہیں بنے گی۔

    انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب چہرے نہیں نظام بدلیں گے۔ سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک 75 ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے، اگر صرف نواز شریف اور زرداری کے اثاثے ملک میں واپس آ جائیں تو غربت ختم ہو سکتی ہے۔

    ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے ہر صوبے کو بلال اکبر جیسے جرنیلوں کی ضرورت ہے۔ عزیر بلوچ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اور پاکستان میں موجود را کے ایجنٹوں کو پھانسی پر لٹکانا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ سنی تحریک 13 مئی کو حیدرآباد، 26 مئی کو راولپنڈی، 15 اگست کراچی نشتر پارک اور 20 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کرے گی۔

     

  • رینجرز کا سنی تحریک کے دفترپردوبارہ چھاپہ

    رینجرز کا سنی تحریک کے دفترپردوبارہ چھاپہ

    کراچی: رینجرز نے سنی تحریک کے مرکزپرچھاپہ مارکر اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب سنی تحریک کے مرکزکو گھیرے میں لے کرتلاشی شروع کی اور متعدد دستاویزات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چند روزقبل سنی تحریک کے مرکزپرچھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے افرادکی نشاندہی پر کارروائی کی گئی ہے۔

    کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی دستاویزات کا تعلق مالی معاملات سے ہے۔

  • رینجرز کا شوروم اورسنی تحریک کے دفتر پرچھاپہ

    رینجرز کا شوروم اورسنی تحریک کے دفتر پرچھاپہ

    کراچی: فش ہاربر کے وائس چیئرمین کی نشاندہی پرصبح سویرے ان کے شوروم پررینجرزنے چھاپہ مارا اوراہم دستاویزات اورگاڑیاں تحویل میں لے لیں، ایک اور کاروائی میں سنی تحریک کے دفترپربھی چھاپہ مارکربعض کارکنان حراست میں لیےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرمیں چھاپہ مارکر فش ہاربر کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنقل کیا گیا۔

    رات بھرپوچھ گچھ کے بعد رینجرز نے سلطان قمرصدیقی کے ذاتی شوروم پرصبح سویرےچھاپہ مارکرچند گاڑیاں اور اہم دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لے لیے۔

    رینجرزذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے چیئرمین قمرصدیقی سےمزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے ایک اورکارروائی میں سنی تحریک کے مرکزی دفتربھیم پورہ میں چھاپہ مارااوردیرتک دفترکوگھیرے میں لے کرتلاشی لی۔

    رینجرزنے چھاپے کے دوران چند کارکنان کوحراست میں بھی لیا، اس حوالے سے سنی تحریک کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ سنی تحریک کراچی سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔