Tag: sunny leon

  • سنی لیون ڈرامہ سیریل آہٹ کی نئی قسطوں میں جلوہ گر ہونگی

    سنی لیون ڈرامہ سیریل آہٹ کی نئی قسطوں میں جلوہ گر ہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اور پُرکشش اداکارہ  سنی لیون فلموں کے بعد اب مشہور ڈراونے ڈرامہ سیرل آہٹ میں جلوہ گر ہونگی۔

    سنی لیون جو کہ فلموں میں اپنی بے باک  اداکاری سے مشہور ہیں اب مشہور انڈین ہارر ڈرامہ ’آہٹ‘ میں  کردار نبھائیں گی۔

    سنی لیون کو اس ڈرامے کے لئے کئی مرتبہ آفر ہوئی لیکن انہوں نے اپنی فلمی مصروفیات کی باعث حامی نہیں بھری تاہم اب وہ ڈرامے میں اداکاری کے لئے راضی ہوگئی ہیں۔

    پروڈکشن ہاوس کے ذرائع کے مطابق یہ ڈرامہ ہر ہفتے پیر سے لیکر جمرات تک نشر ہوگا۔

    بالی ووڈ میں  فلم جسم 2  میں کامیابی پانے والی بےبی ڈول نے فلم راگنی ایم ایم ایس میں  بھی اپنے جوہر خوب دیکھائے۔ جبکہ فلم راگنی ایم ایم ایس کے گانے بے بی ڈول نے سنی لیون کی شہرت کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    واضح رہے کہ سنی لیون وہ پہلی بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو کسی ہارر شو میں اداکاری کریں گی۔

  • سنی لیون اب سب کو حیران کر دیں گی

    سنی لیون اب سب کو حیران کر دیں گی

    کراچی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے رام کپور کی نئی فلم سائن کرلی۔

    بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے مختلف کردار نبہانے کا فیصلہ کرلیا، سنی لیون نے رام کپور کی نئی فلم سائن کرلی جس کا نام ’کچھ کچھ لوچا‘ ہے ۔

    سنی لیون کا کہنا تھا کہ فلم مکمل طور پر فمیلی انٹرٹینمنٹ فلم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر عمر کے لوگ ان کی فلمیں دیکھیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ لوگ یہ بات نہیں سمجھتے کہ وہ جو کام کرتی رہی ہیں وہ ایک ملازمت کی طرح تھا۔ آپ کوئی بھی ملازمت کریں تو اس کے تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں اور وہ یہی کام اپنی ملازمت کے دوران کرتی رہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب ان کا ماضی بہت پیچھے رہ گیا ہے اور اب نظر صرف مستقبل پر ہے اور لوگوں کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ اداکاری کی دنیا میں نمایاں مقام کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اور انہیں مداحوں کے دعاﺅں اور تعاون کی ضرورت ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ کہ کوئی ان سے پیار کرتا ہے تو کوئی ان پر اعتراض کرتا ہے، لیکن انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ انٹرنیٹ پر ان کی تلاش سب ہی کرتے ہیں، چاہے وہ چاہنے والے ہوں یا نہ چاہنے والے ہوں۔