Tag: sunny leone

  • سنی لیون نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر صحافی کی پٹائی کردی

    سنی لیون نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر صحافی کی پٹائی کردی

    ممبئی: بالی ووڈاداکارہ سنی لیون نے گجرات میں صورت کے علاقے میں ایک ٹی وی چینل کے رپورٹرکی طرف سے غیرمناسب سوال پوچھے جانے پر اداکارہ نے رپورٹرکوتھپڑ ماردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہولی کے حوالے سے ایک تقریب ’ہولی ود سنی لیون‘ کے سلسلے میں موجود تھیں، اپنی پرفارمنس کے بعد ہوٹل کی لابی میں انٹرویوز دے رہی تھیں کہ ایک صحافی کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر سنی لیون غصے میں آ گئیں اور اس صحافی کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

    بعدازاں سنی لیون نے پروگرام انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسی صورت میں پرفارم کریں گی جب اس میں صحافی شریک نہ ہوں، مطالبہ پورا ہونے کے بعد اداکارہ نے کچھ دیر تک اسٹیج پر پرفارم کیا۔

    دوسری جانب سنی لیون کے شوہر کا کہنا تھا کہ رپورٹر کے سوال پر سنی لیون نے فوری طور پر جواب دیا اس لئے ہم پولیس کے پاس مقدمہ درج نہیں کرا رہے، جب کہ ایونٹ منعقد کرانے والے طالبعلم تھے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ ان کا کیرئیر تباہ ہو۔

  • میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں، سنی لیون

    میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں، سنی لیون

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ بھارت میں مجھے بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں،  میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں ۔

    ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم مستی زادے میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کر رہی ہیں ۔ جن میں سے ایک کردار سمجھدارلیلیٰ اور دوسری بیوقوف لیلیٰ کا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں ایک بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک احمقانہ پن ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مستی زادے میں لیلیٰ کا کردار ان کی شخصیت سے ملتا جلتا اور دل کے بہت قریب ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بے بولڈ اداکارہ سنی لیون کی فلم مستی زادے کو رواں برس مئی میں ریلیز ہونا تھا تاہم سینسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے بعد اب یہ فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔

  • کیا آپ سنی لیون کا اصل نام جانتے ہیں؟

    کیا آپ سنی لیون کا اصل نام جانتے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ بالغ فلموں سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنی لیون کا اصلی نام بالکل دیسی ہے۔

    سنی لیون بھارتی سینما کی تاریخ کی متنازعہ ترین اداکارہ ہیں۔ بالغ فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ماضی داغدار ہے اور انہیں اب تک صرف بے باک مناظر پر مبنی فلموں میں ہی کام کی آفر ہوئی ہے لیکن اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر آہستہ آہستہ سنی لیون بحیثیت اداکارہ اپنی جگہ بالی وڈ میں بناتی جارہی ہیں۔

    وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ سنی لیون ہی انکا حقیقی نام ہے ان کے لئے چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ ان کا اصل نام سنی لیون نہیں ’’کیرن جیت کور وہرا ‘‘ہے۔ عجیب لگا نہ سننے میں لیکن ہم سب کے لئے اب وہ ہمیشہ سنی لیون ہی رہیں گی۔

    کیرن جیت کور وہرہ المعروف سنی لیون کے پاس آج کل بے پناہ کام ہے اور جلد ہی ان کی فلم مستی زادے منظر عام پر آنے والی ہے اور اسکے بعد وہ اپنے شوہر ڈینئل ویبر کے ساتھ ڈینجرز حسن میں جلوہ گر ہوں گی۔

  • راکھی ساونت کا سنی لیون کو ’دفع ہوجانے‘ کامشورہ

    راکھی ساونت کا سنی لیون کو ’دفع ہوجانے‘ کامشورہ

    ممبئی:بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے بالغ فلموں کے حوالے سے مشہور سنی لیون کو انڈیا چھوڑدینے کا کہہ کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذاول کرالی۔

    راکھی ساونت نے سنی لیون کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہیں لوٹ جائیں جہاں سے آئی ہیں۔

    اپننے ویڈیو پیغام میں جس میں وہ خود کی سنی لیون سے مطابقت کا جواب دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ’’ مجھے بھیل پوری کہا گیا ہے جبکہ سنی لیون کو پاستا۔ ہاں ٹھیک ہے! میں بھیل پوری ہوں۔ بھیل پوری مقامی ڈش ہے جبکہ پاستا غیر ملکی تو عوام خود فیصلہ کرلیں کہ انہیں کیا درکار ہے؟‘‘۔

     کچھ روز قبل ایک تقریب میں راکھی ساونت نے بالغ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے سنی لیون کو انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ناقابلِ بیان مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ واپس امریکہ لوٹ جائیں اور وہی کام کریں جوکہ وہ کررہی تھیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’سنی لیون کی وجہ سے لوگ دیگراداکاراؤں سے بھی فحش اور بے باک مناظر کا مطالبہ کرنے لگے ہیں‘۔

  • سنی لیون نے کرینہ کی تعریف کردی

    سنی لیون نے کرینہ کی تعریف کردی

    نئی دہلی: کرینہ کپور کی عنقریب آنے والی فلم برادرز کے گانے ’میرا نام مارے‘کا نا صرف شائقین سے پذیرائی مل رہی ہے بلکہ انڈسٹری کے اندر بھی سراہا جارہاہے۔

    اور اب تو بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون نے بھی اس گانے میں کرینہ کی تعریف کردی ہے۔ سنی لیون نے برادرز کے پروڈیوسر کرن جوہر کے ایک ٹویٹ کہ جواب میں لکھا کہ ’’کرینہ خوبصورت لگ رہی ہیں‘‘۔،

    سنی کی تعریف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرن جوہر نے انہیں جواب میں شکریہ کہتے ہویے کہا کہ وہ ان کے جذبات کرینہ تک پہنچائے گے، اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ گانے کی ریلیز پر سنی لیون انہیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔

  • ماضی پر کوئی شرمندگی نہیں: سنی لیون

    ماضی پر کوئی شرمندگی نہیں: سنی لیون

    بالی وڈ کی خوبرو اورمتنازعہ اداکارہ سنی لیون نے بالغ فلموں کے حوالے سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اپنے ماضی ہر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

    جہاں بالی وڈ کے بیشتر بڑے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر سنی لیون کے ماضی کی وجہ سے ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں، وہاں سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں بالغ فلموں میں اداکاری کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’میں جو ہوں سو ہوں۔ میرا ماضی ہی مجھے یہاں لایا ہے جہاں آج میں ہوں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں کوئی شرمندگی نہیں ہے، وہ بھارت میں ایک نئی زندگی شروع کرنے ، زیادہ بہتر کام کرنے اوردنیا کا حصہ بننے آئی ہیں جو وہ پہلے کبھی نہیں بن سکیں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ جو وہ کر سکتی ہیں وہ یہ ہے کہ پہلے سے بہتر اداکاری کریں اور بہتر فلموں میں کام کریں جب لوگ انہیں مختلف کردار ادا کرتے دیکھیں گے تو ان کے بارے میں اپنا نظریہ خود تبدیل کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے بہت سے اے کلاس اداکار سنی لیون کے ماضی کی وجہ سے انکے ساتھ کام کرنے سے انکارکرچکے ہیں۔

  • سنی لیون نے اپنے ’پیار‘کا نام آشکارکردیا

    سنی لیون نے اپنے ’پیار‘کا نام آشکارکردیا

    ممبئی: بالی وڈ میں بالغ فلموں سے وارد ہونے والی اداکارہ سنی لیون نے اس شخص کا نام آشکارکردیا جس کے ساتھ وہ تعلق قائم کرنا چاہتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جس مرد کو وہ بے پناہ پسند کرتی ہیں وہ ان کے شوہرڈینئیل ویبر نہیں بلکہ ہالی وڈ کے مردانہ وجاہت کے شاہکار اداکار بریٹ پٹ ہیں۔

    خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ان کے خیال میں دنیا میں بریڈ پٹ سے زیادہ خوبرو اور ڈیٹنگ کے لئے موضوع کوئی شخص نہیں ہے‘‘۔

    بریڈ پٹ

    جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی شدہ ہوکراس قسم کے خیالات رکھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’’ اگر میں شادی شدہ نہ ہوتی تو ڈیٹنگ کے لئے میری پہلی ترجیح بریڈ پٹ ہوتے‘‘۔

    سنی لیون اپنی فلموں میں بے باک مناظر کے سبب مشہور ہیں اوران کی خواہش ہے کہ وہ بالی وڈ کی صفِ اول میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ انڈسٹری میں اس وقت وہ جس مقام پر ہیں ان کی ترجیحات میں پہلے نمبر پرمداحوں سے دلی تعلق قائم کرنا ہے۔

    سنی لیون کی ایک فلم ’مستی زادے‘ اس وقت سنسربورڈ کی جانب سے کلئرینس کی منتظر ہے جبکہ دو اور فلمیں ’بے ایمان لو‘ اور ’ون نائٹ اسٹینڈ‘ بھی جلد سینما اسکرین پر آنے والی ہیں۔

  • سنی لیون سے موازنہ کرنے پر راکھی ساونت غصہ میں آگئیں

    سنی لیون سے موازنہ کرنے پر راکھی ساونت غصہ میں آگئیں

    ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت خود کا سنی لیون سے موزانہ کرنے پرآگ بگولہ ہوگئیں۔

    راکھی ساونتھ بالی وڈ انڈسٹری کی وہ متنازعہ شخصیت جو کہلائی جاتیں ہیں منہ پھٹ اداکارہ، جو دل میں ہوتا ہے بنا سوچے سمجھے بول دیتیں ہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نہ جانے کتنے ہی الٹے سیدھے بیان دے چکی ہیں۔حد تو یہ ہے کہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے سیاست میں بھی قدم رکھ لیا اور بنالی اپنی سیاسی جماعت لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

    راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور ایک تقریب میں جب ان کا موازنہ اداکارہ سنی لیون سے کیا گیا تو وہ ںہ صرف  آگ بگولا ہوئیں بلکہ خود کو صف اول کی اداکارہ خطاب بھی دے ڈالا، یہ بات خاتون نے اپنی ایک وڈیو سانگ کی ریکارڈنگ کے دوران کہی جب رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ گانا سنی کے گانوں سے مقابلہ کر سکے گا۔

     راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ  سنی لیون  کی بجائے  ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ   ڈانس، ریئلٹی شوزاوراداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتنا میری مقبولیت کی وجہ ہے نہ کہ کسی اداکارہ کی طرح فحش فلموں میں کام کرکے۔

  • اداکارہ سنی لیون اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

    اداکارہ سنی لیون اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون اب جلد ہی اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ نئی فلم ’ڈینجرس حُسن‘میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

    دونوں میاں بیوی کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ڈینجرس حْسن ‘کے فلم سازوں نے گزشتہ دنوں اس فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کی ہے جس میں یہ جوڑا ایک گرما دینے والے سین میں ہے، ڈینئیل اور سنی اس فلم میں عشقیہ جذبات سے بھرپور انداز میں دیکھے جائیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی سنی کے شوہر ڈینیئل ویبر بھی ہدایتکار دینش تیواری کی ہارر تھرل فلم ڈنجرس حسن کے ذریعے اپنا ڈبیو کرنے جا رہے ہیں۔

    ڈینیل ویبر کااس بارے میں کہنا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنا انکے لئے بہت ٹف ہے لیکن ان سب میں انکی بیوی سنی نے انکی بہت مدد کی ہے، وہ ہر چیز کے بارے میں انہیں گائیڈ کرتی ہیں۔

    ڈینیل کا کہنا ہے کہ انکا خواب تھا کہ وہ اداکاری کریں جو اس فلم کے ذریعے پورا ہو رہا ہے، فلم ڈنجرس حسن کی عکس بندی جاری ہے جیسے اسی سال منظر عام پر لانے کا امکان ہے۔

    بالی ووڈ میں  فلم جسم 2  میں کامیابی پانے والی بےبی ڈول نے فلم راگنی ایم ایم ایس میں  بھی اپنے جوہر خوب دیکھائے، جبکہ فلم راگنی ایم ایم ایس کے گانے بے بی ڈول نے سنی لیون کی شہرت کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا تھا کہ کچھ فنکار اب بھی ایسے ہیں جو میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے، میرے پس منظر کی وجہ سے انہیں خوف آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میرے ساتھ سکرین شیئر کرنا ان کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

  • بڑے ستاروں نے سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    بڑے ستاروں نے سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: سنی لیون کی نئی فلم اک پہیلی لیلا کے فلمسازنے دعویٰ کیا ہے کہ کئی اداکاروں نے فلم میں بالغ فلموں کی سابقہ اداکارہ کی موجودگی کے سبب فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

    بالی وڈ فلم نگری سے آنے والی اطلاعات میں فلم کے ڈائریکٹر بوبی خان کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ’’ کئی بڑے اورجانے مانے فلمی کرداروں سے فلم کے لئے رابطہ کیا گیا انہوں نے اسکرپٹ کو پسند بھی کیا لیکن فلم میں اس لئے کام کرنے سے انکار کردیا کہ فلم کا مرکزی کردار سنی لیون نبھارہی ہیں جن کا تعلق ماضی میں بالغ فلموں سے رہا ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان سب اطلاعات نے سنی لیون کو دکھی کیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سنی کا ماضی انہوں نے اپنی مرضی سے چناتھا اور اپنی مرضی سے ترک کیا لیکن بھارت میں آج بھی لوگ ان کے بارے میں ایسا ہی گمان رکھتے ہیں۔


    اداکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں


    بوبی نے یہ بھی بتایا کہ سنی لیون کے شوہر ڈینئیل ویبر کہتے ہیں کہ وہ اب جب بھی کسی فلمی ستارے سے ملیں گے تووہ اسے بتائیں گے کہ ان کی شریک ِ حیات بے حد پروفیشنل ہیں اور ان کے ساتھ کام سے انکار کے سبب ان دونوں کو دکھ ہوتا ہے۔

    اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بوبی چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے ذریعے سنی کے بارے میں لوگوں کا نظریہ بہتر ہو کیونکہ وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔