Tag: sunset

  • انگریزوں کے طے کردہ اوقات کار میں تبدیلی، اب رات میں بھی پوسٹ مارٹم ہوسکے گا

    انگریزوں کے طے کردہ اوقات کار میں تبدیلی، اب رات میں بھی پوسٹ مارٹم ہوسکے گا

    بھارت میں مرکزی حکومت نے پوسٹ مارٹم کے لیے انگریزوں کے وقت کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے رات میں بھی پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسپتالوں میں مناسب بنیادی ڈھانچہ موجود ہے وہاں رات میں بھی پوسٹ مارٹم کیا جاسکتا ہے، رات میں پوسٹ مارٹم کے دوران پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ رکھی جائے گی۔

    اس کا استعمال قانونی مقاصد اور شبہے کی صورت میں کیا جاسکے گا حالانکہ قتل، خودکشی، عصمت دری، کٹی پھٹی لاش اور مشتبہ حالات کی صورت میں رات کے وقت پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    اس اجازت سے حادثے میں مارے گئے شخص کی لاش کو اس کے گھر والوں کو سونپنے کا عمل آسان ہوگا، علاوہ ازیں جو لوگ اعضا عطیہ کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی سہولت ہوگی۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ ہوچکا ہے۔

    خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا کا کہنا ہے کہ اجازت دینے سے قبل صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ کی تکنیکی کمیٹی نے تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اب اس سلسلے میں تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

  • سورج غروب ہونے کے بعد دوبارہ طلوع ہوگیا، اجالا دیکھ کر لوگ حیران

    سورج غروب ہونے کے بعد دوبارہ طلوع ہوگیا، اجالا دیکھ کر لوگ حیران

    ریاض : سعودی عرب میں سورج کے غروب ہونے کے بعد سورج دوبارہ طلوع ہو گیا، منظر دیکھ کر مغرب کی نماز پڑھ کر آنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے حفر الباطن کے شہری اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے نماز مغرب کے بعد سورج کو وہیں سے دوبارہ طلوع ہوتے ہوئے دیکھا اور اس کی ویڈیوز بنالیں۔

    اس منظر کو سوشل میڈیا پر بار بار شیئر کیا جاتا رہا، بعض لوگ یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوئے اور سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں کی طرف سے مختلف تاویلیں بھی پیش کی گئیں۔

    ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا، ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوتی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سورج دوبارہ مغرب سے طلوع ہو رہا ہے اور یہ کوئی انہونی بات نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی یہ منظر متعدد شہروں میں دیکھا جاچکا ہے۔

    ماہر موسمیات کے مطابق سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ طلوع ہوتے نظر آنے کی دو وجوہات ہیں، پہلی یہ کہ زمین کے گرد فضائی تہہ انتہائی شفاف ہو اور دوسری یہ کہ افق میں رطوبت اور نمی کی شرح معمول سے زیادہ ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ جب یہ دو وجوہات جمع ہوتی ہیں تو ڈوبنے والے سورج کی شعاعیں اس پر پڑتی ہیں تو یہ آئینے کی طرح عکس دینے کا کام کرتے ہیں جس کے باعث یہ شعاعیں منعکس ہو کر زمین پر پڑتی ہیں۔

    انہوں نے لوگوں کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، اگر ماحولیاتی اسباب جمع ہوجائیں تو بعض اوقات ایسا ہوجاتا ہے۔

  • برطانیہ کے افق پر عجیب و غریب بادل

    برطانیہ کے افق پر عجیب و غریب بادل

    لندن: برطانیہ کے آسمان کے پرعجیب وغریب بادل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، جن کے بارے میں‌ لوگوں نے مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم موسمیات کے موقع پرمانچسٹر فلکیاتی سوسائٹی نے آسمان پرنمودارہونے والے دلفریب بادلوں کی تصاویر جاری کی. جن کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کسی نادیدہ طاقتورہستی کے ہاتھ اورپاؤں ہیں۔ ان تصاویر کو مختلف ویب سائٹس پر ٹھنڈے موسم کے ’ہیلو‘ کا عنوان دے کراپلوڈ کیا گیا۔

    hands

    تصاویرمیں مناظر کی عکس بندی غروب آفتاب سے قبل کی گئی ہے جس میں ایک ہاتھ اورایک پاؤں نظر آرہا ہے، جس کے بابت مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، کچھ کمزورعقیدہ لوگ بادلوں کی ان اشکال کو معاذ اللہ پروردگاردوعالم کے ہاتھ و پاؤں قرار دے رہے ہیں.

    foot

    دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اکثر اچھے موسم میں اس قسم کے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ آنے والے ٹھنڈے موسم کی علامت ہے.

    خیال رہے کہ عالمی یومِ موسمیات پر ہرسال اقوام متحدہ کے خصوصی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم کے زیرِاہتمام 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، 1987 میں موسمیات کا عالمی کنونشن معرض وجود میں آیا اورپھرعالمی موسمیاتی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔ اسی لیے 23 مارچ موسمیات کے عالمی دن کے طورپرتمام دنیا میں منایا جاتا ہے.