Tag: Super Boxing League

  • سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز جاری، کراچی میں نئے باکسرز کی کھوج مکمل

    سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز جاری، کراچی میں نئے باکسرز کی کھوج مکمل

    کراچی : ملک بھر میں پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز جاری ہیں، کراچی میں دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوگئے، یہ ٹرائلز 20جولائی سے جاری ہیں جو11اگست تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ پاکستان کے روڈ ٹو دا رنگ کے ٹرائلز کے ذریعے ملک بھر سے بہترین باکسرز کی تلاش ملک بھر میں جاری ہے، پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کیلئے شہر قائد میں ہونے والے دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوگئے۔

    شہر کراچی میں نئے باکسرز کی کھوج مکمل ہوگئی، دو روزہ ٹرائلز میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے، کے سیون اکیڈمی میں فیدر ویٹ سے ہیوی ویٹ کیٹیگری تک تابڑ توڑ مکوں کی برسات ہوئی، کچھ باکسرز چاروں شانے چت بھی ہوئے۔

    اس کے علاوہ ٹرائلز کے دوسرے روز صوبہ بلوچستان کے باکسرز نے خوب جوہر دکھائے، باکسر ایس بی ایل کے چیف ٹکینکل آفیسر انوار احمد نے بتایا کہ بڑی تعداد میں بے خوف و نڈر باکسرز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    سپر باکسنگ لیگ کا اگلے مرحلہ دس اگست فیصل آباد میں ہوگا اور گیارہ اگست کو ملتان میں باکسنگ ٹرائلز منعقد ہوں گے۔

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    لاہور: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز ہوگیا، گوجرانوالہ اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد سے باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، ملک میں پہلی بار نوجوان باکسرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

    سپر باکسنگ لیگ کے لیے باکسرز کی جانچ شروع ہوچکی ہے، گوجرانوالہ سے شروع ہونے والے ٹرائلز میں بہترین باکسرز کا انتخاب کیا گیا۔

    پنجاب کے دارالحکومت میں بھی باکسرز نے بازوں کا خوب زور دکھایا، لاہور کے ٹرائلز سے دس مرد اور دو خواتین باکسرز کا انتخاب کیا گیا۔


    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع


    سلیکٹرز کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا، اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد اور انتیس جولائی کو پشاور میں ٹرائلز شیڈول ہیں جبکہ دو اگست کو کوئٹہ میں باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    علاوہ ازیں کراچی میں ٹرائلز پانچ اور چھ اگست کو رکھے گئے ہیں جبکہ دس اگست کو فیصل آباد اور گیارہ اگست کو ملتان میں ٹرائلز ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ٹرائلز کا مقصد ایسے باصلاحیت باکسر کو ڈھنڈ نکالنا ہے جو سپر باکسنگ لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوانہ اور لاہور سے باہمت باکسرز کو چنا گیا ہے، جو ملک میں شروع ہونے والی سپر باکسنگ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    لاہور : ملک بھر میں میں پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا، ٹرائلز 20جولائی سے 11اگست تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ پاکستان کے روڈ ٹو دا رنگ کے ٹرائل شروع ہوگئے، پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ میں باکسرز نے بازوں کا زور دکھایا، دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کل لاہور میں شیڈول ہیں۔

    اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد اور انتیس جولائی کو پشاور میں باکسرز کا انتخاب ہوگا جبکہ دو اگست کو کوئٹہ میں ٹرائل لئے جائیں گے۔

    کراچی میں سپر باکسنگ کے ٹرائل پانچ اور چھ اگست کو رکھے گئے ہیں جبکہ دس اگست کو فیصل آباد اور گیارہ اگست کو ملتان میں باکسنگ ٹرائل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    یاد رہے کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شاندار افتتاح کیا گیا تھا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے۔

    باکسر عامر خان پاکستان سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال شریک چیئرمین ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔ ہر ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین باکسر شامل ہیں، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی باکسر بھی شامل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سپرباکسنگ لیگ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تمام معلومات  جانیے

    سپرباکسنگ لیگ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تمام معلومات جانیے

    کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی سپر باکسنگ لیگ کا آغاز  رواں سال 28 ستمبر سے ہوگا جو 3 نومبر تک جاری رہے گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی کاوشوں سے اس پلیٹ فارم کو کھڑا کیا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے، ایس بی ایل کے چیئرمین باکسر عامر خان جبکہ سلمان اقبال شریک چیئرمین ہیں۔

    پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی  میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔ ہر ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین باکسر شامل ہیں، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی باکسر بھی شامل ہوں گے۔

    اے آر وائی کے سی ای او اور فہد مصطفیٰ کراچی کوبرا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی پختون وارئیرز،  لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم ملتان نواب، گلوکار راحت فتح علی خان فیصل آباد فیلکن  کے مالک ہیں۔

    مزید پڑھیں: سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    عامر خان ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تربیت کررہے ہیں اور اُن کا یقین ہے کہ اس لیگ کی وجہ سے پاکستان کو محمد علی جیسے کئی نامور باکسر ملیں گے جو دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

    شریک چیئرمین سلمان اقبال نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لیگ سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان باکسنگ لیگ کے انعقاد پر پرمسرت ہوں کیونکہ اس ایونٹ سے ہمیں نئے کھلاڑی پیدا کرنے کا موقع ملے گا جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا انعقاد پنجاب اسپورٹس بورڈ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔

    لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 6 میچز کھیلے گی جن مٰں سے 5 مقابلے مردوں اور ایک مقابلہ خواتین کے درمیان ہوگا، پہلے سیزن میں 57 کلوگرام، 66.7 کلوگرام، 72.57 کلوگرام اور 76.2 کلوگرام کی کیٹگری میں مقابلے ہوں گے جبکہ خواتین 52.16 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں مدمقابل ہوں گی۔

    ایس بی ایل نے انٹرنیشنل چینل فوکس نیٹ ورک سے معاہدہ کیا ہے جو ان مقابلوں کو نشر کرے گا علاوہ ازیں ایونٹ کے تمام میچز نیوزی لینڈ، چین سمیت 50 ممالک میں دیکھے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    کراچی: سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے ہونے والی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی شان دار افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر باکسنگ لیگ کی لانچنگ تقریب میں کئی ستاروں نے شرکت کی، اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے اس کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کے لیے پرجوش ہوں۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان پاکستان سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال شریک چیئرمین ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے 3 نومبر تک کھیلی جائے گی، سپر باکسنگ لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ لیگ کے انعقاد پر پرجوش ہوں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، محمد وسیم اور حسین شاہ پروفیشنل باکسنگ کے لیے آگے بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ لارہے ہیں، ورلڈ باکسنگ کونسل سب سے بڑا باکسنگ کا ادارہ ہے، ہر کوئی کرکٹ کو فروغ دیتا ہے باکسنگ کو آگے بڑھانے والے کم ہیں۔

    اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بہترین کھلاڑی پی ایس ایل سے ملے، پاکستان میں بہترین باکسر ہیں مگر سہولتیں نہیں، اکیڈمیز کے قیام سے ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں پختونز واریئرز کے مالک شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر باکسنگ کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے، سپر باکسنگ لیگ بہترین باکسرز پاکستان کو فراہم کرے گی۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے 3 نومبر تک کھیلی جائے گی، سپر باکسنگ لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین باکسر شامل ہیں، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی باکسر بھی شامل ہوں گے۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں ایک ٹیم کراچی کوبراز کے مالک سلمان اقبال اور فہد مصطفی ہیں، اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پختون واریئرز کے مالک ہیں، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم ملتان نوابز کے مالک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی

    پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پہلی بار پیشہ ورانہ سطح پر باکسنگ لیگ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سپر باکسنگ لیگ کی لانچنگ تقریب سے باکسنگ کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا، ملک میں بہترین باکسنگ مقابلے منعقد ہوں گے۔

    سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین مشہور باکسر عامر خان اور سلمان اقبال ہیں، دونوں مل کر ملک میں باکسنگ مقابلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

    پاکستان میں باکسنگ مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ کے میدان کے نام ور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے ہیں، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی مختلف ٹیموں کے مالک ہوں گے۔

    کرکٹ کی تاریخ کے عظیم باؤلرز میں سے ایک اور کرکٹ میں ریورس سوئنگ متعارف کرانے والے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ملتان نوابز کی فرنچائز حاصل کی ہے۔

    دوسری طرف اپنے جارحانہ کھیل کے لیے پسند کیے جانے والے آل راؤنڈر اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے شاہد آفریدی پختون وارئیرز کے مالک ہیں۔

    پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان


    کراچی کوبراز کے مالکان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتے ہیں، جس میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی، یہ پروفیشنل لیگ ہوگی اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان

    پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان

    اسلام آباد : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں، سپرباکسنگ لیگ میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق معروف باکسرعامر خان جو ان دنوں پاکستان میں عیدالاضحیٰ منانے کیلئے موجود ہیں، انہوں نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید کے ایام گزارنا بہت اچھا لگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی تکلیف کافی بہتر ہے، جلد رنگ میں نظر آؤں گا، عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کافروغ چاہتا ہوں کیونکہ یہاں باکسنگ کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں، اس لیگ میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی، سپرباکسنگ پروفیشنل لیگ ہوگی، سپر باکسنگ لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    عامرخان نے کہا کہ لیگ کے مقابلے ورلڈ باکسنگ کونسل کے قوانین کے تحت ہونگے، اسے کامیابی سے ہمکنار کرنا میرا مشن ہے، سپرباکسنگ لیگ سے پروفیشنل باکسر بنانے میں مدد ملےگی۔

    ذرائع کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ کے نام سے یہ لیگ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں 7 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں مقامی ٹیلنٹ کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا نادر موقع میسر آئے گا۔

    پاکستان باکسنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے زرخیز ملک ہے یہی وجہ ہے کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باوجود پاکستان کے کئی باکسر نے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا، ماضی میں لیاری کے رہائشی شاہ حسین اور حال ہی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اس کی زندہ مثالیں ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔