Tag: super high way

  • کراچی : بیٹے نے ماں اور ملازم کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    کراچی : بیٹے نے ماں اور ملازم کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    کراچی : سپرہائی وے کے علاقے میں بیٹے نے اپنی والدہ اور ملازم کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، بعد ازاں فائرنگ کرکے خود کشی کرلی، ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

    سپرہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں3افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے تینوں نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں بیٹے نے ماں اور ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس کے باعث واقعہ رونما ہوا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی : بس میں لوٹ مار، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق

    کراچی : بس میں لوٹ مار، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق

    کراچی : سپرہائی وے پر بس میں لوٹ مار کے دوران مزحمت پر زخمی ہونے والا مسافر دوران علاج دم توڑ گیا، کورنگی پولیس نے خاتون سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، گلشن اقبال میں چور ایک اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف شاہراہ سپرہائی وے پر بس میں لوٹ مار کے دوران قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، محنت کش کے قتل کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ مقتول امتیاز کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، کراچی سے حیدرآباد جانے والی بس میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کے بعد امتیاز نامی شہری صبح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد جانے والی بس میں 4ملزمان بھی سوار تھے، ملزمان نے ٹول پلازہ سے آگے جاکر بس روک کر مسافروں سے لوٹ مار کی، اس دوران امتیاز نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

    مقتول امیتاز اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی سے حیدرآباد جارہا تھا، دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات ہوئی ہے۔

    جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کو اسٹریٹ کرمنل لے کر چلتا بنا، متاثرہ شہری نے گلشن تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

    علاوہ ازیں کورنگی پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اور اس کی خاتون ساتھی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ملزمان ڈکیتی، اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم اور ملزمہ نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کااعتراف بھی کرلیا ہے۔

  • سپرہائی وے : کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

    سپرہائی وے : کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

    کراچی : سپرہائی وے کے مقام کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، متوفیان کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے روانہ کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاٹھور لنک روڈ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں،
    جاں بحق ہونے والوں میں رسول، نیاز علی اور سعد ایوب شامل ہیں۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری کاٹھور پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے فوری طور پر واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

    جناح اسپتال کے ایمرجسنی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کاعلاج جاری ہےتمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے پر زائد وزن پر ہزاروں گاڑیاں روکی گئی تھیں، چیکنگ کے نام پر کبھی ایک روٹ بند کیا جاتا ہے تو کبھی دوسرا۔

    پیسے دینے والوں کی گاڑیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، ٹرانسپورٹرز کے مطابق5دن سے کھڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی، ہوائی فائرنگ ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے پتھراؤ کیا، پتھراؤ کے بعد کی گئی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔

    بعد ازاں کاٹھورلنک روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق تین افراد کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا، ڈاکٹرپردیپ کے مطابق تینوں افراد کو ایک، ایک گولی لگی جو وجہ موت بنی، گولی3سے4فٹ کی دوری سے لگی، گولی کا زخم بظاہر بڑےہتھیار کا لگتا ہے، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے روانہ کردی گئیں۔

  • سپرہائی وے : بحریہ ٹاؤن سے متعلق منفی پروپیگنڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    سپرہائی وے : بحریہ ٹاؤن سے متعلق منفی پروپیگنڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کراچی : بحریہ ٹاؤن سے متعلق منفی پروپیگنڈے کے خلاف شہری، رہائشی ،بلڈرز اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں، سپر ہائی وے پر ہونے والے مظاہرے میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بحریہ ٹاؤن سے متعلق منفی پروپیگنڈے کےخلاف سپر ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے، احتجاج میں عام شہری، پروجیکٹس کے رہائشی، بلڈرز اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہے، ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جب کہ کراچی کا اندرون سندھ سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

    اس کے علاوہاوورسیز پاکستانیوں کے اہل خانہ اور سرمایہ کار بھی احتجاج میں شریک ہیں، اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں کے شرکاء اسٹار گیٹ پہنچ کر جمع ہوئے اور  اپنے مطالبات کے حق  میں نعرے بازی کی۔

    بعد ازاں ریلی کے شرکا بحریہ ٹاؤن سپرہائی وے کی جانب روانہ ہوئے، احتجاج کے باعث سپرہائی کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگئے، مظاہرین نے میڈیا کو اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بچوں کی اسکول فیسیں، یوٹیلیٹی بلز کی بروقت ادائیگی ممکن نہیں رہی اور گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

    سپرہائی وے پر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے متعلقہ حکام سے بحریہ ٹاؤن کی بجلی کے کنکشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

    علاوہ ازیں بحریہ ٹاؤن کے اسٹیٹ ایجنٹس اور سرمایہ کار بھی سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے ڈیفینس کے علاقے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے اقساط کی ادائیگی کررہے ہیں ہماری رقوم کا کیا ہوگا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمارے سرمائے کا تحفظ کرے۔

  • سپر ہائی وے : نیوسبزی منڈی کے قریب تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا

    سپر ہائی وے : نیوسبزی منڈی کے قریب تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب بھڑک اٹھنے والی آگ سے لکڑی کی پیٹیوں کے پچیس گودام جل کر راکھ ہوگئے، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی نیوسبزی منڈی میں پیٹیوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی، آتشزدگی کے باعث25گوداموں میں رکھی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی کی پیٹیاں جل کر راکھ ہوگئیں، تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچا اور جو گاڑیاں آئیں ان میں پانی کے پائپ پھٹے ہوئے تھے۔

    ہوا کے باعث آگ کے شعلوں نے پھیلتے پھیلتے بیس سے پچیس گودام راکھ کردیئے ۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے فائر فائٹنگ آپریشن کیا، بحریہ ٹاؤن کے دو فائر ٹینڈر بھی مدد کو پہنچے, کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

  • کراچی:  میئرکراچی کے قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ

    کراچی: میئرکراچی کے قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ

    کراچی : سپر ہائی وے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئرکراچی وسیم اختر کے قافلے کی گاڑیاں کو حادثہ پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ہمراہ سپرہائی وے ایم نائن کے دورہ پر تھے کہ دوران سفرقافلے کی گاڑیاں اچانک آپس میں ٹکرا گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں میئر کراچی وسیم اختر اور انکے دیگر ساتھی محفوظ رہے، حادثےمیں پولیس موبائل سمیت 4گاڑیاں کو نقصان پہنچا جبکہ سینیٹ کمیٹی کے اراکین کی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔


    مزید پڑھیں  نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں


    یاد رہے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد کے تنظیمی دورے کے بعد سے کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں نوری آباد کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں  فاروق ستار کی کمر اور کندھے میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔