Tag: Super Model

  • ایان علی 23 برس کی ہوگئیں

    ایان علی 23 برس کی ہوگئیں

    کراچی : ماڈلنگ ریمپ پر راج کرنے والی ڈالر گرل آج 23 برس کی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی 30 جولائی 1993 کو دبئی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز2010 میں کیا جس وقت اُن کی عمر صرف 16 سال تھی۔

    ریمپ پر تیزی سے ابھرتی ماڈل لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت ایمرجنگ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں، انہوں نے 2010 میں سال کی خوبصورت ماڈل کا پہلا ایوارڈ حاصل کیا بعدا زاں ایان علی بحیثیت برانڈ ایمبسٹر کے طور پر نامزد ہوئیں۔اسی سال ایان علی کو لکس اسٹائل ایوارڈ میں ایمرجنگ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا پھر وہ 2011 میں بہترین خاتون ماڈل کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

    ayan-post-4

    ماڈل گرل کے ترقی کے سفر کو اُس وقت نظر لگی کہ جب وہ بے نظیر ائیرپورٹ پورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے کسٹم اہلکاروں کے ہاتھوں 5 لاکھ ڈالرز بیرونِ ملک منتقل کرتی ہوئی پکڑی گئیں، کسٹم حکام کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ماڈل گرل کو حوالات کی ہو ا کھانی پڑی اور انہیں عدالت میں پیش کر کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا، تاہم آج تک عدالت میں اُن کا جرم ثابت نہیں ہوسکا۔

    ayan-post-1

    منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد ایان علی ڈالر گرل کے نام سے مشہور ہوئیں اور ہر عام و خاص میں اب اُن کی پہچان اسی نام سے ہونے لگی۔ ضمانت ملک کے بعد ایان علی گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک جانے کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں تاہم وہ بیرون ملک جانے میں ناکام رہی ہیں۔

    ayan-post-3

    سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایان علی کا نام نکالنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں تاہم اب مقتول کسٹم اہلکار کی اہلیہ نے راولپنڈی کے سول جج کی عدالت میں اپنے شوہر کے قتل کی وجہ ڈالر گرل کو قرار دیتے ہوئے درخواست دائر کروادی ہے، جس کے بعد اُن کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس کی پیروی سابق اٹارنی جنرل و گورنر پنجاب لطیف کھوسہ صاحب کررہے ہیں، ایان علی کے وکیل کی جانب سے مقتول انسپیکٹر کی اہلیہ کی جانب سے دائر کیس پر ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ماڈل گرل کے وارنٹ گرفتاری 21 ستمبر تک ملتوی کردیے ہیں۔

  • عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگل کرتے ہوئے پکڑی جانے والی ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مسترد کردی ۔

    ایان علی کے وکیل سردار اسحاق کا کہناتھا کہ ان کی موکلہ ایک ماڈل ہے جسے جیل میں خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، سرداراسحاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایان علی سے تمام ایجنسیاں تحقیقات کرچکی ہیں، انہیں ضمانت پررہا کیا جائے۔

    کسٹم کے پراسیکوٹر نے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ جرم ایسا ہے کہ پانچ کروڑ روپے پکڑے جانے پر پچاس کروڑ کا جرمانہ ہوسکتاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایان علی نے تین سال میں بیرون ممالک کے چالیس دورے کئے ہیں۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی، کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کے مکمل چالان سمیت طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے ماڈل ایان علی سے اسلام آباد کے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالربرآمد ہوئے تھے، جس پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔