Tag: super moon

  • خلا سے پورے چاند کا خوبصورت نظارہ

    خلا سے پورے چاند کا خوبصورت نظارہ

    خلا میں ہونا زندگی کا ناقابل فراموش ترین تجربہ ہوسکتا ہے جہاں سے زمین اور چاند کے وہ نظارے دکھائی دے سکتے ہیں جو زمین سے دیکھنا ناممکن ہے۔

    حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سپر مون کے نظارے کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں۔

    انٹرنیشل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر چاند کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ چاند چاہے کسی بھی مرحلے میں ہو خلا سے اس کا نظارہ نہایت خوبصورت ہوتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by International Space Station (@iss)

    ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے لائیک کیا اور اس پر تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو آسمان پر نمودار ہونے والا چاند سپر مون تھا جسے پنک مون بھی کہا گیا۔

    سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے قریب ترین ہو جس کی وجہ سے وہ معمول سے زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

  • سپر مون کی جعلی ویڈیو فیس بک پر وائرل

    سپر مون کی جعلی ویڈیو فیس بک پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کی جانے والی سپر مون کی ایک لائیو ویڈیو نے ڈیڑھ کروڑ افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی مگر بعد ازاں یہ ویڈیو جعلی نکلی۔

    ای بز نامی فیس بک صفحے کی جانب سے جاری کی جانے والی براہ راست ویڈیو میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ دکھایا گیا تھا۔

    یہ ویڈیو دراصل کئی برس پہلے یونان میں کھینچی گئی ایک تصویر تھی جس میں ہوا کی مصنوعی آوازیں شامل کر کے اسے ویڈیو کی شکل میں پیش کیا گیا۔

    فیس بک پر سپر مون سرچ کرنے کے بعد مذکورہ جعلی ویڈیو سب سے پہلے آرہی تھی۔ اس جعلی ویڈیو کو 1 کروڑ 60 ساٹھ لاکھ افراد نے دیکھا۔

    تاہم جلد ہی لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا، ’میں حیران ہوں کہ گزشتہ 3 گھنٹے سے چاند ایک ہی پوزیشن اور ایک ہی مقام پر موجود ہے‘۔

    حقیقت سامنے آنے پر فیس بک نے بھی ایکشن لیتے ہوئے اس ویڈیو کو ہٹا دیا۔

    مزید پڑھیں: ڈیڑھ سو سال بعد نیلے اور سرخ چاند کا نظارہ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصویر ایک فوٹو گرافر کرس کوٹسی پولس نے کھینچی تھی۔ رابطہ کرنے پر مذکورہ فوٹو گرافر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تصاویر کو کئی جگہ بغیر اجازت استعمال کیا جاچکا ہے تاہم تصویر کے ساتھ اس قسم کی جعل سازی اس نے پہلی بار دیکھی ہے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی اہم موقع پر فیس بک پر کوئی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ گزشتہ برس امریکا میں آنے والے طوفان ارما کے موقع پر بھی طوفان کی ایسی ہی ایک جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھی جو کئی ماہ پرانی تھی۔

    مذکورہ ویڈیو کو 60 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج چاند زمین کے قریب ترین آجائے گا

    آج چاند زمین کے قریب ترین آجائے گا

    اسلام آباد : پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں آج سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون دیکھا جا سکے گا، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج چاند زمین سے قریب آجائے گا اور زمین سے چاند کا فاصلہ 222,135 کلومیٹر ہوگا، جس کے بعد چاند کی روشنی معمول سے سولہ فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی سات فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔

    خیال رہے کہ یہ سپر مون سال 2017 کا پہلا اور آخری سپر مون ہے جبکہ آئندہ برس جنوری اور فروری میں دو سپر مون دیکھے جاسکیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ہونے والا سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند تھا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون تھا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ


    یہ پہلا موقع تھا کہ1948  کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آیا تھا۔

    ناسا کے مطابق چاند جب زمین کے انتہائی قریب آ جائے تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسپین اور امریکہ میں سپر مون کا نظارہ

    اسپین اور امریکہ میں سپر مون کا نظارہ

    میڈرڈ: اسپین میں ستر سال بعد نمودار ہونے والے سپر مون دیکھا گیا جبکہ دنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستان میں سپر مون کا آج دیکھا جائے گا۔

    اسپین کے لوگوں نے’سپر مون’ کا ںظارہ کیا، زمین کے قریب تر ہونے کی وجہ سے یہ عمومی سائز سے 14 فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن دیکھائی دیا۔

    moon-post-2

    دارلحکومت میڈریڈ میں سپر مون نظر آیا تو سارا شہر چاند کی روشنی سے جگمگا اٹھا، سپر مون اسپین کے تفریحی مقام پر دیکھا گیا۔۔جہاں بچوں اور بڑوں نے مکمل چاند کی تصویریں کھینچیں۔

     

    امریکا کی مختلف ریاستوں میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا، نیویارک سپر مون کی روشنی سے جگمگا اٹھا، کیلی فورنیا کے شہر لاس انجلس میں سپر مون کا دیدہ زیب منظر دیکھا گیا۔

    m5

    m8

    انیس سو اڑتالیس کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آیا، یہ فاصلہ عام طور پر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم ہے۔

    moon-12

    جو لوگ اس بار سپر مون کے نظارے کو دیکھ نہیں پائیں گے انہیں 25 نومبر 2034 تک انتظار کرنا پڑے گا ۔

    moon-post-6

    یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہے بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون بھی ہے۔

    ناسا کے مطابق چاند جب زمین کے انتہائی قریب آ جائے تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے اور اس سے قبل ایسا نظارہ ستر سال قبل دیکھنے کو ملا تھا۔

    m73

    اسپین میں سپر مون کی تصاویر

    moon-13

     

    moon-post-5

    23

    moon-14

    moon-15

    m1

    m2

    moon123

    m3

    m4

     

    ویڈیو دیکھیں

  • دنیا بھر میں تین دہائیوں بعد منفرد چاند گرہن

    دنیا بھر میں تین دہائیوں بعد منفرد چاند گرہن

    کراچی: دنیا بھر میں تین دہائیوں بعد منفرد چاند گرہن دیکھا گیا، گرہن کی وجہ سے چاند کی رنگت سرخ ہوگئی.

    پاکستان کے وقت کے مطابق یہ چاند گرہن صبح پانچ بج کر گیارہ منٹ پر شروع ہوا اور دس بج کر بائیس منٹ پر ختم ہوگا، امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق گرہن لگے سرخ چاند کے منظر کو سائنسی اصطلاح میں سپر مون کہا جاتا ہے، جو تین دہائیوں بعد دیکھنے میں آیا ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق آج چاند گرہن کے ساتھ ہی سپر مون بھی ہوا اور اس موقع پر چاند عام چاند سے زیادہ بڑا نظر آیا، کیوں کہ چاند زمین کے مدار کے انتہائی قریب سے گزرا ۔

    فرانس،یونان،کولمبیا ،ارجنٹینا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون تیتیس سال بعد دیکھا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا، افریقا، یورپ اور امریکا میں مکمل چاند گرہن ہوا، جو ایک گھنٹے بارہ منٹ تک دیکھا گیا تاہم پاکستان میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔

    ریکارڈز کے مطابق گزشتہ سو برسوں میں صرف پانچ مرتبہ ایسا ہوا ہے اور اس سے قبل 1982 میں ایسا چاند گرہن دیکھا گیا تھا اور اب اٹھائیس ستمبر کو سپر مون پر گرہن لگنے کے بعد یہ منظر آٹھ اکتوبر 2033 میں دکھائی دے گا.

    واضح رہے کہ یہ چاند گرہن رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہے جب کہ اس سے قبل 4 اپریل کو چاند گرہن ہوا تھا، اسی طرح رواں برس 2 سورج گرہن بھی ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا

    کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپرمون کا دلکش نظارہ کیا گیا،سال کا سب سے بڑاچاند دیکھ دنیا بھر کے لوگ محظوظ ہوئےاورخوب ہلہ گلہ کیا۔

     چاند کا زمیں پراترنا آنا کسی شاعر نے بھی کیاخوب کہاتھا تاہم سپرمون کا نظارہ شاعر کے اشعار کی ہی ترجمانی کرتا ہے،سپرمون کہلانے والا یہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوتاہے۔

    اس سال دنیا بھرمیں لاکھوں افراد نے سپرمون کا دلکش نظارہ کیا،۔پاکستان میں سیکڑوں افراد نےرات دس بج کر چوالیس منٹ پر سپرمون کا نظارہ کیا، چھوٹے بڑھےسب سپر مون کو دیکھنے کی غرض سے اپنی چھتوں پر پہنچ گئےاور سال کا سب سے بڑا چاند دیکھ کر بچے تو خاص کر دنگ رہ گئے،جب کے دنیا بھرمیں چاند کے مداحوں نے سپرمون کے نظارے کیلئے خاص تقریبات کا اہتما کیا تھا،جس میں چاند کے نظارے کے ساتھ نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

     : یہ دنیا بھر سے کچھ حیرت انگیز تصاویر ہیں

    10536470_1463747927209159_1651377766_n
    لندن
    SM4
    مالٹا
    Sm5
    امریکہ
    MOON-KHI
    کراچی: فوٹوگرافر: سید سعود ظفر
    10583222_1463747930542492_1298110995_n
    ناسا
  • ٓآج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سُپر مون دیکھا جائے گا

    ٓآج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سُپر مون دیکھا جائے گا

    کراچی: آج دنیا بھرمیں سُپرمُون دیکھا جائے گا، سُپرمون نہ صرف سال کا سب سے بڑا چاند ہوگا بلکہ یہ چاند کا زمین کے قریب ترین دیکھا جاسکے گا، آج دس اگست کو چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ کلو میٹر ہوگا، سُپر مون نیا اورمکمل چاند ہوتا ہے جو کہ زمین کے مدار کے تقریباً نوے فیصد قریب ترین ہوتا ہے۔

    سُپرمُون کا حجم اور چمک پُورے چاند سے بھی کہیں زیادہ ہوتی ہے، امریکہ اور مغربی ممالک میں سُپرمُون دس اگست کی رات دو بج کردومنٹ پردیکھا جائے گا، جبکہ پاکستان میں سُپرمون دس اگست کی رات دس بج کرچوالیس منٹ پردیکھا جاسکے گا، چاند زمین کے قریب اپناچکر ایک سال بعد پورا کرے گا اورسُپرمُون دیکھنا اب دوہزارپندرہ کے ستمبرمیں ہی ممکن ہوسکے گا۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں10اگست2014 کو سُپر مون دیکھا جائیگا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں10اگست2014 کو سُپر مون دیکھا جائیگا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دس اگست دوہزارچودہ کو سُپر مون دیکھا جائے گا۔

    سُپرمون نہ صرف سال کا سب سے بڑا چاند ہوگا بلکہ یہ چاند کا زمین کے قریب ترین دیکھا جاسکے گا،  دس اگست کو چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ کلو میٹر ہوگا، سُپر مون نیا اور مکمل چاند ہوتا ہے جو کہ زمین کے مدار کے تقریباً نوے فیصد قریب ترین ہوتا ہے۔

    سُپرمُون کا حجم اور چمک پُورے چاند سے بھی کہیں زیادہ ہوتی ہے، امریکہ اور مغربی ممالک میں سُپرمُون دس اگست کی رات دو بج کردومنٹ پر دیکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں سُپر مون دس اگست کی رات دس بج کرچوالیس منٹ پردیکھا جاسکے گا۔

    چاند زمین کے قریب اپنا چکر ایک سال بعد پورا کرے گا اور سُپرمُون دیکھنا اب دوہزار پندرہ کے ستمبر میں ہی ممکن ہوسکے گا۔