Tag: Supermarket

  • بھوکا اور خونخوار ریچھ سپر مارکیٹ میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    بھوکا اور خونخوار ریچھ سپر مارکیٹ میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    کیلیفورنیا کی ایک مارکیٹ میں ایک بھوکے ریچھ نے بڑے آرام سے داخل ہوکر اپنی پسند کی چیزیں پکڑیں اور چلتا بنا، ڈیوٹی پر مامور اہلکار کے چھکے چھوٹ گئے۔

    امریکہ کے شاپنگ مال میں اپنی بھوک مٹانے کیلئے گھسنے والے ریچھ کی معصومانہ حرکت کو دیکھنے والے مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

    سپر مارکیٹ میں آدھی رات کے وقت داخل ہونے والے ریچھ کو ڈیوٹی پر مامور ملازم نے دیکھا اور اس منظر کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک بھورے رنگ کا بھوکا ریچھ کیلیفورنیا کی اولمپک ویلی میں قائم سیون الیون نامی اسٹور میں داخل ہوتا ہے اور سیدھا اسنیکس اور کینڈی بارز سے اپنی پسند کے پیکٹ اپنے منہ میں دبا لیتا ہے۔

    یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب کیشیئر کرسٹوفر کنسن جو مذکورہ اسٹور میں نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی کر رہے تھے نے اسٹور کا دروازہ کھلا دیکھا۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی نظر میں اسے دیکھ کر تو میرے بھی ہوش اڑ گئے میں حیران و پریشان تھا کہ کیا کروں کیونکہ یہ ایک خوفناک ریچھ تھا جو عام ریچھوں سے 20 سے 30 فیصد بڑے سائز کا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ چند ہی لمحوں بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ بھوکا ہے اور صرف کھانے کی تلاش میں ہی یہاں آیا ہے، اور وہی ہوا ریچھ اسنیکس اور کینڈی کے کچھ پیکٹ منہ میں دبائے خاموشی سے باہر نکل گیا۔

  • کراچی کے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، آگ تیسرے درجے کی قرار

    کراچی کے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، آگ تیسرے درجے کی قرار

    شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے وئیر ہاؤس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

    حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، دھواں زیادہ ہونےکےباعث فائر فائٹرز کو مشکلات کاسامنا ہے۔واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کا عملہ اور خریدار محفوظ ہیں، اسٹور میں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جیل چورنگی کے قر یب سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کے بعد رینجرز کے جوان موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو ٹیموں کیساتھ ملکر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

    چیف فائر آفیسر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمارت کی بیسمنٹ میں داخلی راستے کم ہیں جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، دھواں بہت زیادہ ہے، آگ بجھانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، جس مقام پر آگ لگی اس جگہ کا تعین ہوگیا ہے، حکمت عملی کے تحت جلد آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں

  • ریچھ سپر مارکیٹ میں خریداری کرنے پہنچ گیا

    ریچھ سپر مارکیٹ میں خریداری کرنے پہنچ گیا

    امریکا کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک ریچھ خریداری کرنے آن پہنچا، سپر مارکیٹ کے عملے نے بہت مشکل سے اسے باہر نکالا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی سپر مارکیٹ میں درجنوں شہریوں نے اس ریچھ کو گشت کرتے دیکھا۔ ریچھ مختلف ریکس کے درمیان آزادی سے گھوم پھر رہا تھا۔

    وہاں موجود افراد نے ریچھ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tisha Campbell (@tishacampbellmartin)

    مارکیٹ کے عملے نے ریچھ کو بہت مشکل سے باہر کا راستہ دکھایا جس کے بعد لوگوں کی جان میں جان آئی۔

    پولیس کے مطابق یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں ریچھ کو پرہجوم مقام پر دیکھا گیا ہے۔

    ایک واقعے میں وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا جنہوں نے ریچھ پر بے ہوشی کا انجکشن پھینک کر اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

  • ’اسپائیڈر مین‘ کا سپر مارکیٹ میں لوگوں پر تشدد

    ’اسپائیڈر مین‘ کا سپر مارکیٹ میں لوگوں پر تشدد

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سپر مارکیٹ میں اسپائیڈر مین کا لباس پہنے ایک شخص نے بلاوجہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کی سپر مارکیٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی بنالی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں ملبوس ایک شخص اندر داخل ہوتا ہے اور عملے کی خاتون رکن کے چہرے پر مکا مارتا ہے۔

    مذکورہ شخص وہاں موجود دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے وہاں ہلچل مچ جاتی ہے اور لوگ چیخنا شروع کردیتے ہیں۔

    واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کی خاتون رکن کو مائنر انجری کے سبب اسپتال پہنچایا گیا۔

    پولیس نے اب تک 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس وہ اس حوالے سے کچھ معلومات رکھتے ہیں تو پولیس کی مدد کریں۔

    شہریوں نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس کے فوری ایکشن پر تعریف بھی کی ہے۔

  • آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو سپر مارکیٹ میں ملازمت کی پیشکش کیوں ہوئی؟

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو سپر مارکیٹ میں ملازمت کی پیشکش کیوں ہوئی؟

    ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ فرانسس مک ڈورمنڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی حالیہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سپر مارکیٹ میں ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی۔

    فرانسس مک ڈورمنڈ کی حالیہ فلم نومیڈ لینڈ کی نمائش وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیولز میں کی گئی ہے جیہاں اس فلم کو بے حد سراہا گیا۔

    فلم خانہ بدوشوں کے بارے میں ہے جو وین میں اپنی زندگی کسمپرسی کی حالت میں گزارتے ہیں، فرانسس اس میں ایک بیوہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    ان کے مطابق جب وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک سپر مارکیٹ میں موجود تھیں اور فلم کی شوٹنگ جاری تھی تو انہیں وہاں ملازمت کی پیشکش ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک فارم دیا گیا کہ اگر میں یہاں ملازمت کی خواہش رکھتی ہوں تو اسے پر کردوں۔

    فرانسس کا کہنا ہے کہ فلم کے کردار کے لیے ان کا حلیہ اور انداز نہایت حقیقی معلوم ہورہا تھا تب ہی انہیں ایسی پیشکش ہوئی، اور وہ اس پر اتنی خوش ہوئیں کہ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کو بھی جا کر اس کے بارے میں بتایا۔

    فلم نومیڈ لینڈ کو اس کے موضوع کی وجہ سے وینس فلم فیسٹیول میں بے حد سراہا گیا اور حاضرین نے فلم کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

    2 بار آسکر جیتنے والی اداکارہ فرانسس کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اس کے لیے انہوں نے کئی روز خانہ بدوشوں ے ساتھ گزارے۔

  • سپر مارکیٹ کے باہر رہنے والی بے گھر خاتون کو مارکیٹ نے ملازمت دے دی

    سپر مارکیٹ کے باہر رہنے والی بے گھر خاتون کو مارکیٹ نے ملازمت دے دی

    واشنگٹن: امریکا میں ایک سپر مارکیٹ کے باہر رہنے والی بے گھر خاتون کو اسی سپر مارکیٹ نے ملازمت دے دی، خاتون اپنی گاڑی میں اس مارکیٹ کے پارکنگ لاٹ میں رہ رہی تھیں۔

    امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی لاشنڈا ولیمز ایک سپر مارکیٹ کے باہر کار میں رہ رہی تھیں، ان کے حالات بدتر تھے اور وہ سخت ناامید تھیں۔

    وہ اکثر مارکیٹ کے اندر جا کر پوچھتیں کہ کیا انہیں کسی ملازم کی ضرورت تو نہیں اور انہیں ہر بار جواب نفی میں ملتا۔ شروع کے کچھ ماہ مایوسی کے بعد ایک دن ان کا سامنا مارکیٹ کی ہائرنگ مینیجر سے ہوا۔

    ولیمز کے حالات جاننے کے بعد مینیجر نے انہیں ایک جاب فیئر کے بارے میں بتایا، اور صرف یہی نہیں بلکہ مینیجر نے اس فیئر کا آن لائن فارم بھرنے میں مدد بھی کی۔

    اس فیئر میں جاب حاصل کرنے والی سب سے پہلی درخواست کنندہ وہی تھیں، اور انہیں ملازمت دینے والی کوئی اور نہیں بلکہ وہی مینیجر تھیں جس نے بالآخر انہیں سپر اسٹور میں ملازم رکھ لیا تھا۔

    ولیمز کو جب پتہ کہ انہیں ملازمت مل گئی ہے تو وہ رو پڑیں، اب ان کی ملازمت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں اور انہوں نے ایک اپارٹمنٹ بھی کرائے پر حاصل کرلیا ہے۔

    ولیمز کہتی ہیں کہ بے گھری کے دنوں میں لوگ انہیں نہ جانے کیا کیا کہہ کر ہراس کرتے تھے، اب وہ اس سے بھی محفوظ ہوگئی ہیں۔ وہ اپنی ملازمت کے لیے سپر مارکیٹ انتظامیہ اور خاص طور پر مینیجر کی بے حد شکر گزار ہیں۔

  • خاتون کے کھانسنے پر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے لاکھوں مالیت کی غذائی اشیاء تلف کردیں

    خاتون کے کھانسنے پر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے لاکھوں مالیت کی غذائی اشیاء تلف کردیں

    پنسلوانیا : خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے کو سچ سمجھ کر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے 35ہزار ڈالر کا سامان پھینک دیا، پولیس نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر پنسلوانیا میں قائم ایک بڑی سپر مارکیٹ میں اچانک ایک خاتون نے ازراہ مزاح کھانسنے کی زور دار آواز نکالی جس پر وہاں موجود لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے احیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مارکیٹ میں موجود اشیاء خوردو نوش کا35ہزار ڈالر کا سامان تلف کردیاز جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 50لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق سپر مارکیٹ کو تقریباً 56 لاکھ روپے کی سبزیوں، گوشت، بیکری کے سامان سمیت دیگر اشیائے خورونوش کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلے میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں، اسٹور انتظامیہ کے مطابق خاتون نے مذاق میں جان بوجھ کر یہ عمل کیا، ہم کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تمام غذائی اشیا کو اسٹور سے باہر کردیا اور ان کی فروخت بند کردی۔

  • اس ہینڈ سینی ٹائزر کی قیمت 22 ہزار روپے کیوں ہے؟

    اس ہینڈ سینی ٹائزر کی قیمت 22 ہزار روپے کیوں ہے؟

    کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگوں نے اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے اور اس میں ہینڈ سینی ٹائزر سرفہرست ہے، ڈنمارک کی ایک سپر مارکیٹ نے اپنے گاہکوں کو اس سے روکنے کے لیے انوکھی تجویز اپنائی۔

    دنیا بھر میں اس وقت ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، ٹوائلٹ پیپر اور دیگر صفائی کی اشیا کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ دیوانوں کی طرح ان اشیا کی خریداری کر رہے ہیںِ، اور نہ صرف خریداری کر رہے ہیں بلکہ ان اشیا کو زیادہ سے زیادہ خریدنے کے چکر میں ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔

    ڈنمارک کی ایک سپر مارکیٹ نے ان ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے انوکھی ترکیب اپنائی جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

    مذکورہ سپر مارکیٹ میں سینی ٹائزر ریک پر نوٹس لگایا گیا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر کی ایک بوتل 40 ڈینش کرون (914 پاکستانی روپے) کی ہے لیکن اگر کوئی شخص 2 بوتلیں لینا چاہے گا تو اسے 1 ہزار ڈینش کرون (22 ہزار 854 پاکستانی روپے) ادا کرنے ہوں گے۔

    اس نوٹس نے لوگوں کو لامحدود تعداد میں سینی ٹائزر خریدنے سے باز رکھا ہے اور لوگ صرف ایک ہی بوتل خرید رہے ہیں۔

    ایک گاہک نے جب اس نوٹس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو اسے بے حد سراہا گیا۔

    اس نوٹس کے علاوہ بھی مذکورہ مارکیٹ نے اپنے گاہکوں کو مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔

    مثال کے طور پر مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد لوگ فاصلہ رکھیں، اندر داخل ہونے سے قبل سینی ٹائزر استعمال کریں، اگر گھر کے کئی افراد خریداری کرنے کے لیے اٹھ آئے ہیں تو صرف ایک ہی شخص اندر جا کر خریداری کرے۔

    یاد رہے کہ اب تک ڈنمارک میں 15 سو 77 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وائرس نے اب تک 25 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

  • کراچی میں سپرمارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

    کراچی میں سپرمارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  دو  ہزار مہنگی جائیدادیں خریدنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے اور نئی غیر رجسٹرڈ شدہ سپر مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دو  ہزار مہنگی جائیدادیں خریدنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے،  اقدام براڈ ننگ آف ٹیکس بیس کے تحت کیا جا رہا ہے۔

    نئی غیر رجسٹرڈ شدہ سپر مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکمت عملی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیفنس، کلفٹن اور پوش علاقوں میں قائم چائے کارنر بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق 16 ہزار تنخواہ دار افراد جو فائلر نہیں اور رجسٹریشن نہیں کروائی انہیں نوٹس دیے جائیں گے۔ زمزمہ، حیدری، کھڈا مارکیٹ اور کمرشل ایریاز میں نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

    خیال رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ریونیو اکٹھا کرنے پر حکومتی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا تھا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اکٹھا کرنے اور ٹیکس بیس میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    چیئرمین کے مطابق ہائی نیٹ ورتھ افراد کے 6 ہزار سے زائد کیسز زیر غور ہیں۔ مجموعی طور پر 2 ارب سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ معلومات اور تحقیقات کے 66 کیسز پر کام جاری ہے، اب تک 1.5 ارب کی وصولی ہوچکی ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قابل وصول ٹیکسز کو اکٹھا کرنے کے لیے جدید طریقہ کار بروئے کار لایا جائے، نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ٹیکس چور ملک اور قوم کے دشمن ہیں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ٹیکس چوری میں سہولت دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔