Tag: supermoon

  • پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظارے

    پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظارے

    پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظاروں نے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ چاند زمین کے قریب آگیا، لوگوں نے یہ دلفریب منظر عکس بند کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں برس کے پہلے سپر بلیو مون کا مشاہدہ کرلیا گیا، پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ رات 11 بج کر 26 منٹ پر دیکھا گیا۔

    سپر مون اور بلیو مون کا مشترکہ نظارہ دس سال بعد ہوتا ہے، آج کا سپر مون رواں سال کا تیسرا سپر مون ہے۔

    زمین سے فاصلہ کم ہونے پر چاند معمول سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگیا، گیارہ بج کر چھبیس منٹ پر چاند اپنے مدار میں زمین سے دولاکھ چھبیس ہزار میل کے فاصلے پر آگیا۔

    آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں سپربلیو مون کےنظارے کیے گئے، سپارکو کے مطابق اس سال اگلے تین سپرمون اٹھارہ ستمبر، سترہ اکتوبر اور پندرہ نومبر کو نظر آئیں گے۔

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کے اس امتزاج کا اگلا مظاہرہ ’سپر مون‘ جنوری دو ہزار سینتیس میں ظاہر ہوگا۔

    اس چاند کو سُپر بلیو مون کیوں کہا جاتا ہے؟

    اپنی نوعیت کا یہ ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ ہے جب نہ صرف بلیو مون بلکہ سپر مون کا نظارہ ایک ساتھ رونما ہورہا ہے۔

    یہ دلکش نظارہ یکم اگست کو آسٹرجن چاند کے آسمانوں کو روشن کرنے کے ٹھیک ایک سال بعد آیا ہے اور گزشتہ سال 30 اگست کو ایک سپر بلیو مون نے اپنے نظارے سے دنیا کو مسحور کر دیا تھا۔

    یہاں یہ بات بھہ قابل ذکر ہے کہ بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

    19ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا، جسے بلیو مون کہا گیا۔

    بلیو مون کی دو اقسام ہیں، ایک سیزنل بلیو مون اور دوسری منتھلی بلیو مون، سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں چار مکمل چاندوں کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے۔

  • سال 2020 کا پہلا سپر مون آج ہوگا

    سال 2020 کا پہلا سپر مون آج ہوگا

    کراچی: سال 2020 کا پہلا سپر مون آج ہوگا، بیضوی دائرے پر چاند زمین کے بہت قریب آجائے گا اور زیادہ خوب صورت نظر آئے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج رواں سال کا پہلا سپر مون ہوگا، جسے سپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے، چاند زمین کے زیادہ قریب آئے گا، سپر مون کا آغاز شام 6 بج کر 33 منٹ سے ہوگا۔

    چاند کی 14 تاریخ کے باعث روشنی 99.7 فی صد زیادہ ہوگی، اسی وجہ سے اسے سپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے، یہ سپر وارم مون پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا۔

    آج رات زمین مکمل گرم چاند کا تجربہ کرے گی، جب مکمل چاند پیریجی (زمین کے قریب ترین بیضوی دائرے کا پوائنٹ) پر آتا ہے تو اسے فلکیاتی علم میں سپرمون کہا جاتا ہے، یہ عام مکمل چاند سے 7 فی صد بڑا اور 15 فی صد زیادہ روشن ہوتا ہے۔

    رواں سال کا دوسرا سپر مون 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات کو ہوگا، اور یہ 2020 کا سب سے روشن سپر مون ہوگا۔ سب سے زیادہ روشن سپر مون 25 نومبر 2034 کو ہوگا۔ سپر مون جب سو فی صد روشن ہوتا ہے تو یہ اپنے قریبی سیارے وینس سے 2 ہزار گنا زیادہ روشن ہوتا ہے۔

  • نئے سال کی پہلی رات چاند کا انوکھا نظارہ

    نئے سال کی پہلی رات چاند کا انوکھا نظارہ

    کراچی : نئے سال کا چاند پوری آب وتاب سے چمکے گا، آج رات دوہزاراٹھارہ کے پہلے سپر مون کا خوبصورت نظارہ ہوگا جبکہ اکتیس جنوری کو بلیومون بھی نظر آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی پہلی رات چاند جوبن پر ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج 2018 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا، پاکستان میں شام پانچ بج کر باون منٹ پرچاند چمکے گا۔

    سپرمون چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سپرمون یکم جنوری کے بعد اکتیس جنوری کو بھی ایک اور سپر مون ہو گا، جسے عام طور پر بلو مون کہا جاتا ہے

    جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ سپر مون کہلاتا ہے۔


    مزید پڑھیں :  آج چاند زمین کے قریب ترین آجائے گا


    یاد رہے گذشتہ ماہ 2 دسمبر کو دنیا بھر میں سال 2017 کے پہلے اور آخری سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے نومبر 2016 میں ہونے والا سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند تھا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ1948 کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چاند میں سترسال بعد آنے والی حیرت انگیزتبدیلی

    چاند میں سترسال بعد آنے والی حیرت انگیزتبدیلی

    کیا آپ نے کبھی ’سپرمون‘ یا ماہِ عظیم کا مشاہدہ کیا ہے ‘ یقیناً کیا ہوگا لیکن اس مہینے کا چاند آپ کو ایسا نظارہ دکھانے والا ہے جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

    جی ہاں رواں مہینے کی 14 تاریخ کو ہونے والا سپر مون سن 1948 سے اب تک کا سب سے بڑا چاند ہوگا یعنی کے لگ بھگ 70 سال بعد یہ نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

    moon-post-1

    اس سال نظر آنے والا سپر مون عام چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصدزیادہ روشن ہوگا یعنی کہ چاند زمین کے جتنا قریب اس مہینے آئے گا اتنا گزشتہ ستر سالوں میں نہیں آیا اور نہ ہی 25 نومبر 2034 تک دوبارہ آئے گا۔

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والا یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہوگا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون ہوگا۔

    moon-post-3

    ماہرین کے مطابق سپر مون درحقیقت ایک بصری دھوکہ ہوتا ہے یعنی کہ چاند کا حجم تو اتنا ہی رہتا ہے جتنا کہ حقیقت میں ہے لیکن زمین کے بے حد نزدیک آجانے سے اپنی اصل سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔

    moon-post-4

    ان کا کہنا ہے کہ جب چاند افق پر اتا ہے اور اسے کسی عمارت یا درخت کے ساتھ دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ آج کا چاند کتنا زیادہ بڑا اور روشن ہے‘ حالانکہ یہ ایک بصری دھوکہ ہے تاہم اس انتہائی دلفریب اور حسین منظر ہوتا ہے جس کا تجربہ کرنا یقیناً خوش آئند ہے۔

    بین الاقوامی وقت کے مطابق یہ اس سال کا سپر مون دوپہر ایک بج کر باون منٹ پر ہوگا یعنی کے پاکستان میں اس وقت شام چھ بج کر باون منٹ ہورہے ہوں گے اور موسمِ سرما کی وجہ سے اندھیرا چھا چکا ہوگا۔

    moon-post-5

    اگر آپ سپر مون کا مشاہدہ اس کے تمام تر حسن اور تابناکی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی سے پلاننگ کر لیں ‘ شہروں سے باہر نکلیں اور ایسے علاقوں کا رخ کریں جہاں تاریکی زیادہ ہو ستارے روشن ہوں۔ اور اس مقصد کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات اورسندھ اور پنجاب کے بالائی علاقے اس کام کے لیے انتہائی موزوں جگہ ہے۔

    moon-post-2