Tag: supplementary examinations

  • سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری

    سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری

    کراچی: سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری ہے کہ ضمنی امتحانات کی اصطلاح ختم کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت اب سال میں دو مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے، اس سے قبل فیل ہونے والے طلبہ کے لیے ضمنی امتحانات کی اصطلاح کے تحت اس کا انعقاد کیا جاتا تھا۔

    امتحانات کا نام سالانہ امتحانات وَن اور سالانہ امتحانات ٹو ہوگا، اور طلبہ کے فیل ہونے کی صورت میں سالانہ امتحانات ٹو کا انعقاد ہوگا۔

    محکمہ تعلیم کی اسٹرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، اسٹرنگ کمیٹی کی توثیق کے بعد اس سال سے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

    چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سال میں دو مرتبہ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

    انھوں نے کہا پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں پہلے ہی یہ سسٹم نافذ ہے، صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال سے پہلی مرتبہ سالانہ وَن اور سالانہ ٹو طریقہ امتحانات نافذ ہوگا۔

  • میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

    میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

    کراچی: میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 12 اکتوبر سے ضمنی امتحانات 2022 کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ وہ طلبہ و طالبات جو میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے پرچوں میں فیل ہو گئے تھے، یا ایسے طلبہ و طالبات جو اضافی پرچوں کے لیے ضمنی امتحانات 2022 کے امتحانات میں شرکت کے خواہش مند ہیں، وہ بغیر لیٹ فیس 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

    تمام ریگولر طلبہ و طالبات امتحانی فارم اپنے تعلیمی اداروں کے توسط سے جمع کرائیں گے، تاہم پرائیویٹ طلبہ و طالبات اپنے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک 200 روپے، 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک 500 روپے اور 7 نومبر سے 11 نومبر تک 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کیے جائیں گے۔

    فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی، چیئرمین نے بتایا کہ تمام طلبہ و طالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔

    فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

  • کم نمبررز آنے پر دوبارہ امتحان کا موقع :  انٹر اور میٹرک طلبا کیلیے اہم خبر

    کم نمبررز آنے پر دوبارہ امتحان کا موقع : انٹر اور میٹرک طلبا کیلیے اہم خبر

    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ، 50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور نصر اللہ خان نے کہا کہ جن بچوں کے کم نمبرز آئے ان کو موقع دیاجارہاہے، صوبائی بورڈز کمیٹی،وزیرتعلیم ،سیکرٹری تعلیم نے فیصلہ کیا۔

    چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور کا کہنا تھا کہ کم نمبرز لینے والے طلبادوبارہ امتحان کامطالبہ کررہے تھے،مجموعی طور پر تعلیمی بورڈز نے سپلیمنٹری امتحانات لینےکا فیصلہ کیا، انٹر ،میٹرک میں50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔

    نصر اللہ خان نے کہا سپلیمنٹری امتحان کے لئے طلبااپنی مرضی سے اپلائی کریں گے ، حکومت کیساتھ اجلاس کے منٹس آنے کے بعد شیڈول جاری ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اوربارہویں کلاسز کے نتائج کااعلان کیا تھا ، نتائج میں دسویں کلاس کے 3 طلبا نے ٹاپ کیا، ٹاپ کرنے والے بچوں کو 50ہزار روپے اور شیلڈ انعام میں دی گئی تھی۔