Tag: supplementary reference

  • شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ

    شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ٹی ٹی اسکینڈل میں شریک ملزم علی احمد خان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا ، احمد علی خان شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، ٹی ٹی اسکینڈل میں شریک ملزم علی احمدخان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکر دیا ، نیب حکام نے ملزم احمد علی خان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا۔

    احتساب عدالت نے جج نسیم احمد ورک کے روبرو ریفرنس دائر کیا گیا ، ملزم علی احمد خان کو 13 دسمبر کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ احمد علی خان شہباز شریف فیملی کےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم ہے ، ملزم کے اکاؤنٹ میں 41 ملین روپے جمع کرایے گئے تھے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش 3مختلف بیان دیئے ہیں ۔ احمد علی خان شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمدخان کو اسلام آباد سےگرفتار کیا تھا ، اسکینڈل ‏میں نیب کو مطلوب علی احمدخان2 سال سے مفرور تھا۔

    ملزم علی احمد شہبازشریف دور میں سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات تھے۔

  • شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس دوبارہ دائر

    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس دوبارہ دائر

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس میں اعتراضات دور کر کے احتساب عدالت میں دوبارہ جمع کرا دیا۔
    .
    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دوبارہ دائر کردیا، رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے دستاویزات نامکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس پر اعتراضات عائد کر کے واپس کیا تھا۔

    ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان کیخلاف ضمنی ریفرنس میں کہا تھا کہ غیر قانونی معاہدوں سے 21ارب کا نقصان ہو چکاہے ، من پسند کمپنیوں کوغیر قانونی ٹھیکوں سے 14ارب کافائدہ پہنچایا گیا۔

    ضمنی ریفرنس کے مطابق 4سال تک دوسرا ٹرمینل فعال نہ بنایا ،ساڑھے 7ارب کا نقصان ہوا، معاہدے سےآئندہ 10سال قومی خزانے کومزید 47ارب کا نقصان پہنچے گا۔

    مزید پڑھیں : شاہد خاقان عباسی کے اکاﺅنٹ میں 560 ملین کی ٹرانزیکشن غیرقانونی ہیں، نیب

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ 29 دسمبر 2017کوایم ڈی ائیر بلیو کی جانب سے 736ملین منتقل ہوئے، 736 ملین شاہد خاقان کو ملنے والی تنخواہ کے علاوہ تھے ، ایس ای سی پی نے736میں سے 560ملین کی ٹرانزیکشن کوغیر قانونی قرار دیا۔

    ضمنی ریفرنس کے مطابق شاہد خاقان نے 560ملین کی رقم واپس اپنے بیٹے کےاکاؤنٹ میں منتقل کی، عبداللہ خاقان 2013سے 2019کے درمیان حاصل رقوم پر وضاحت نہ دے سکے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ فلپ ناٹمین اورشنا صادق کی خدمات خلاف ضابطہ حاصل کی گئیں، کنسلٹنٹس نے غیر شفاف طریقے سےٹرمینل کے لیےای ٹی پی ایل کا انتخاب کیا، سپریم کورٹ کی ہدایات کے خلاف فلپ ناٹمین جیسے مشکوک کردار کوکام جاری رکھنے کا کہا۔

  • نیب  نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

    نیب نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، جس میں آصف زرداری سمیت 19ملزمان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں آصف زرداری سمیت19ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
    پاک لین ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اقبال میمن،یونس قدوائی بھی پارک لین میں شیئرہولڈرتھے، ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر 3.74 بلین ہوگئی جبکہ وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں 3 مزید ملزمان کوشامل کیا گیا ہے جبکہ گواہان نے بیان میں کہا ہے کہ تمام معاملات پارک لین انتظامیہ کے کہنے پرکرتا رہا۔

    ریفرنس کے مطابق آصف زرداری،بلاول پارک لین میں25،25فیصدکےشراکت دارہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کااعتراف کر چکے۔

    نیب نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین معاہدوں اور جعلی دستاویزمیں مدد کی، جعلی دستاویزات پر کمپنی نے قرضہ لیا اور پارک لین نے قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا تھا۔

  • نیب کا آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    نیب کا آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور ملزم نامزد کرن کا فیصلہ کرلیا، آصف علی زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ،ہریش کمپنی کیس میں نیب نے ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے نیب نے آصف علی زرداری کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیاہے، آصف علی زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جارہاہے۔

    نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ریفرنس ہاریش کمپنی عدالت میں دائر کیا تھا ، عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔

    نیب کے مطابق عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بےنامی پراپرٹی بنائی ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کردی ہے۔

    گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 میں ایک ارب روپے رشوت لینے کے الزام پر نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی

    بعد ازاں آصف زرداری کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی، پی پی کے شریک چیئرمین نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا تھا کہ ’’آج نیب کوآخری مرتبہ دستیاب ہوں، آئندہ پیش نہیں ہوں گا‘‘۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا تحقیقاتی ٹیم سے غصے میں کہا کہ ’’اب نیب نہیں ہوگی، یا تو نیب رہے گا یا پھر پاکستان کی معیشت، ہرایک کےپاس بلیک منی اوربزنس اکاؤنٹس ہیں‘‘۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق آصف زرداری سے سوال کیا تھا تو انہوں نے مشکوک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کو برنس اکاؤنٹ کہا، تحقیقاتی ٹیم کے سوال دہرانے پر آصف زداری غصے میں آگئے تھے۔

  • اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور

    اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔

    نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جبکہ ضمنی ریفرنس اور اس سے متعلقہ دستاویزات احتساب عدالت پہنچائی گئیں۔

    قومی احتساب بیورو(نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق اور تفتیشی افسر نے ریفرنس رجسٹرار آفس میں جمع کراویا۔

    نیب کی جانب سے مزید شواہد اور گواہوں کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے، ضمنی ریفرنس تفتیشی افسرنادر عباس نے تیار کیا۔

    نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کوبتایا کہ نیب نے 7 والیمز پرمشتمل ضمنی ریفرنس دائرکیا ہے جس میں 3 نئے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    عمران شفیق نے احتساب عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اکاؤنٹس میں 4.06 ملین ڈالرز کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

    بعدازاں عدالت نے نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ 23 فروری کو نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاناما فیصلے کی روشنی میں نیب نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔