Tag: supply suspended

  • کوئٹہ : پٹرول پمپس پر تین دن کا اسٹاک باقی

    کوئٹہ : پٹرول پمپس پر تین دن کا اسٹاک باقی

    آئل کمپنیز سے بلوچستان کو معطل کی گئی پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی تاحال بحال نہ کی جاسکی جس کے سبب کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میرشمس شاہوانی نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ابھی بھی بحال نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس پر تین دن کا پٹرول اسٹاک باقی رہ گیا ہے، فوری سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔

    میرشمس شاہوانی نے باتایا کہ پورٹ قاسم پر10 ہزارسے زائد گاڑیاں ری فلنگ کیلئے کھڑی ہیں، سپلائی بحال ہونے کی صورت میں بھی بلوچستان میں 4دن بعد پٹرول دستیاب ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

    قبل ازیں گزشتہ دنوں ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت اسے بچانے کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔

    او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔

  • لائن ٹرپ کرگئی، کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    لائن ٹرپ کرگئی، کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی : شہر قائد کے کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے کراچی کے چالیس فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ گرڈزکی بجلی جلد بحال کردی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق آدھا کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، مکین بجلی سے محروم ہوگئے، کےالیکٹرک کی دو سو بیس کے وی اے کی لائن ٹرپ کر نے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، متاثرہ علاقوں جناح اسپتال، ڈیفنس، اورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث چندریگر گرڈز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے، عملہ متاثرہ گرڈز کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے، متاثرہ گرڈز کی بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جناح اسپتال اورخاص اداروں کی بجلی تاحال بحال ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی فرا ہمی میں معطلی کے باعث شہر کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوسکتی ہے۔