Tag: support of Palestinian people

  • عثمان خواجہ فلسطینی عوام اور بچوں کی حمایت میں ایک بار پھر بول پڑے

    عثمان خواجہ فلسطینی عوام اور بچوں کی حمایت میں ایک بار پھر بول پڑے

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ مظلوم فلسطینی عوام و بچوں کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کیخلاف ایک بار پھر بول پڑے۔

    غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ہر فورم پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جاؤں گا جہاں غزہ پر بات کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور آسٹریلین اور سب سے اہم بطور انسان حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مظالم رکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عثمان خواجہ نے صحافی پیٹر لالور کی برطرفی کیخلاف احتجاج کے طور انٹرویو دینے سے انکار کردیا تھا، جنہیں غزہ میں اسرئیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔