Tag: supreme court bar association

  • وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، فواد چوہدری

    وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وکلا نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی معاملات اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئےوکلابرادری رہنمائی کرے، بار ایسوسی ایشن جماعتوں کو اصلاحات پرقریب لانے میں کردارادا کرسکتی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، باراوربینچ کےدرمیان وکلا پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز کوزیر التوامقدمات جلد نمٹانےکیلئےکاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں ، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے، وکلاکی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

    فوادچوہدری نے عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، جس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا عدلیہ کی بقاکے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

  • سپریم کورٹ بار نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا

    سپریم کورٹ بار نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد :سپریم کورٹ بار نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا، ممبران کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ آر یس ایس کے خوف سے اپیلوں کی سماعت نہیں کرپارہی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری عظمت اللہ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقبوضیہ کشمیر میں غیر قانونی اور غیر انسانی اقدمات کے خلاف کشمیر ایشو پر انٹر نیشنل کانفرنس بلانا چاہتے ہیں ۔

    اسی حوالے سے ممبر سپریم کورٹ بار غلام سرور کاکہنا تھا کہ وزارت قانون عالمی کانفرنس کے انعقاد میں سرپرستی کرے،بھارتی سپریم کورٹ آر ایس ایس کے خوف کی وجہ سے کشمیر پر درخواستیں نہیں سن رہیں۔

    ممبر بار نے بتایاکہ عالمی کانفرنس بلا کر آرٹیکل 35 اے اور 370 پر جیوری سے فیصلہ کرایا جائے ۔ممبر بار نے کہاکہ بھارتی کے غیر قانونی اقدام پر آج ایل او سی کا دورہ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری بار نے کہاکہ ایل او سی پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی آئین میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی تاہم مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے یہ خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

    بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد سے وادی میں بدترین کرفیو نافذ کررکھا ہے اور بھارتی افواج انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مرتکب ہورہی ہیں۔ بھارت کی جانب سے مواصلات کے تمام تر ذرائع بند کردیے گئے ہیں جس کے سبب اطلاعات کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    سنسان سڑکوں پر قابض فورسز سڑکوں پر دندنارہی ہیں۔ رات گئے کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ۔قابض فورسز اب تک نو ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے نافذ کرفیو کے باعث بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ مریض اسپتال، چوبیس روزسے گھروں میں بند کشمیریوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے ،ڈاکٹر کہتے ہیں انٹرنیٹ بند ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ سکتا ہے ۔

  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    کراچی : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، اس سال عاصمہ جہانگیر گروپ کے کلیم خورشید اور حامد خان گروپ کے عبدالرحمن انصاری کے درمیان مقابلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےانتخابات کے لئے سندھ بار کونسل میں ووٹنگ جاری ہے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لیے عبد الرحمن انصاری اور کلیم خورشید کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

    سپریم کورٹ میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک کسی وقفہ کے بغیر جاری رہے گا۔

    بریدنگ سپیس بار کے دیگر عہدوں میں جنرل سیکرٹری کے لیے صفدر تاڑر اورمیاں اسلم مدمقابل ہیں، صفدر تاڑر کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے جبکہ میاں اسلم کا تعلق حامد خان گروپ سے ہے۔

    فنانس سیکریٹری کیلئےارشدزمان کیانی اور قاضی شہریاراقبال مدمقابل ہے۔

    چاروں صوبوں کے نائب صدورکی نشست پر8امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ چاروں صوبوں سےایگزیکٹوممبران کی نشست پر27امیدوارمیدان میں ہیں۔

    بریدنگ سپیس اس الیکشن میں کل2992ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ،اسلام آباد سے461لاہور سے 1287 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،ملتان میں 204 بہاولپور سے 91ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

    بلوچستان سے 183خیبرپختونخوا سے 287سندھ سے 479 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے وکلا پرجوش ہیں اور انتخابی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ دھماکا:عالمی رہنمائوں و تنظیموں‌ کا اظہار مذمت

    کوئٹہ دھماکا:عالمی رہنمائوں و تنظیموں‌ کا اظہار مذمت

    اسلام آباد:اقوام متحدہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہلیری کلنٹن، افغان صدر اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے پیر کو کوئٹہ میں وکلا کے خلاف دو حملوں کی شدید مذمت کی ہے، کمیشن نے حکومت کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی اور منظم جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

    ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    جاری کردی بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کوئٹہ اسپتال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال پر حملہ کرکے زندگی کی حرمت کو پامال کیا گیا۔

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈٰیوڈ ہیل نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکا پاکستان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا، ادھر افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے بھی واقعے کی مذمت کی اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    کویت کے شاہ شیخ صباح الاحمد کی جانب سے بھی کوئٹہ اسپتال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کی جانب سے بھی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل اور کوئٹہ سول اسپتال میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پیر کے ہولناک واقعات کو ناقص حفاظتی اقدامات کہہ کراپنی ذمہ داری سے عہدہ براہ نہیں ہوسکتی اس کے لیے لازم ہے کہ وہ پیر کے واقعات کو روکنے میں اپنی ناکامی کی وجوہات کی وضاحت کرے، ایچ آر سی پی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوامی وسائل تمام شہریوں کی زندگی کے تحفظ پر صرف کیے جائیں۔

  • سپریم کورٹ بار کا 3روزہ ہڑتال، بلوچستان و سندھ حکومت کا سوگ کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا 3روزہ ہڑتال، بلوچستان و سندھ حکومت کا سوگ کا اعلان

    اسلام آباد: کوئٹہ بم دھماکے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاریخ میں پہلی بار  کل سے تین روز تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور سات روزہ سوگ کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وکلا کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ پارلیمنٹ کے سامنےاحتجاج بھی کرسکتے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت نے تین روزہ اور سندھ حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں 70 سے زائد افراد اور بلوچستان بار کے صدر کی شہادت کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نےتین روزہ عدالتی بائیکاٹ اور سات روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عدالتی کارروائیاں مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    سپریم کورٹ بارکے صدر قیصر نذیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف وکلا کل سے مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتی کارروائیاں بند رکھیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ تین دن تک عدالت نہ لگائیں۔

    انہوں نے حکومت سے تحفظ طلب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وکلا کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کی بھی کال دے سکتے ہیں،حکومت وکلا و ججز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے بلوچستان حکومت کی طرف سے تین روزہ اور سندھ حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    خیبر پختون خوا بار کونسل نے کل سے دو روزہ ہڑتال اور سات روزہ سوگ کا اعلان ہے۔

    انجمن تاجران کوئٹہ نے کل اپنا کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پانامہ لیکس : سپریم کورٹ بار نے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا

    پانامہ لیکس : سپریم کورٹ بار نے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا

    لاہور : سپریم کورٹ بار نے وزیراعظم کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

    سپریم کورٹ بارنے اٹھارہ اپریل کو قوم کے سامنے لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا، پانامالیکس کے معاملہ پر وکلاء برداری کی حمایت حاصل کرنے کے لئے حکومتی اور تحریک انصاف کے وفود نے سپریم کورٹ بارکے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

    حکومتی وفد کے سربراہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کاکہنا تھا کہ انکوائری کمیشن آزاد اور ریٹائرجج کی سربراہی میں ہوگا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    حکومتی اور اپوزیشن کے وفود نے سپریم کورٹ بار سے تعاون مانگا لیکن سپریم کورٹ بار نے فوری حمایت کرنے کی بجائے اٹھارہ اپریل کو فیصلے کے اعلان کا کہا ہے۔

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یرسٹر علی ظفر نے پانامہ لیکس پرلائحہ عمل طے کرنے کے لیے 18اپریل کو اجلاس طلب کرلیاہے۔