Tag: supreme court judge

  • جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا

    جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے بطورسپریم کورٹ جج حلف اٹھایا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔

    تقریب میں ججز، سینئر وکلا، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز نے شرکت کی، ججز کے اہل خانہ اور عدالتی عملہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفیٰ دے دیا

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان نےاپنے ہاتھ سے استعفیٰ تحریر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسٹس حمید الرحمان نے اپنا استعفیٰ خود تحریر کر کے صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے۔

    جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے استعفے میں اس اقدام کی کوئی وجہ تحریر نہیں کی ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقرریاں کرنیوالے پینل میں شریک تھے۔

    سپریم کورٹ نے تقرریاں میرٹ کے خلاف قرار دیں تھیں۔ سپریم کورٹ نےفیصلےمیں لکھا تھا تقرریوں میں اقرباء پروری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان جسٹس حمود الرحمان کے صاحبزادے ہیں اور وہ اپنے والد کی طرح بہت ہی اصول پسند اور وضع دار شخص ہیں۔

    مزید پڑھیں: آسیہ بی بی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت معطل کردی

     جس کی وجہ سے انہوں نے مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف بھی نہیں لیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کے استعفیٰ کی ممکنہ وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کی تقرریوں کے حوالے سے آنے والے فیصلے کو قرار دیا ہے۔