Tag: Supreme Court karachi registry

  • چیف جسٹس آصف کھوسہ 14 اور 15 مارچ  کو کراچی میں مقدمات کی سماعت کریں گے

    چیف جسٹس آصف کھوسہ 14 اور 15 مارچ کو کراچی میں مقدمات کی سماعت کریں گے

    کراچی : چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ 14 اور 15 مارچ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل نوعیت کے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کراچی پہنچ گئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 14 اور 15 مارچ کوسماعت کرے گا، بینچ میں چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ اورجسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔

    چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل نوعیت کے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ 23 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدچیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ پہلی بار کراچی پہنچے تھے، ان کا استقبال سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس احمدعلی شیخ نےکیا تھا اور چیف جسٹس نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرججز سے ملاقات کی تھی۔

    مزید پڑھیں :  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے

    دورے کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس  ہوا تھا، جس میں پرانے مقدمات کو جلد نمٹانے اور عدالتی اصلاحات سے متعلق امور زیرغور آئے تھے۔

    چیف جسٹس نے 25 اور 26 فروری کوکراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی تھی،  3 رکنی بینچ میں جسٹس مظہرعالم اور جسٹس سجادعلی شاہ شامل تھے۔

    خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس آصف سعید کھوسہ کا دوسرادورہ کراچی ہے۔

    یاد رہے 18 جنوری چیف جسٹس  آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اورحلف اٹھاتے ہی عدالت لگا کر ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا تھا۔

  • اغوابرائے تاوان کیس : چیف جسٹس  نے  10 سال بعد  ملزمان کو بری کردیا

    اغوابرائے تاوان کیس : چیف جسٹس نے 10 سال بعد ملزمان کو بری کردیا

    کراچی : چیف جسٹس آصف کھوسہ نے اغوابرائے تاوان کیس میں 10 سال بعد حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں اغوابرائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا پراسیکیویشن کیس ثابت کرنےمیں ناکام رہا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو عمر قید سنائی اور ہائی کورٹ نے سزا برقرار رکھی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ملزمان کی شناخت پریڈقواعد کے برخلاف تھی،گواہوں نےشناخت کیا نہ ملزمان سےکوئی برآمدگی ہوئی تھی۔

    چیف جسٹس آصف کھوسہ نے 10 سال بعد اغوابرائے تاوان کیس میں حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان یوسف بگٹی،حاکم علی،شوکت علی کوبری کردیا۔

    شہری عبدالحلیم جونیجو قتل کیس: ملزم ریاض چانڈیوکی اپیل منظور، رہائی کا حکم 


    دوسری جانب دادومیں شہری عبدالحلیم جونیجوکےقتل کیس میں چیف جسٹس آصف کھوسہ نے  ہائی کورٹ حیدرآبادسرکٹ بینچ کافیصلہ کالعدم قرار  دیتے ہوئے ملزم ریاض چانڈیوکی اپیل منظورکرلی اور کہا ملزم کیخلاف کوئی اورمقدمہ نہیں تواسےرہاکیاجائے۔

    پولیس نے بتایا ملزم نے2007میں عبدالحلیم جونیجو کوقتل کیاتھا، جس پر  وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کوئی ٹھوس ثبوت اورشواہدنہیں تھے، 2007 سےمیراموکل جیل میں بےقصورسزاکاٹ رہاتھا۔

    ہائی کورٹ حیدرآبادسرکٹ بینچ  نےملزم کو25سال قیدکی سزاسنائی تھی۔

    مزید پڑھیں :  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے

    یاد رہے 23 فروری کو چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ  کراچی  پہنچے تھے، دورے کے دوران چیف جسٹس آج  اور کل  کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے ، جس کے لیے چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، 3 رکنی بینچ میں جسٹس مظہرعالم اور جسٹس سجادعلی شاہ شامل ہیں۔

    خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس آصف سعید کھوسہ کا پہلا دورہ کراچی ہے۔

  • چیف جسٹس کا مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم

    چیف جسٹس کا مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم

    کراچی : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کے ساتھ میلاک دودھ اوراسکم ملک کی دوبارہ جانچ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھول جائیں کہ کسی کی سفارش مانوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈبوں کے غیر معیاری دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم دیا جبکہ میلاک دودھ اور اسکم ملک کی دوبارہ جانچ کرانے کا بھی حکم دیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹ مثبت آنے پر ان کمپنیوں کے دودھ پر پابندی ختم کردی جائے، ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    عدالت نے اسِکم ملک کی ڈبوں پر“دودھ نہیں ہے”درج کرنے کا بھی حکم دیا۔

    چیف جسٹس نے اسکم ملک کے سربراہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے سفارش بھی کرائی تھی نا؟ میرے لئے صرف اللہ کی سفارش ہے، یہ بھول جائیں کہ کسی کی سفارش مانوں گا۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں چیف جسٹس نے مضر صحت دودھ کی فروخت اور ٹی وائٹنر کو بطور دودھ فروخت کرنے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں دودھ بڑھانے کے لیے جانوروں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹی وائٹنر کو دودھ بتا کر فروخت نہیں کیا جائے گا۔ واضح الفاظ میں ڈبوں پر ’یہ دودھ نہیں ہے‘ تحریر کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے 4 نجی کمپنیوں کے دودھ کی فروخت پر پابندی لگا دی


    عدالت نے 13 جنوری کو کراچی میں دستیاب دودھ کے ڈبے لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈبوں میں فروخت ہونے والادودھ،دودھ نہیں فراڈ ہے۔

    جس کے بعد 27 جنوری کو چیف جسٹس نے 4 نجی کمپنیوں کے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے 2 نجی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔