Tag: Supreme Court of Pakistan

  • وزیرِاعظم نا اہلی کیس: سماعت دس نومبر تک ملتوی

    وزیرِاعظم نا اہلی کیس: سماعت دس نومبر تک ملتوی

    اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات پھرہوئی، ’’کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان سے آرمی کی تضحیک ہوئی‘‘۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نےمختصر سماعت کے بعدوزیر اعظم ناااہلی مقدمے کی کارروائی ایک بار پھردس نو مبر تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز بھی سماعت دس نومبر تک ملتوی کرنے کےساتھ کوئٹہ منتقل کئےجانے کاحکم دیاگیا تھاتاہم کیس ضمنی فہرست میں آج لگادیا گیا۔

    درخواست گزار کے وکیل عرفان قادر نےکہاہے کہ وہ کوئٹہ نہیں آسکتے توجسٹس جوادنےکہا سماعت کوئٹہ میں ہی ہوگی اوریہی بینچ سماعت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی اوربنچ ایسا نہیں جس نےاس نکتےکو پہلےسُناہوہم دیکھیں گےمقدمات کون مقررکرتاہے۔

  • جسٹس جوادنےقائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    جسٹس جوادنےقائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کےسینئرترین جج جسٹس جوادایس خواجہ نےقائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

    جسٹس ثاقب نثارنے جسٹس جوادایس خواجہ سےحلف لیا حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کےسینئرججزاوروکلاشریک ہوئے۔

    صدرِمملکت نے چیف جسٹس ناصرالملک کے بیرونِ ملک دورے کےسبب جسٹس جوادکو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقررکرنے کی منظوری دی تھی۔ جسٹس ناصر وفد کے ہمراہ اکتیس اکتوبر سے دس نومبر تک جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پرہیں۔

  • لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمت سے متعلق صوبوں کوعدالت کی مہلت

    لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمت سے متعلق صوبوں کوعدالت کی مہلت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ،پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کو ایک ماہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمت سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے،

    جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت کی خیبر پختوانخواہ کے چیف سیکریٹر ی نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام اسٹاف کی ملازمت کو مستقل کر دیا گیا ہے سروسز اسٹرکچر کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔

    پنجاب کے چیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب نے اس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے ہم نے ان کی پینشن اور مراعات کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔

    سروس اسٹرکچر کے لئےدس پندرہ روز درکار ہیں، جبکہ سندھ کے سیکریٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے سروس اسٹریکچر تیار کر لیا ہے۔

    رولز میں تبدیلیوں کے لئے ایک ماہ درکار ہے، بلوچستان کے ہیلتھ سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ان کی حکومت نے اس ضمن میں تمام کام مکمل کر لیا ہے اور گریڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے چاروں صوبوں کو سروس اسٹرکچر کے لیے30دن کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے۔