Tag: supreme court

  • جوڈیشل کمیشن کے نتیجہ سے جمہوریت آگے بڑھے گی، عمران خان

    جوڈیشل کمیشن کے نتیجہ سے جمہوریت آگے بڑھے گی، عمران خان

    لاہور : تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی نتیجہ ہو گا اس سے جمہوریت آگے بڑھے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سےبات کرتےہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن صاف و شفاف ہو نگے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت کی چار میں سے ایک وکٹ گرچکی ہے۔ اگلے ایک دو ہفتوں میں دو وکٹیں مزید گرنے والی ہیں, کارکن تیاری کریں بلدیاتی انتخابات سے پہلے عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ این اے 122 کا رزلٹ بھی آنے والا ہے بڑی شدت سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ثابت کریں گے کہ 2013 کے الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی۔ انتخابات آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوئے ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن آپس کے اختلافات ختم کردیں۔ کارکن مسلم لیگ نواز سے انتخابات میں مقابلے کی تیاری کریں۔ لوکل گورنمنٹ سے پہلے عام انتخابات ہوں گے۔ لڑتے رہے تو ن لیگ کامیاب ہو جائے گی۔

  • نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : نیب نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور دیگر بااثر شخصیات کیخلاف تعطل کے شکار مقدمات پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار پھر بااثر شخصیات کیخلاف سرگرم ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 12 اورشہبازشریف کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات تعطل کا شکارتھیں۔ ملک کی اہم شخصیات کی کرپشن کیخلاف اسد کھرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

    نیب کے دو جون کو سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

    نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف جن مقدمات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے ان مقدمات کو نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

  • سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ بحال کردیئے

    سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ بحال کردیئے

    اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پرعمدرآمد روکنے کیلئے درخواست مسترد کردی اور ڈیتھ وارنٹ بحال کردیا۔

    سپریم کورٹ نے شفقت حسین کی سزا پرعملدرآمد کیخلاف اپیل مسترد کردی اور اس کے ڈیتھ وارنٹ بحال ہوگئے ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شفقت حسین کی پھانسی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

    مختصر سماعت کے بعد بنچ نے شفقت حسین کی سزا پر عملدرآمد کیخلاف اپیل مسترد کردی اور ڈیٹھ وارنٹ بحال کردیئے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جیل سپریٹنڈ نے پھانسی اپنے صوابدیدی اختیار کے تحت روکی تھی۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد مؤخر کردیا تھا جبکہ اس فیصلے کے بعد بعض این جی اوز کی جانب سے مجرم کی عمر کا تنازع کھڑا کرنے کے باعث سزا پر عمدرآمد روکا گیا تھا

    واضح رہے کہ مجرم شفقت کو بچے سے زیادتی اور قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

  • نیب بدعنوانی کیس: خود احتسابی کا عمل شروع کیا جائے، جسٹس جواد کا حکم

    نیب بدعنوانی کیس: خود احتسابی کا عمل شروع کیا جائے، جسٹس جواد کا حکم

    اسلام آباد: نیب بدعنوانی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے خبردار کیا ہے کہ نیب خود احتسابی کا عمل شروع کرے ورنہ معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا جائیگا۔

    سپریم کورٹ میں نیب بدعنوانی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد خواجہ نے بےضابطگی کے مرتکب افسران کیخلاف موثر کارروائی نہ ہونے پر برہمی کااظہارکیا۔

    اپنےریمارکس میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگرنیب نےخود احتسابی کا عمل شروع نہ کیا تواسکا معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا جائے گا۔

    انہوں نے چیئرمین نیب سے کہا کہ آخری موقع دیاجارہاہے، بےضابطگیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کریں۔ اگرنیب ہرقسم کی کارروائی سےمستثنیٰ ادارہ ہے تو نیب سے متعلق مقدمات بند کردیئےجائیں گے، انہوں نےکہا اگرمستثنیٰ نہیں ہے تو وکلاء بتائیں کہ نیب کیخلاف کیاکارروائی ہوسکتی ہے۔

    عدالت نےنیب چیئرمین کوآئندہ سماعت سےدو روزقبل رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئےسماعت تین جون تک ملتوی کردی۔

  • فوج ذمہ داری نبھارہی ہے، مزید بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے، سپریم کورٹ

    فوج ذمہ داری نبھارہی ہے، مزید بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اٹھارہویں اور اکیسویں ویں ترامیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوج اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے تو مزید بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سترہ رکنی لارجر بینچ نے وفاق کے وکیل خالد انور سے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ بنائی گئی کیا آرٹیکل دس اے اور چار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

    خالد انور نے اپنے دلائل میں کہا کہ امریکا میں ملکی دفاع کے پیشِ نظر فوجی عدالتیں بنائی گئیں، پاکستان میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں۔

    چیف جسٹس نے خالد انور سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کو کوئی آئینی ترمیم ختم کرنے کا اختیار ہے، جس پر خالد انور نے کہا کہ سپریم کورٹ فوجی عدالت کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مطلب ہے کہ ہمیں عدالتی برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خالد انور نے اپنے دلائل میں کہا کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشتگردی کے مقدمات چلائے جائینگے، فوجی عدالتوں کے قیام کیلئےفوجی قانون کاسہارا لیا گیا۔

    وفاق کے وکیل کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں سےمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے، سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی گئی۔

  • عوام کو عدلیہ کی آزادی سے نہیں انصاف سے دلچسپی ہے، خالد انور

    عوام کو عدلیہ کی آزادی سے نہیں انصاف سے دلچسپی ہے، خالد انور

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں اٹھارہویں اور اکیسویں ترمیم کیس کی سماعت کے موقع پر وفاق کے وکیل خالد انور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوام کو عدلیہ کی آزادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایک ہی آرڈیننس بار بار جاری کرنا قانون کے ساتھ مذاق اور جمہوریت کی نفی ہے، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے این آر او کا فیصلہ غیر ضروری طور پر کیا۔

    حکومت اس کیس میں فریق بننے سے دستبردار ہو چکی تھی اس کے با وجود دو سو تیس صفحات کا فیصلہ دیا جس میں غیر ضروری نکات کی وضاحت کی گئی۔

    خالد انور نے اپنے دلائل میں کہا امریکہ میں جج 20 سال بعد بھی اپنی سیاسی وابستگی سے پہچانا جاتا ہے امریکہ میں جج کا تقرر سینیٹ کر تی ہے۔

    اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھو سہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان کی ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بالکل بے ضرر ہے جو ججز نامزد بھی نہیں کرتی۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کسی سفارش سے اختلاف کرے تو سپریم کورٹ کو اس کاجائزہ لینے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

    خالد انور نے کہا کہ کسی کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف دینے سے انکار کے مترادف ہے، وقت ختم ہونے کے باعث مزید سماعت بدھ کی صبح تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف الیکشن کمشنرسندھ محبوب انور سے جرح

    جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف الیکشن کمشنرسندھ محبوب انور سے جرح

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سندھ محبوب انور نے کمیشن کو بتایا کہ سات مئی کے بعد اضافی بیلٹ پیپرز کی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کی اہم سماعت ہوئی، سماعت میں حفیظ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جواب کےساتھ جودستاویزات جمع کروائی گئیں انکی بنیاد پر پچھلے دوگواہان سےدوبارہ جرح کرنا چاہتا ہوں۔

    مسلم لیگ ن کے وکیل شاہد حامد نے چیف الیکشن کمشنر سندھ محبوب انور سے جرح کی، شاہد حامد کے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کافون آیاکہ اضافی افراد کے حوالے سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی مدد کرنا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نےجرح کرتے ہوئے محبوب انور سےسوال کیا، سات مئی کے بعد کیا کسی پرنٹنگ پریس کو یہ حکم دیاگیاکہ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں۔

    محبوب انور کا کہنا تھا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کی ہدایت نہیں دی گئیں تھیں۔

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ انہیں یہ علم نہیں کہ الیکشن کمیشن کا جواب کس نے تحریر کیا اوردستاویزات پردستخط کس کے ہیں۔

    انہوں نے دونوں گواہان سے دوبارہ جرح کی درخواست کی، جس پرچیف جسٹس نے گواہان کو دوبارہ طلب کرنے کی اجازت دیتے ہوئےریمارکس دیئےکہ بیانات کی آڈیوریکاڈنگ سنکرہی گواہی کوحتمی شکل دی جائیگی۔

    عبدالحفیظ پیرزادہ کیجانب سے متعلقہ دستاویزات آنے تک جرح روکنے کی درخواست پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

  • سعد رفیق نے ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    سعد رفیق نے ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور: سابق وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، الیکشن کمیشن نے سابق وزیر کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    عدالت نہیں جانا، میدان میں لڑوں گا، وزارت کے بعد رکنیت اور رکنیت کے بعد سعد رفیق اپنے قول سے بھی پھر گئے، این اے ایک سو پچیس پرالیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    لیگی رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدنظمی کی بنیاد پر الیکشن کالعدم قرار دینا صحیح نہیں، ری پولنگ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی سےرکنیت ختم کرنےکا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    خیال رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقے این اے 125 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ڈی سیٹ کرنے کافیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • نواز لیگ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

    نواز لیگ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا مقصد پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری روکنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے خواجہ سعدرفیق کی نشست این اے 125 پرالیکشن ٹریبونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان کردیا۔

    وزیروں کی پریس کانفرنس میں بجلی کی آنکھ مچولی ہوتی رہی۔این اے ایک سو پچیس کے فیصلے سے متعلق وفاقی وُزرا کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے کئی بار دخل اندازی کی۔

    احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ نے این اے ایک سو پچیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ منیں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی معاشی میدان میں ترقی کا اعتراف کر رہی ہیں لیکن دوسری جانب عمران خان مسلم لیگ (ن) کا معاشی ایجنڈا ناکام بنانا چاہتے ہیں. وہ ملکی معیشت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کنفیوژ کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے سے روکا جائے۔  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ انتخابی عملے کی بے ضابطگیوں کی سزا ووٹرز کو دی گئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لیگی رہنمائوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں این اے 125 کے تفصیلی فیصلے کے بارے میں غور کیا گیا۔

    وفاقی وُزرا نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےحربےان کوہی نقصان پہنچارہےہیں اُن کامقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

  • سپریم کورٹ: 18 ویں اور 21ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت آج ہوگی

    سپریم کورٹ: 18 ویں اور 21ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج پھرہوگی جبکہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن آج پھر دلائل سنے گا۔

    سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سماعت کے دوران سوالات اٹھائے تھے کہ اٹھارویں ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اورعدلیہ کی آزادی کو کس طرح متاثرکرتی ہے اور یہ کہ سپریم کورٹ اس کو کس طرح کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

    اٹھارہویں اور اکیسویں ترامیم عدالتی خودمختاری سے متعلق اور فوجی عدالتوں کےقیام کےخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن نے بھی متعلقہ سیاسی جماعتوں کو جواب داخل کرانے کے لئے دو دن کا وقت دیا ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی آج بھی جاری رہےگی۔