Tag: supreme court

  • سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای او بی آئی فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ محض اخباری خبروں کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سودوں میں فراڈ ہوا۔

    ای او بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نے کہا کہ جن زمینوں پر تعمیرات ہوگئی وہ کیسے واپس ہوں گی کیا ای او بی آئی نے زمینوں کی سابق اور موجودہ قیمتوں کا تخمینہ لگایا ہے۔

    مالکان کا کہنا ہے کہ اگر وہ رقم واپس کر چکے ہیں تو وہ سود کیوں دیں ۔ ڈی ایچ اے سمیت متعدد مالکان رقم واپس کرنا ہی نہیں چاہتے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کی پنشن رک چکی ہیں اس لیے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔

    مقدمے کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

  • انتخابی اصلاحات کیس، سپریم کورٹ نےحکومت سےجواب طلب کرلیا

    انتخابی اصلاحات کیس، سپریم کورٹ نےحکومت سےجواب طلب کرلیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےانتخابی اصلاحات سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئےالیکشن کمیشن اورحکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    انتخابی اصلاحات سےمتعلق پٹیشن عابد حسن منٹو ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تک لازمی ووٹ ڈالنے کا قانون نہیں بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن اصلاحات کے حوالے سےعدالتی حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔

    اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لازمی ووٹ کا قانون بنانا حکومت کا کام ہے، اس ملک کی بنیاد جمہوریت اور جمہوریت کی بنیاد انتخابات پر ہے۔

    اعلیٰ عدالت نے دلائل سُننے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی اور الیکشن کمیشن اورحکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنر تقرری، سپریم کورٹ نے مہلت 8دسمبر تک بڑھا دی

    چیف الیکشن کمشنر تقرری، سپریم کورٹ نے مہلت 8دسمبر تک بڑھا دی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی یقین دہانی پرچیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لئے مہلت 8 دسمبر تک کی بڑھا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت آج چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ہے۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اعلیٰ عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پانچ دسمبر تک عہدے پر تقرری ہوجائے گی، وقت دے دیں۔ انھوں نے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پیر کے روز وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں، معاملہ اتفاق رائے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    جس پر عدالت نے پیر تک وقت دیتے ہو ئے کہا کہ حکم پرعملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی ہوگی۔

  • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیس، اٹارنی جنرل کو ساڑھے 11 بجے تک مہلت

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیس، اٹارنی جنرل کو ساڑھے 11 بجے تک مہلت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، خورشید شاہ کے بیرون ملک ہونے کے باوجود وزیرِاعظم کا رابطہ ہوا، آج وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ میں مشاورت کیلئے ملاقات متوقع ہے۔

    اٹارنی جنرل نے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پیر تک کی مہلت طلب کی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ یقین دہانی کرائی جائے5 دسمبرتک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہوجائیگا۔

    اٹارنی جنرل نے مجاز اتھارٹی سے ہدایت لینے کیلئے ساڑھے گیارہ بجے تک کی مہلت مانگی، جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ساڑھے گیارہ بجے تک کی مہلت دے دی ہے۔

  • عمران خان کا خصوصی انٹرویو: تیس نومبر کے بعد کیا ہوگا؟

    عمران خان کا خصوصی انٹرویو: تیس نومبر کے بعد کیا ہوگا؟

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ  حکمرا ن ڈرے ہوئے ہیں تیس نومبر کے بعد حکومت کا کم کرنا مشکل ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے کنٹینر میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا خصوصی انٹرویو کیا۔

    اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت گبھرا گئی ہے جب ہی  بسیں پکڑ رہی ہے اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

     صدیق الفاروق کی تعیناتی سے متعلق پوچھے گئے سوال  کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قوم اگر باہر نہیں نکلے گی تو ایسے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جائیں گی۔

    کپتان نے کہا کہ اب تک ہم صبر کر رہے تھے لیکن 30 نومبر کے بعد ہمارا لائحہ عمل حکمرانوں کے لئے مشکلات پیدا کردے گا۔

    عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کے الزام کو قطعی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی تحریکِ انصاف کا کارکن شامل نہیں تھا اور یہ کہ ان کے پاس ثبوت ہیں، مسلم لیگ ن کے کارکن ہی پی ٹی وی اور ایوانِ صدر کی چھت پر چڑھ گئے تھے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہمیں مجرم کہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے سراج الحق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نےمفید مشورے دئیے ہیں۔ عمران خان نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی معاشرہ آج تک انصاف نہیں لے سکا جو ظلم کا سامنا کرنے سے ڈرجائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آج انصاف طلب نہیں کیا گیا تو اگلے الیکشن میں پھر یہی لوگ لوٹی ہوئی دولت کے بل پر واپس اس آجائیں گے۔

    انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ کل لوگ اپنے حقوق کے لئے ان کا ساتھ دیں انہوں دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • جیو ٹی وی کے میرشکیل کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست

    جیو ٹی وی کے میرشکیل کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست

    اسلام آباد: جیو ٹی وی کے سزا یافتہ مالک میر شکیل کے فرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ مالک میر شکیل کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے۔

    میر شکیل کے فرار کے خلاف محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ توہین آمیز پروگرام پر جیو ٹی وی کے مالک سمیت ملزمان کو گلگت کی عدالت نے چھبیس چھبیس سال قید کی سزا سُنائی ، لیکن میر شکیل کو گزشتہ دنوں بیرون ملک فرار کرایا گیا۔

    درخواست میں اعلٰی عدالت سےاستدعا کی گئی ہے کہ میرشکیل اور شائستہ واحدی مفرور ہیں، تمام مجرموں کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے اور عدالتی حکم پرعمل درآمد کرایا جائے، ساتھ  ہی جیو ٹی وی اور اُن کے اخبار کا لائسنس منسوخ بھی کیا جائے۔

    درخواست میں وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِاطلاعات کو فریق بنانے کا کہا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا

    وزیر اعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا، سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی زد میں آکر کون رکن پارلیمنٹ نااہل ہوگا، اس اہم نکتے کی تشریح کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بینچ بنا دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے کے لئے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

    جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو وکلا کےدلائل میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ سے متعلق اہم نکات سامنے آئے، معاملے کی اہمیت کےپیش نظرکیس کو سُننے والےتین رکنی بینچ نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی، جس پرلارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5دسمبر کی ڈیڈ لائن، حکومت اور اپوزیشن کے رابطے تیز

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5دسمبر کی ڈیڈ لائن، حکومت اور اپوزیشن کے رابطے تیز

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پانچ دسمبر کی آخری مہلت پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےمعاملے پرسپریم کورٹ کی آخری مہلت نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو متحرک کردیا ہے اور اس حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ وطن واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کر یں گے۔ جس میں مزید ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے پانچ دسمبرسےجسٹس انورظہیرجمالی کی خدمات واپس لینے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن لیڈر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اگرکسی سابق جج کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت سپریم کورٹ سے آئین میں ترمیم کیلئے مہلت مانگ سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگرحکومت اوراپوزیشن آئینی ترمیم پرمتفق ہوجائیں تو یہ ترمیم ایک ہی روز میں منظورہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خورشیدشاہ کی وطن واپسی پرچیف الیکشن کمشنرکی تقرری پر مشاورت کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔

  • چیف جسٹس کا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کاحکم

    چیف جسٹس کا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کاحکم

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئےمہلت دینے سے انکارکے بعد چیف جسٹس نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کاحکم جاری کردیا ہے۔

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے کسی بھی نام پر اتفاق نہ ہو نے کے  اور سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے مزید مہلت دینے سے انکار کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سےمتعلق انتظامی حکم بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس انورظہیرجمالی پانچ دسمبر تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر رہیں گے، اس کے بعد ان کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔

    گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت کی اور تین بار مہلت کے باوجودعہدے پر تقرری نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں، اس لیے چیف الیکشن کمشنر کے نام کو حتمی شکل نہیں جا سکی ہے۔ جس پرچیف جسٹس کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کے نام پر قائد حزب اختلاف سے ٹیلی فون پر بھی مشاورت ہو سکتی تھی۔ قائد حزب اختلاف ملک میں واپس آئیں گے تو وزیر اعظم غیر ملکی دورے پر چلے جائیں گے اور یہ معاملہ اسی طرح طول پکڑتا جائے گا۔

    عدالت کا کہنا تھا بادی النظر میں محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اس ضمن میں وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو نوٹس جاری کرے گی۔ پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سولہ ماہ سے خالی پڑا ہے اور اس عرصے کے دوران سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

  • کوٹ رادھاکشن سانحہ: سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لےلیا

    کوٹ رادھاکشن سانحہ: سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لےلیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوٹ رادھاکشن واقعے کا ازخود نوٹس لےلیا،تین دن میں حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اٹھارہ روزبعد کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلائےجانے کا از خود نوٹس لے لیا۔

    اعلیٰ عدالت نے حکومت پنجاب سے تین روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث سولہ ملزمان کو دو روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

    کیس کی سماعت پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سبب عدالتی تعطیل کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ سانحہ میں ملوث سولہ ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔