Tag: supreme court

  • چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو چئیرمین پیمرا کیس میں دو دن میں نئی ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں چیرمین پیمرا کیس کی سماعت کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل فاروق شیخ سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں آپ وفاق اور پرائیویٹ لوگوں کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اس کیس میں وفاق کی نمائندگی کر رہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح تو مفادات کا ٹکراؤ ہو جائے گا فاروق شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا اور ممبران کو ہٹایا جس سے کئی کام رک گئے ہیں،

    میڈیاکی موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو دو دن ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کا حکم دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف وفاق کی نمائندگی کریں جبکہ قرار دیا کہ پرائیوٹ لوگ الگ سے وکیل کا انتظام کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی۔

  • عدلیہ مخالف بینر کیس:اصل ذمے داروں کے تعین کا حکم

    عدلیہ مخالف بینر کیس:اصل ذمے داروں کے تعین کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےعدلیہ مخالف بینر لگانے کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئےانیس اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    عدلیہ مخالف بینر کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مرکزی ملزم راشد پکڑا گیا ہے، چیف جسٹس نے پوچھا سوال یہ ہے جو شخص پکڑا گیا کیا وہ اصل مجرم ہے،جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا ہے۔

    جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اتنے بڑے ملک میں صرف ایک شخص کو عدلیہ سے مسئلہ پیدا ہوا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس سے پہلے ملزم راشد نے ایک صحافی کے خلاف بھی بینر لگائے تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اعترافی بیان پرآنکھیں بند کرکے یقین نہیں کیا جاسکتا، بے شمار ایسے طریقے ہیں جن سے اصل محرکات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

    عدالت نے پولیس کو اصل ذمہ داروں کا تعین کرنے کاحکم دیتے ہوئےانیس اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

    سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر حج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردی۔

    حج کوٹا کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کی تھی، اپیل کی ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ رواں سال حج کے انظامات شفاف بنائے گئے ہیں گزشتہ سال چون پرائیوٹ حج آپریٹرز کیخلاف شکایات آئی تھیں انہوں نے کہا کہ گزشہ سال کے حج آپریٹرز کو بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج آپریشن مکمل کرنے کے بعد اضافی رقم واپس کردی جائےگی، انہوں نے بتایا کہ حج پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • پرویز راٹھورکا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    پرویز راٹھورکا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے اپنی معطلی کے خلاف سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ کرلیا، انھوں نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لے لی ہیں۔

    قائم مقام چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور اور کمال الدین ٹیپو نے اپنی معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرنظر ثانی کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    وکیل صفائی نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کیخلاف سپریم کورٹ جانا چاہتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز راٹھور اور کمال الدی ٹیپو کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

    تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قائم قام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا گیا لیکن فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

  • ہمیں آئی پی ڈیز سے پوری ہمدردی ہے، قائم علی شاہ

    ہمیں آئی پی ڈیز سے پوری ہمدردی ہے، قائم علی شاہ

    سکھر: وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے آئی ڈی پیز کی شکل میں سندھ آنے والے کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
    ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ہمیں آئی پی ڈیز سے پوری ہمدردی ہے ۔آئی ڈیپیز کی مدد کے لیے حکومتِ سندھ نے ہرممکن اقدام کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا وفاقی حکومت سے امن وامان کے لیے فنڈز اور اسلحہ مانگا ہے ،وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ایم کے حوالے سے گورنر سندھ سے بات ہوئی ہے جلد بیٹھ کر معاملہ حل کرلیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کے سامنے سندھ حکومت کی تعریف کی ہے۔