Tag: Surat

  • بھارت: کتے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 60 سالہ شخص گرفتار

    بھارت: کتے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 60 سالہ شخص گرفتار

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں کتے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک کتے کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے ہریش مارُو نامی معمر شہری کو بھارتی گاؤ رکھشا تنظیم کے سربراہ دھرمیش گامی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا، ہریش مارُو کو جانور کے ساتھ خلاف فطرت جنسی تعلق رکھنے، تشدد کرنے اور جانوروں پر ظلم کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے متاثرہ کتے کو بھی حفاظت میں لے کر اس کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا تاکہ الزامات کی صحت کا تعین کیا جا سکے، پولیس حکام کی جانب سے ہریش کو جلد عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سورت میونسپل کارپوریشن کا ریٹائرڈ ملازم ہے، 2012 تک ملزم نے کارپوریشن کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے میڈیکل ونگ میں کام کیا۔

  • تیز رفتار گاڑی ڈھابے میں گھس کر لوگوں پر چڑھ دوڑی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    تیز رفتار گاڑی ڈھابے میں گھس کر لوگوں پر چڑھ دوڑی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک تیز رفتار گاڑی ڈھابے کی دیوار توڑتے ہوئے وہاں بیٹھے لوگوں پر چڑھ دوڑی، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سورت میں سڑک کے کنارے بنے ڈھابہ ہوٹل میں ایک تیز رفتار ٹیمپو گھس گئی، اور وہاں بیٹھے لوگوں کو کچل دیا، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    ڈھابے پر باپانو بگیچو (باپ کا باغ) کا بورڈ لگا ہوا تھا، جو سرولی کے علاقے میں واقع ہے، سی سی ٹی وی کیمرے میں ڈھابے میں اچانک گھسنے والی گاڑی کا دل دہلا دینے والا منظر محفوظ ہو گیا۔

    تیز رفتار گاڑی نے ڈھابے کی دیوار توڑ دی تھی، اور رکھا فرنیچر بھی تہس نہس ہو گیا تھا، وہاں چند لوگ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے، ان پر بھی گاڑی چڑھ دوڑی۔

    اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے پک اپ گاڑی کا کنٹرول کھو دیا تھا، واقعے کے وقت ڈھابے کے اندر 8 سے 10 گاہک موجود تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

  • عجیب و غریب عمارت جس کی اینٹیں ہوا میں تیرتی ہیں

    عجیب و غریب عمارت جس کی اینٹیں ہوا میں تیرتی ہیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک عجیب و غریب طور پر تعمیر شدہ عمارت کو بین الاقوامی اعزاز کے لیے نامزد کردیا گیا۔

    سورت میں قائم یہ عمارت اس طرح تعمیر کی گئی ہے جسے دیکھنے پر یوں لگتا ہے کہ اس میں لگی اینٹیں ہوا میں تیر رہی ہیں۔ عمارت کو ایک مقامی آرکیٹکٹ اشیش پٹیل نے تعمیر کیا ہے۔

    اس عمارت کی تعمیر میں اینٹوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کے بجائے 2 سے 3 انچ کے فاصلے پر رکھا گیا ہے جبکہ انہیں لہریے دار شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔

    دیکھنے میں یوں لگتا ہے کہ یہ عمارت ابھی گر پڑے گی لیکن اسے نہایت مضبوطی سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    اب اس عمارت کو انگلینڈ کی برکس ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، یہ ایوارڈ ان تعمیرات کو دیا جاتا ہے جن میں جدت پیدا کی گئی ہو۔ مذکورہ عمارت کی نامزدگی بھارت سے ہونے والی واحد نامزدگی ہے۔

    سرخ اینٹوں سے تعمیر ہوا میں تیرتی یہ عمارت نہ صرف مقامی افراد کی پسندیدہ ہے بلکہ ایوارڈ ملنے کے بعد اب اسے عالمی شہرت حاصل ہوجائے گی۔