Tag: Sureme Court

  • ٹرمپ نےمشی گن میں دوبارہ گنتی کیلئے مقدمہ دائرکردیا

    ٹرمپ نےمشی گن میں دوبارہ گنتی کیلئے مقدمہ دائرکردیا

    واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن ری کاؤنٹنگ، پینسلوینیا اورجارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی۔

    امریکہ کے صدارتی انتخاب کے نتائج میں تاخیر کا خدشہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے تین انتخابی عذر داریاں دائر کردیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ جارجیا اورپنسلوانیا میں ووٹ کی گنتی روکنے کیلئے مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

    ٹرمپ نے مشی گن میں دوبارہ گنتی کیلئے مقدمہ دائرکردیاہے، پینسلوینیا اورجارجیا میں ڈاک کے ذریعے مزید آنے والے ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست بھی دائرکی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وسکونسن میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جائے گی، مختلف گروہوں نےانتخابات متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ امریکی عوام کےساتھ فراڈ اور باعث شرمندگی ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج تو آنا شروع ہوگئے ہیں ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

  • پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا، نام وفاق کو ارسال

    پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا، نام وفاق کو ارسال

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تعیناتی کالعدم قرار پانے کے بعد ادارے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز قائم مقام سی ای او کا فیصلہ نہ کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہوگئے ہیں۔

    ادارے میں سی ای او کی تعیناتی سے متعلق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ثاقب عزیز ذاتی طور پر چیف کمرشل افسر کی تعیناتی کے حق میں ہیں، سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی سی ای او کا فیصلہ نہ کرسکی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر کا معاملہ وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق کو قائم مقام سی ای او کے لئے3سے 4نام بھجوائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تعیناتی کالعدم قرار

    مجوزہ طور پر نیئرحیات، اعجاز مظہر ،عامر علی کے نام بھیجے جائیں گے، اس کے علاوہ ان ناموں میں سابق ایم ڈی اور بورڈ رکن طارق کرمانی اور چیف ایچ آر کا نام بھی شامل ہیں۔