Tag: suresh raina

  • معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

    معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز سریش رائنا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سٹے بازی ایپ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکوائری دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی، سریش رائنا کے علاوہ کئی دیگر کرکٹرز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اس معاملے میں زیر تفتیش ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBET کی تشہیر سے متعلق ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سریش رائنا اس ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر کچھ اشتہارات کے ذریعے اس ایپ سے منسلک ہیں۔

    ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی بیٹنگ ایپس سے متعلق ایسے بہت سے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے، جن پر کئی لوگوں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے یا ٹیکس کی بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت کے لیے 18 ٹیسٹ، 221 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے بھی اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔

    محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    کئی مشہور شخصیات پر بھی غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ پولیس نے رانا دگوبتی اور پرکاش راج سمیت 25 مشہور اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مگر دونوں اداکاروں نے کسی غلط کام کی تردید کی اور کہا کہ وہ اب ایسے پلیٹ فارمز کی حمایت نہیں کرتے۔اس کے باوجود انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

  • بھارتی کرکٹر نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    بھارتی کرکٹر نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے انڈین کرکٹر سریش رائنا کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    بھارتی کرکٹر نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    بھارتی کرکٹر نے لکھا میں اب کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، کیرئیر میں سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ رائنا نے اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اب انھوں نے آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی۔ خبر تھی کہ 2022 کے سیزن سے باہر ہونے کے بعد وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائر ہونے والے ہیں، انھوں نے اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بتا دیا تھا۔

    چنئی سپر کنگز کی جانب سے انھیں برقرار نہ رکھا گیا اور کوئی بولی لگانے والا نہ ملنے کے بعد وہ میگا نیلامی میں فروخت نہ ہو سکے تھے۔

    ٹیسٹ میچز: سریش رائنا نے اپنے کیرئیر کے 18 ٹیسٹ میچوں میں 768 رنز اسکور کیے، جب کہ 13 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    ون ڈے انٹرنیشل: رائنا نے 226 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انھوں نے مجموعی طور پر 5 ہزار 615 رنز بنائے، اس کے علاوہ انھوں نے ان میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: 78 ٹی ٹوئنٹی میں سریش رائنا نے 1604 رنز کیے جب کہ 13 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    رائنا اپنے ٹی 20 کیریئر میں 6 ہزار رنز کے ساتھ ساتھ 8 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی تھے، وہ آئی پی ایل میں بھی 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

    سریش رائنا کرس گیل کے بعد دوسرے اور آئی پی ایل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں۔

  • بھارتی کرکٹر کے ماموں کو قتل کردیا گیا

    بھارتی کرکٹر کے ماموں کو قتل کردیا گیا

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ماموں کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ماموں اشوک کمار کو ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا۔

    متوفی اشوک کمار ایک سرکاری ادارے میں ملازم تھے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ 19 اور 20 اگست کی درمیانی شب پنجاب کے پٹھان کوٹ کے تھرپال گاؤں میں پیش آیا۔

    اشوک کمار کے بڑے بھائی شیام لال نے تصدیق کی کی مقتول سریش رائنا کے ماموں تھے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ رائنا گاؤں کا دورہ کریں گے۔

    اس سے قبل ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ شخص کے کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بدنامہ زمانہ کالے کچھیوالا گروہ کے تین سے چار افراد لوٹ مار کے ارادے سے آئے تھے، انہوں ںے پٹھانکوٹ کے مادھو پور کے قریب ترپال گاؤں میں ان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے اہلخانہ پر حملہ کردیا۔

    اشوک کمار حملے کے وقت وہ اپنے گھر کی چھت پر سو رہے تھے، اشوک کمار کے سر میں چوٹیں آئیں اور وہ اسی رات فوت ہوگئے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ہم اس کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔