Tag: surfer

  • لوگوں کی جان بچانے والے ہیرو کو اپنی زندگی کے لالے پڑ گئے

    لوگوں کی جان بچانے والے ہیرو کو اپنی زندگی کے لالے پڑ گئے

    ساحل پر موجود لائف گارڈز کو ہیرو قرار دیا جاتا ہے جو لوگوں کی جانیں بچانے کا کام کرتے ہیں، تاہم ایسے ہی ایک ہیرو کو خود مدد کی ضرورت پڑ گئی جب وہ منہ زور لہروں کا شکار بن گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    یہ ویڈیو ایک سرفنگ کے مقابلے کے دوران کی ہے جہاں کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائف گارڈز موجود ہیں، ایک گارڈ پانی کے اندر سے پتھریلے ساحل کی طرف آرہا ہے۔

    لیکن اچانک ایک بڑی لہر آتی ہے اور گارڈ کو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتی ہے۔

    وہاں موجود ایک سرفر یہ صورتحال دیکھ کر تیزی سے پانی کی طرف بھاگتا ہے اور لائف گارڈ کی جان بچاتا ہے۔

    حادثے میں لائف گارڈ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد سراہا، لوگوں نے کہا کہ ایک ہیرو نے دوسرے ہیرو کی جان بچائی ہے۔ لوگوں نے لائف گارڈ کے مشکل کام اور حوصلے کی بھی تعریف کی جو لوگوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچاتے ہیں۔

  • آسٹریلوی ’سرفر‘شارک حملے میں بچ نکلا

    آسٹریلوی ’سرفر‘شارک حملے میں بچ نکلا

    کیپ ٹاؤن: سرفنگ کے دلدادہ ٹی وی پر لائیو شو دیکھنے کے دوران دہشت زدہ ہوگئے جن آسٹریلوی سرفر شارک کے حملے سے بچ نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے مشہور ساحل جیفریز بے میں ورلڈ سرف لیگ کا مقابلہ ہورہا تھا جسے ٹی وی چینل پر براہ راست دکھایا جارہا تھا۔

    مقابلے کے دوران آسٹریلوی سرفرمک فیننگ جو کہ مقابلے میں شریک تھے ایک خونخوار شارک ان کی پشت پرآگئی۔

    مک فیننگ نے انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو سرفنگ بورڈ کی آڑ لے کر بچایا اور پھر اسے بورٖڈ سے شارک پر حملہ کرتے ہوئے ان سے دور جانے پر مجبور کردیا۔

    اس سارے واقعے میں فیننگ حیرت انگیزطور پربالکل محفوظ رہے لیکن سرفنگ کا مقابلہ پورے دن کے لیے منسوخ کردیا گیا۔

    واضح رہے شارک جب اپنے شکار سے ایک مخصوص فاصلے تک پہنچ جاتی ہے تو اس خونخوار آبی حیات کے نوکیلے جبڑوں سے بچ نکلنا کسی بھی جاندار کے لئے تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔