Tag: surgeon

  • ٹانگ میں اسکرو کیوں نہیں لگائے، شہری ڈاکٹر کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    ٹانگ میں اسکرو کیوں نہیں لگائے، شہری ڈاکٹر کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر کی گاڑی سے زخمی ہونے والے شہری کودو بار آپریشن کی اذیت سے گزرنا پڑا، ڈاکٹر کی غفلت پر عدالت میں مقدمہ دائرکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ زوہیب نامی شہری میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج عدنان خان کی عدالت میں ڈاکٹر باسط کے خلاف مالی ، جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

    شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی میڈیکل سنٹر میں کام کرنے والے آرتھوپیڈک سرجن ، ڈاکٹر باسط نے ایک حادثے کے سبب اس کی ٹوٹ جانے والی ٹانگ کے آُپریشن میں غفلت برتی۔

    مقدمے کے مدعی حافظ زوہیب کی ٹانگ مبینہ طور پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی گاڑی سے ٹکرا کرٹوٹ گئی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر باسط نے ان کا آپریشن کیا تاہم انہیں آرام نہیں آیا۔ 46 دن تک تکلیف برداشت کرنے کے بعد انہوں نے لاہور کےایک اسپتال سے رجوع کیا جہاں ان کا دوبارہ آپریشن کیا گیا تھا۔ تکلیف کے دنوںمیں مدعی نے ڈاکٹر باسط سےرجوع کیا تاہم انہوں نے مریض کو کہا کہ آپریشن بالکل درست ہوا ہے، وہ آرام پر دھیان دے۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسپتال میں آپریشن کے بعد اسے بتایا گیا کہ پچھلے آپریشن میں راڈ تو ڈالی گئی تھی لیکن اسکرو نہیں لگائے گئے تھےجس کے سبب مریض کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    حافظ زوہیب کےمطابق اس نے ڈاکٹر باسط کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے ایس ایس پی کوبھی درخواست دی لیکن اس کی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

    مدعی کی درخواست سننے کے بعد سیشن عدالت کے جج عدنا خان نے فریقین کو طلبی نوٹس جاری کردیا ہے۔

  • پشاور میں‌ سرجن مریضہ کے پیٹ میں‌ قینچی بھول گیا

    پشاور میں‌ سرجن مریضہ کے پیٹ میں‌ قینچی بھول گیا

    پشاور: سرجن نے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی، آپریشن کے بعد خاتون بزرگ نئی تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں سرجن کی لاپروائی بزرگ خاتون کے لیے اذیت کا سبب بن گئی، خاتون ہرنیہ کا آپریشن کرانے آئی اور ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔


    اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں خاتون 15 ماہ قبل ہرنیہ کا آپریشن کرانے نجی اسپتال کے ایک سرجن کے پاس گئی جس نے آپریشن تو کردیا لیکن قینچی پیٹ میں ہی بھول گیا۔

    خاتون کا اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ایک نئی تکلیف سے دوچار ہوئی تو اس نے ایکسرے کرایا جس میں پیٹ میں قینچی واضح طور پر نظر آئی۔

    سرجن کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کے بیٹے نے تھانہ شرقی تھانے میں درخواست دے دی تاہم پولیس نے مذکورہ سرجن کے بیرون ملک ہونے کے سبب کارروائی روک دی۔

  • لاہور: سرکاری اسپتال کا خاکروب سرجن کے فرائض انجام دینے لگا

    لاہور: سرکاری اسپتال کا خاکروب سرجن کے فرائض انجام دینے لگا

    لاہور : غازی آباد اسپتال میں خاکروب سرجن اور مالی ڈاکٹر کے امور سرانجام دینے لگے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے آبائی شہر کی مثال اندھیر نگری چوپٹ راج جیسی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی فوٹیج حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا غازی آباد  اسپتال محکمہ صحت پنجاب کی عدم توجہ کا شکار ہوگیا۔


    Sweeper becomes surgeon in Lahore hospital by arynews

    محکمہ صحت کی نا اہلی کے باعث ایک خاکروب سرجن بن گیا، ڈاکٹروں کی کمی خاکروب اور مالی نے پر کردی۔ اے آر وائی نے اس خاکروب کی سرجری کرتے ہوئے فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاکروب ایک بچے کے ٹانکے لگارہا ہے اور اس کی مدد کرنیوالا کوئی اور نہیں اسپتال کا ہی مالی ہے۔

    یہ اسپتال دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا ،اسپتال میں شام میں ایک ڈاکٹر، صبح میں دو ڈاکٹر، دو گائنا کالوجسٹ اور ایک ڈینٹل سرجن کی سیٹیں خالی ہیں، دس کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا غازی آباد ہسپتال مکینوں کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    رہائشیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔