Tag: surgical mask

  • طبی ماسک پہننے والوں کو ماہرین کی خاص ہدایت

    طبی ماسک پہننے والوں کو ماہرین کی خاص ہدایت

    ریاض : سعودی ڈاکٹروں نے شہریوں کو ہداہت کی ہے کہ طبی ماسک اگر گیلا ہوجائے تو وہ قابل استعمال نہیں رہتا، لہٰذا گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے، تاہم کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا کہنا ہے کہ بعض لوگ میڈیکل ماسک گیلا ہوجانے کے باوجود استعمال کرتے رہتے ہیں، ایسا ماسک غیر مؤثر ہوجاتا ہے وائرس سے نہیں بچا پاتا، گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے،

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے توجہ دلائی کہ میڈیکل ماسک کے برخلاف کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے- اسے دیگر کپڑوں کی طرح گھر کیواشنگ مشین میں دھو کر بھی دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے

    ڈاکٹر عسیری سے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران دریافت کیا گیا تھا کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس ایسی صورت میں ختم ہوجاتا ہے جباس پر موجود جراثیم کش ادویات کی تہہ خشک ہوجائے میڈیکل ماسک کو کئی گھنٹے استعمال کرنے کے بعد پھینکا نہ جائے بلکہ اسے دھوپ میں کئی گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جائے- دھوپ کے بعد وائرس ختم ہوجاتاہے اورایسا میڈیکل ماسک ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے

    ڈاکٹر عسیری نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپڑے والاماسک صحیح طریقے سے دھوئے جانے کے بعد بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک میڈیکل ماسک کا تعلق ہے تو اسے گیلا ہوجانے کے بعد کبھی استعمال نہ کیا جائے وجہ یہ کہ گیلا ہونے پر یہ ماسک اپنی خصوصیت کھو دیتا ہے اور یہ وائرس سے بچانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر بڑی سزا کا اعلان

    گیلے میڈیکل ماسک کو دھوپ میں لٹکا کر اور خشک کرنے کے بعد دوبارہ استعمال نہ کیا جائے ڈاکٹر عسیری نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی میڈیکل ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز،   سرجیکل ماسک کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز، سرجیکل ماسک کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

    کراچی : شہر قائد میں کروناوائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا اور 80روپےوالاڈبہ2500روپےتک فروخت ہونےلگا۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 50 سرجیکل ماسک کےڈبےکی قیمت میں1500روپےتک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا۔

    دوسری جانب تاجروں نے سرجیکل ماسک مارکیٹ سےغائب کردیئے،اے آروائی نیوز کے اسٹنگ آپریشن لیکن کسی کے کان پرجوں نہیں رینگی ،مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کا باکس ایک ہزارروپے کاہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس پاکستان منتقل، سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب

    ذرائع کا کہنا ہے جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے،ماسک بیرون ملک اسمگل ہورہے ہیں،مارکیٹ میں ہرگھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا جبکہ دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ بھی ایک ہفتے قبل ایران سے لاہور پہنچا تھا۔

    متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون کے نمونے لے کر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے۔

    کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان اور سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔