Tag: Surgical Strike

  • بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت نہیں، جاپانی میگزین

    بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت نہیں، جاپانی میگزین

    ٹوکیو: بھارتی سرجیکل اسٹرئیک کا دعویٰ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گیا، جاپانی میگزین نے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال بھارتی فوج ایسے کسی حملے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مودی سرکار کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کے بعد جاپان کے اہم میگزین دی ڈپلومیٹ نے اس ضمن میں جاری ایک رپورٹ میں بھارتی فوج کو سرجیکل اسٹرائیک حملے اور فوجیوں کی صلاحیت کا راز فاش کردیا۔

    پڑھیں:  بھارت کومنہ توڑ جواب دیا ہے،عاصم باجوہ

    چاپانی میگزین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارتی فوج کسی سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت نہیں رکھتی اور نہ ہی اس کے پاس ایسے ہتھیار  اور نڈر فوجی موجود ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھایا، کانگریس اپوزیشن رہنما

    میگزین کی رپورٹ میں پاک فضائیہ کی سیکیورٹی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’پاکستانی کی فضائی سیکیورٹی بہت ایڈوانس ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جن ہتھیاروں کی ضرورت ہے بھارتی فوج کو ابھی تک وہ ہتھیار فراہم نہیں کیے گئے اور نہ ہی اُن کی رسائی ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فائرنگ سرجیکل اسٹرائیک نہیں‌ لفاظی ہے، خواجہ آصف

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی کے پاس میزائل سسٹم موجود ہے ، اس کی موجودگی میں کشمیر جیسے حساس مقام پر سرجیکل اسٹرائیک کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔
  • وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ اور اڑی حملے کا الزام مسترد کردیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی بڑھتی جارحیت اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا، اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔ کسی کو پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کی دوبارہ خلاف ورزی تو قومی سلامتی کے تحفظ کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اورایل او سی پر دہشت گردی کو عالمی سطح پر اٹھا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کونہیں کچل سکتے۔

     

  • سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھایا، کانگریس اپوزیشن رہنما

    سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھایا، کانگریس اپوزیشن رہنما

    نئی دہلی: کانگریس کے اپوزیشن رہنماء سیتا رام نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلائے گئے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کوئی شواہد نہیں دکھائے گئے تاہم ڈی جی ایم اوز کی بریفنگ دکھائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کانگریس کے اپوزیشن رہنماء سیتا رام نے بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو گزشتہ شب حملے سے متعلق دی گئی بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اجلاس میں حکومت کی جانب صرف ڈی جی ایم اوز کی بریفنگ دکھائی گئی تاہم سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھایا گیا‘‘۔

    پڑھیں:  بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمت

     انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکام نے تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں صرف بریفنگ دی اور سرجیکل اسٹرائیک پر کوئی بات نہیں کی اور لائن آف کنٹرول پر ہونے والی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے متعلق کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔

    متعلقہ خبر پڑھیں: پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا

    یاد رہے گزشتہ شب بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے بھمبھر، تتہ پانی، کیل، لیپہ کے سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوئے تاہم پاکستانی فوج نے بروقت جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروادیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج نے پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

     بھارت کی جانب سے عالمی میڈیا میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاکستانی چوکیوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تھی تاہم پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر بھارت کی جانب سے اس طرح کا حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ایسا کوئی حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ


    Indian politicians question ‘surgical strike… by arynews
    مودی حکومت کی جانب سے حملے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی تھی جس میں حکام نے اپنے ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بے وقوف بنا دیا جس کا اعتراف کانگریس کے اپوزیشن رہنماء نے اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔