Tag: surjani Town

  • کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بارہ سالہ شاہد اور پارو نامی خاتون کو قتل کردیا۔

    ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

  • کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ نے کراچی سےٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق سرجانی کے علاقے سے ٹارگٹ کلر سید بابر حسین جعفری عرف ڈپٹی کو گرفتار کیا ہے۔

    ملزم نیو کراچی ڈی ایم سی کاملازم ہے اورچودہ سال سےسرکاری ملازمت کررہا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی بیس وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم بابر حسین جعفری نے تین پولیس اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا ہے، ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے بتایا کہ گرفتار نہ ہوتا تو ایک اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

  • سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں پولیس کا کامیاب آپریشن ، غیرملکیوں سمیت بیس مشتبہ افراد گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرجانی ٹاؤن سےغیرملکیوں سمیت بیس سےزیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔ پولیس نے تیسر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا.

    آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جہاں سے سات افغان باشندوں سمیت بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، پولیس کو آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گرفتار شدگان سے تفتیش جا ری ہے۔

  • سرجانی ٹاؤن میں  پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر دس میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔

    ایک دہشت گرد کی شناخت عابد چھوٹا کے نام سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے بھاری مقدار میں بارود ،اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ۔انچارچ سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق چھاپہ کالعدم تنظیم کے امیر کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا اطلاع تھی کہ ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

  • کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی نہ رک سکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے، پولیس نے ڈکیتوں کے دو بڑے گروپوں کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنسی پرنا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی فاروق عوان کے مطابق نیو کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلیے گئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ او رمسروقہ گاڑی برآمدہوئی ہے۔۔ ایس پی وقار شعیب کے مطابق کراچی میں اسی سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد پر مشتمل گروہ بلال کالونی سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔