Tag: surprise visit

  • وزیراعظم کا جی13منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

    وزیراعظم کا جی13منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جی 13منصوبے میں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلق حکام کی باز پرس کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے منصوبے جی13 کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، وزیراعظم کی دورے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے سرپرائز دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پرلےجایاگیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اچانک دورہ منصوبےکی تعمیر میں سست روی کی اطلاع پر کیا، وزیراعظم کے پہنچنے پر منصوبے پر کام کرنیوالا عملہ اور حکام موجود نہ تھے، جس پر وزیراعظم نے عملے اور حکام کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا

    وزیراعظم کے جی 13 منصوبے پر اچانک دورے پر اعلیٰ حکام میں کھبلی مچ گئی اور فوری طور پر کنسٹرکشن سائٹ پر منیجر کو بلایا گیا جس نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔

  • امریکی وزیردفاع کا دورہ کابل، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز

    امریکی وزیردفاع کا دورہ کابل، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز

    کابل: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے، جیمز میٹس افغان دارالحکومت میں صدر اشرف غنی کے علاوہ امریکی افواج اور نیٹو کی فورسز کے نئے کمانڈر اسکاٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس، افغان صدر اشرف غنی اور نیٹو افواج کے نئے امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ سے ملاقات میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

    جیمز میٹس کا دورہ افغانستان ایک خودکش حملے میں 21 افراد کی ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جبکہ رواں ہفتے حملوں میں ایک امریکی فوجی اور مقامی پولیس کے 8 اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع کا چند ماہ کے دوران افغانستان کا یہ دوسرا دورہ ہے جبکہ 17 برس سے جاری تنازع فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں، جو افغان سیکیورٹی فورسز کی تیاری اور سپورٹ کے لیے وہاں موجود نیٹو فورسز کا بنیادی حصہ ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان اور امریکی افواج کو اب تک طالبان تحریک کے خلاف پیش قدمی میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے جبکہ امن اجراء کے لیے کوششیں بڑھائی جارہی ہیں۔

    رواں برس جون میں افغان حکومت کی جانب سے فائر بندی سامنے آئی تھی، اس کے بعد جولائی میں امریکی عہدیداران اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی اور مذاکرات کے ذریعے معرکوں کا سلسلہ ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

    افغان طالبان اور داعش تنظیم کی جانب سے سلسلے وار حملوں میں سیکڑوں اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکت نے ان امیدوں کو ختم کردیا۔