Tag: surprises

  • ڈوائن جانسن ’دی راک‘ نے اسٹنٹ مین کو شکریہ کے طور ٹرک تحفے میں دے دیا

    ڈوائن جانسن ’دی راک‘ نے اسٹنٹ مین کو شکریہ کے طور ٹرک تحفے میں دے دیا

    واشنگٹن: معروف ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے 17 برس سے اپنی جگہ اسٹنٹس انجام دینے والے شخص تانوئی ریڈ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بیش قیمت ٹرک تحفے میں دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور اداکار 46 سالہ ڈوائن جانسن نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ اپنی جگہ اسٹنٹس کرنے والے شخص کو قیمتی تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

    دی راک نے یہ تحفہ تانوئی کو شکریہ کے طور پر پیش کیا۔ تانوئی ان کے کزن بھی ہیں۔

    دی راک کا کہنا تھا کہ ’میرے فلمی کیریئر میں جتنے بھی اسٹنٹ تھے سب تانوئی نے کیے ہیں اور متعدد اسٹنٹ کے دوران ریڈ کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں اور گہرے زخم بھی آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں نے کسٹم پک اپ ٹرک اس وقت ریڈ کو ڈیلیور کروایا جب اسٹنٹ کے دوران انہیں لگنے والی چوٹیں ٹھیک ہورہی تھی‘۔

    SURPRISE! I love handing over keys🔑🎁 I love you brother and enjoy your new truck! Over the course of my career, my stunt double (and cousin) Tanoai Reed @samoanstuntman has broken multiple bones, severed tendons, torn ligaments & just been an overall dominating bad ass achieving several “Stuntman of the Year” honors. All done with one goal in mind – deliver the best movie possible to the world. I had this custom pick up truck delivered just in time to surprise him (he’s still recovering from a stunt injury) while we give what he thought was going to be an interview about our careers together. As you’ll see the moment I put my hands on my hips, that’s the drivers cue to pull away and reveal the big surprise. Not only does Tanoai represent our family and my career with relentless commitment and passion. He also represents an entire Hollywood stunt community that is truly the backbone of our business. Love you uso and thank you for the blood, sweat, tears and years. We’re just getting started. Enjoy your new truck! #LetsRoll 🤟🏾

    A post shared by therock (@therock) on

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دی راک کا کہنا ہے کہ ’تانوئی ریڈ نہ صرف ہمارے خاندان اور میرے مستقبل کو عزم و جذبے کے ساتھ پیش کرتا ہے بلکہ ہالی ووڈ کے تمام اسٹنٹ برادری کی ترجمانی کرتا ہے جو ہمارے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تانوئی ریڈ پک اپ ٹرک کو دیکھ کر حیران ہوگئے اور دی راک کے سرپرائز پر آبدیدہ ہوگئے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوجوان نے اپنے ہی جنازے میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا

    نوجوان نے اپنے ہی جنازے میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا

    لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے کے رہائشی نوجوان نے اپنے ہی جنازے میں شریک ہوکر سب کو حیران کردیا، والدین جھلسی ہوئی لاش کو بیٹا سمجھ کر آخری رسومات ادا کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پاراگوئے کے چھوٹے سے گاؤں سانتا تریسا کے رہائشی 20 سالہ جان ریمن الفونسو پینایو نے جمعرات کے روز برازیل کی سرحد پر واقع اپنے آبائی گھر سے کام کے سلسلے میں نکلا تھا اور پھر واپس ہی نہیں آیا۔

    پیراگوئے کی پولیس کا کہنا تھا کہ ریمن الفونسو پینایو جس گاؤں میں رہتا ہے وہ منشیات فروشوں اور اغواء کاروں کی پناہ گاہ ہے، وہاں سے لوگوں کا گمشدہ ہوجانا عام بات ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جب پینایو کئی روز گزرنے کے باوجود اپنے گھر واپس نہیں آیا تو اس کے والدین سمجھ گئے کہ ان کا بیٹا کسی مصیبت ہے یا پھر کسی منشیات فروش گروہ کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے پینایو کی تلاش شروع کی تو اہلکاروں کو اتوار کے روز بری طرح جھلسی ہوئی ایک لاش ملی جسے پولیس نے پینایو کی نعش سمجھ کر اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

    جان ریمن پینایو کے والدین نے اپنے 20 سالہ بیٹے کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کی، جس میں اہل علاقہ اور خاندان کے افراد بڑی تعداد میں شریک تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پینایو 3 روز بعد اپنے گھر لوٹا تو اہل خانہ لاش کے ہمراہ بیٹے کا سوگ منا رہے تھے، بیٹے جو زندہ دیکھ کر والدین بے قابو ہوگئے اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، دوسری جانب جنازے میں شریک دیگر افراد پینایو کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیایو کے گھر والوں نے بیٹے کے صحیح سلامت گھر واپس آجانے کے بعد نامعلوم نعش مردہ خانے کے حوالے کردی۔

    پیراگوئے کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تاحال مذکورہ نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، اگر اس لاش کا کوئی عویدار سامنے نہیں آتا تو اسے نا معلوم افراد میں شمار کیا جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جان ریمن پینایو تین دنوں تک کہاں تھا اور کیا کررہا تھا اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیخ راشد المکتوم افطار سے قبل اچانک رضاکاروں کے پاس پہنچ گئے

    شیخ راشد المکتوم افطار سے قبل اچانک رضاکاروں کے پاس پہنچ گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے امارات کے نائب صدر اور حاکم الشیخ محمد راشد بن المکتوم اچانک سڑک پر نکلے اور انہوں نے افطار تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے حاکم الشیخ محمد راشد المکتوم دو روز قبل افطار سے قبل اچانک شاہی محل سے گاڑی میں بیٹھ کر سڑکوں پر ہونے والے انتظامی معاملات کا جائزہ بھی لیا۔

    اس موقع پر راشد المکتوم نے سڑک پر تعینات افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور اُن کا حال چال پوچھا، دبئی حکام کو اچانک اپنے درمیان پاکر لوگوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

    اس دوران رضا کاروں میں سے کچھ لوگوں نے نائب وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کچھ نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، راشد المکتوم کے اس اقدام کو شہریوں نے بہت پسند کیا۔

    واضح رہے کہ دبئی میں ماہ رمضان کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے لوگوں کو افطاری تقسیم کی جاتی ہے تاکہ مزدور اور گھروں سے باہر رہنے والے لوگ آرام سے افطار کرسکیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق راشد المکتوم خاص طور پر انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک پلان دیکھنے کے لیے خود سڑک پر نکلے تھے کیونکہ ماہ صیام میں جلدی کے باعث اکثر خطرناک حادثے پیش آتے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

    گزشتہ برس ماہ صیام میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جس کے بعد دبئی حکومت نے خاص طور پر رمضان المبارک میں حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔