Tag: Surprising rise in the value of the dollar! The pound and the euro also took over

  • ڈالر کی قدر میں حیران کن اضافہ! پاؤنڈ و یورو کو بھی پر لگ گئے

    ڈالر کی قدر میں حیران کن اضافہ! پاؤنڈ و یورو کو بھی پر لگ گئے

    کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت بڑھ کے 168 روپے 02 پیسے ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 167.09 سے بڑھ کر 168.70 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 168.02 روپے پر بند ہوا جب کہ یورو 50 پیسے مہنگا ہوکر 199.50 روپے کا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاؤنڈ کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی۔

    ایک ہفتے میں امارتی درہم 40 پیسے بڑھ کر 46.20 روپے کا ہوگیا جب کہ سعودی ریال بھی 20 پیسے مہنگا ہوکر 44.75 کا ہوگیا۔