Tag: survives

  • موٹروے پر کچھوا ٹکرانے سے ونڈ اسکرین چکنا چور، خوفناک حادثہ

    موٹروے پر کچھوا ٹکرانے سے ونڈ اسکرین چکنا چور، خوفناک حادثہ

    واشنگٹن : فلوریڈا ہائی وے پر دوڑتی تیزرفتار کار کی ونڈ اسکرین سے کچھوا ٹکرا گیا، خوفناک حادثے کے باعث معمر خاتون مسافر زخمی ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست فلوریڈا کے انٹراسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک عمر رسیدہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہی تھیں۔

    دوران سفر اچانک ایک کچھوا گاڑی کے سامنے والے شیشے (ونڈ اسکرین) کو توڑتا ہوا خاتون کے سر سے جاٹکرایا، حادثے کی وجہ سے خاتون کی آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا تاہم 71 سالہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور نے پولیس کو مطلع کیا اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا ماننا ہے کہ کچھوا پہلے ہی کسی گاڑی سے ٹکرا کر ہوا میں اچھلا ہوگا اور پھر متاثرہ کار اور خاتون سے جاٹکرایا۔

    امریکا کے محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ خطرناک حادثے کے باوجود کچھوا بچنے میں کامیاب رہا تاہم خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا البتہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون جلد صحت یاب ہوجائے گئیں۔

  • نیاگرافال میں‌ چھلانگ لگانے والا شخص‌ معجزاتی طور زندہ بچ گیا

    نیاگرافال میں‌ چھلانگ لگانے والا شخص‌ معجزاتی طور زندہ بچ گیا

    اوٹاوا : کینیڈین پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیاگرافال میں گرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے،مذکورہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا تھا۔

    تفیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع مشہور اور انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی نیاگرا آبشار میں ایک شخص نے چھلانگ لگا دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    کینیڈین پولیس نے بتایاکہ نیاگرا فال میں کودنے والے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے کودنے کے بعد دریا کے زیریں حصے میں ایک چٹان پر بیٹھے پایا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیاگرا پارک پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص 57 میٹر بلند حصے ھارس شو فالز کے کنارے پر کھڑا ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ایک شخص آبشار کے اطراف میں لگی رکاوٹیں عبور کر کے آبشار میں کودنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پولیس کے روکنے سے قبل ہی اس شخص نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ بعد زاں پولیس نے آبشار کے نچلے حصے میں کودنے وال شخص کی تلاش شروع کی تو اسے ایک چٹان پر بیٹھے پایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیاگرا فال میں گرنے کے باعث اسے معمولی زخم آئے، پولیس نے اسے نکال کر اسپتال منتقل کردیا تھا، نیاگرا فال میں گرنے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، یہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خطرناک آبشار میں کودنے کے بعد بچ جانے والا یہ چوتھا شخص ہے۔

  • چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق سینیٹر داؤد خان زخمی ہوگئے ہیں۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر داؤد اچکزئی کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقہ توت اڈا میں علی الصبح پیش آیا تھا جہاں حملہ آوروں نے اے این پی دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی، نامعلوم مسلح ملزمان دیوار پھلانگ کر باچا خان مرکز میں داخل ہوئے۔

    داؤد خان پر حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں محافظوں کی فائرنگ کے تبادلے میں دفتر کے اندر موجود گاڑیاں جو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں داؤد خان اچکزئی کو بازو میں 2 گولیاں لگی ہیں, جنہیں کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہداء کی تعداد 149 ہوگئی


    یاد رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پی بی 35 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج ریئسانی سمیت 150 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ 122 سے زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔


    بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال انتخابات کے دوران انتخابی امیدواروں پر کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ بنوں میں بھی چند روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔


    پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید


    واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں مزید 21 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔