Tag: Susan Rice

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات

    واشنگٹن : آرمی چیف کادورہ امریکا کامیابی سے جاری ہے۔جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ س

    پہ سالار نے دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں اعلی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے ملاقات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پربات چیت کی۔

    اس نشست میں دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنے اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملے۔

    اس موقع پر سیکورٹی تعاون اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے امورپرتفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

    جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سیکیورٹی ایڈوائزر ایورل ہینس اورہوم لینڈ سیکیورٹی پر تعینات صدر اوباما کی اسسٹنٹ لیزا موناکو بھی شامل ہیں ۔

  • امریکی مشیر سوزن رائس کی وزیراعظم  نواز شریف سے ملاقات

    امریکی مشیر سوزن رائس کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد : امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکا کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر عہدیدار جبکہ پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دفاع اور خارجہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر کا اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کے دورے کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے بھارت کی طرف سے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اور امریکا دہشت گردی سمیت تمام شعبوں میں اہم حصہ دار ہیں۔

    امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں وزیرِاعظم نواز شریف کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے سوزن رائس سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ،افغان طالبان مصالحتی عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سوز رائس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امریکی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر طارق فاطمی نے سوزن رائس کو بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اس سے قبل طارق فاطمی نے یوایس ایڈ کے منتظم الفونسولین ہارڈ سے بھی ملاقات کی اور یو ایس ایڈ سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بجٹ میں اضافے کرنے کی درخواست کی۔