Tag: sushant singh

  • سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا! سب حیران

    سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا! سب حیران

     آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین دیکھ کر حیران ہوگئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں اداکار اور اسٹینٹ مین منصور خان نامی شخص اپنی فلم وکرم ویدھا کے سیٹ پر معروف اداکار ہریتک روشن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    لیکن اس تصویر کو سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ سب کو سشانت سنگھ کی یاد آگئی،  اس تصویر میں منصور خان بڑے بالوں اور داڑھی کے علاوہ سوشانت سنگھ کی بالکل کاپی لگ رہا ہے۔

    تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا، ایک صارف نے لکھا کہ سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا۔

    تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا 2 سیکنڈ کے لیے مجھے یہ بلکل سشانت سنگھ لگا، یہ بکل اداکار جیسا لگتا ہے۔

  • سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

    سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

    نئی دہلی: گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا گیا، دوست پر منشیات خریدنے اور سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے قریبی دوست سدھارتھ پٹانی کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے حیدر آباد سے سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ممبئی لایا گیا۔

    این سی بی نے سدھارتھ پر منشیات خریدنے اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ سدھارتھ پٹانی کے خلاف سشانت سنگھ منشیات کیس میں ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں، عدالت نے ملزم کو یکم جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

    یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ نے گزشتہ سال اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، اس وقت ان کے گھر میں 4 افراد موجود تھے جن میں سدھارتھ پٹانی بھی شامل تھے۔

  • سشانت سنگھ کی بہن کا بھائی کی یاد میں جذباتی پیغام

    سشانت سنگھ کی بہن کا بھائی کی یاد میں جذباتی پیغام

    ممبئی : حالات سے تنگ آکر خود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا کے ٹوئٹر پیغام نے ان کے مداحوں بھی رلادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں اقرباء پروری سے متعلق آواز اٹھارہے ہیں جس کی حمایت میں ان کی بہن پریانکا بھی سامنے آگئیں۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی موت سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بالی ووڈ میں اقرباء پروری موجود ہے، اگر آپ صحیح ٹیلنٹ کو جان بوجھ کر آگے آنے نہیں دیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے اور انڈسٹری کا پورا اسٹرکچر بیٹھ جائے گا۔

    تاہم اب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا اپنے بھائی کے مؤقف اور اس کے مداحوں کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کو مسترد کریں۔‘پریانکا نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ’ مجھے میرا بھائی واپس چاہیے۔‘

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا یہ ٹوئٹر پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکار کے مداح سوشل  #SayNoToBollywoodمیڈیا پرٹرینڈنگ میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس 14 جون کو ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔ سشانت سنگھ کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • بھارتی نیوز چینلز کو جعل سازی پر جرمانہ

    بھارتی نیوز چینلز کو جعل سازی پر جرمانہ

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے اداکار سشانت سنگھ کی خود کشی کے حوالے سے رپورٹنگ میں قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ٹی وی چینل پر جرمانہ اور تین چینلز کو معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

    نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے پروگرام اور ٹیگ لائنز دکھانے پر آج تک، زی نیوز اور نیوز 24 اور انڈیا ٹی وی کو معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

    این بی ایس اے نے نیوز چینل آج تک پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق سیلف ریگولیٹری باڈی نے اداکار کی موت سے متعلق رپورٹنگ کی مذمت کرتے ہوئے آج تک کے علاوہ زی نیوز، نیوز24 اور انڈیا ٹی وی کو متاثرہ کی پرائیویسی اور وقار کو مجروح کرنے کے لیے معافی نامہ نشر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    ترجمان این بی ایس اے نے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں خبریں دینا نیوز چینلوں کا کام ہے، لیکن اس کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ خبر کو اس طرح نشر کیا جائے کہ یہ متاثرہ شخص کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہ ہو اور نہ ہی کسی افسوس ناک واقعہ کو سنسنی خیز طریقے سے پیش کرے۔

    ٹی وی چینل آج تک کی متنازعہ ‘ہٹ وکٹ’والی ٹیگ لائن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے این بی ایس اے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سشانت راجپوت جو اب اس دنیا میں نہیں رہے سے سوال پوچھے جا رہے ہیں۔

    یہ ٹیگ لائنز قابل اعتراض ہیں اور ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی اور وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج تک ٹی وی نے سشانت کے نام سے ٹوئٹس دکھانے سے پہلے ضروری احتیاط سے کام نہیں لیا۔ یہ جعلی ٹوئٹس تھے جنہیں بعد میں چینل نے ہٹا لیا تھا لہٰذا آج تک ٹی وی پر اسی لیے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ این بی ایس اے نے انڈیا ٹی وی اور آج تک ٹی وی کو متاثرہ اداکار کی لاش دکھانے پر اسے نشریاتی ضابطوں کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور حکم دیا ہے کہ ان تمام پروگراموں کی ویڈیوز اگر براڈ کاسٹر کی ویب سائٹ، یوٹیوب یا کسی اور جگہ پر ہیں تو انہیں فوراً ہٹا دیا جائے۔

    این بی ایس اے نے یہ بھی کہا ہے کہ آج تک ٹی وی کے رپورٹر کا اداکار کی موت کے بعد ان کے گھر میں گھس کر اتنے بڑے افسوس ناک واقعہ کے دوران مرحوم کے والد اور بہن کا انٹرویو لینے کی کوشش کرنا بھی گائیڈ لائن کی سنگین خلاف ورزی تھی۔