Tag: sushant singh case

  • سوشانت سنگھ کیس، ریحا چکرورتی کو کلیئر دیے جانے پر بھائی کا ردعمل

    سوشانت سنگھ کیس، ریحا چکرورتی کو کلیئر دیے جانے پر بھائی کا ردعمل

    بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس بند کرنے کی رپورٹ فائل کردی گئی ہے، جبکہ اداکارہ ریحا چکرورتی کو کسی بھی الزام سے کلیئر کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریحا اور انکے بھائی شووک چکرورتی کو سوشانت سنگھ راجپوت سے متعلق منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    شووک چکرورتی نے ہفتے کو یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی عوامی جانچ کے بعد انہیں بے قصور قرار دے دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے ایک پرانی ویڈیو کو ری پوسٹ کیا، جس میں وہ ریحا کے ساتھ پہاڑوں پر چلتے نظر آرہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ”یہ سچائی کی فتح ہے۔”

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی تاہم ان کی فیملی نے اسے قتل قرار دیا تھا۔

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس 4 سال بعد بند کر دیا گیا

    سشانت کے والد نے بہار پولیس میں ایک مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں ریا چکرورتی پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے، جس میں ذہنی ہراسانی، غیر ضروری طور پر ادویات دینا، مالی استحصال اور خودکشی کے لیے اکسانا شامل تھا۔

  • سشانت راجپوت کیس : ریا چکرورتی سمیت کئی ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

    سشانت راجپوت کیس : ریا چکرورتی سمیت کئی ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

    ممبئی : سشانت سنگھ راجپوت منشیات کیس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، اداکارہ ریا چکرورتی سمیت 33 ملزمان کے خلاف تقریباً 12 ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل کر دی گئی ہے۔

    مرکزی انسداد منشیات ایجنسی (این سی بی) کی جانب سے آج جمعہ کے روز ممبئی کی سیشن عدالت کی خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔

    جن ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں سے 8 افراد تاحال عدالت کی تحویل میں ہیں جبکہ دیگر کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ ایجنسی نے عدالت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کئی دیگر افراد کے خلاف تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے کئی طرح کی منشیات اور سائیکوٹراپیک سبسٹنس، الیکٹرانک آلات اور بھارت سمیت کئی ممالک کی کرنسی بھی ضبط کی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ موبائل فون اور دوسرے آلات کے ذریعے منشیات کی خرید و فروخت، منشیات رکھنے یا استعمال کرنے کے حوالہ سے معلومات جمع کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات کو معائنے کیلئے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

    ایجنسی نے بتایا کہ اس نے اپنی تفتیش ملزمان کے قبضے سے ضبط کیے گئے مواد، رضاکارانہ طور پر دیئے گیے بیان اور تکنیکی ثبوتوں مثلاً کال تفصیلات، واٹس ایپ چیٹ، بینک اکاؤنٹ تفصیلات اور مالی لین دین سمیت دوسرے زبانی اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر کی ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ 14 جون کو اپنی ممبئی میں واقع رہائش پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پہلے اس معاملہ کو خودکشی سے وابستہ کیا گیا اور بعد میں اس میں منشیات کا زاویہ بھی منسلک ہو گیا تھا۔

    اس کے بعد سوشانت کی پارٹنر رہی اداکارہ ریا چکرورتی پر اقتصادی جرم، ڈرگ سپلائی اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات عائد کیے گیے۔ وہ کچھ وقت جیل میں گزار چکی ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ معاملہ میں ان کا بھائی شووک چکرورتی بھی جیل جانے کے بعد ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔

  • سشانت سنگھ کیس : عدالت کا اداکار کی بہن کیخلاف اہم فیصلہ

    سشانت سنگھ کیس : عدالت کا اداکار کی بہن کیخلاف اہم فیصلہ

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کے دوران ان کی بہن کو ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    اداکارہ ریا چکرورتی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر خارج کرانے کے لئے سشانت سنگھ راجپوت کی  بہنوں میتو اور پرینکا نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    مذکورہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ نے میتو کے خلاف دائر درخواست کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ مرحوم کی بہن پرینکا کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے سے انکار کردیا گیا۔

    اداکارہ ریا چکرورتی جو سشانت سنگھ راجپوت کی دوست تھیں انہوں نے گزشتہ سال سشانت سنگھ راجپوت کی دونوں بہنوں میتو سنگھ اور پرینکا سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

    اپنی درخواست میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مرحوم کی بہنوں نے دہلی کے ایک ڈاکٹر سے ملاقات کی اور سشانت سنگھ راجپوت کی دماغی صحت کے بارے میں معلومات دیئے بغیر دوا کا فرضی پرچہ بنوایا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 3 فروری کو سپریم کورٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا، جس میں سشانت سنگھ راجپوت موت کی تحقیقات میں سی بی آئی کو اسٹیٹس رپورٹ دائر کرنے کے لئے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون2020 کو ممبئی واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔

  • سشانت سنگھ کیس : اداکارہ کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    سشانت سنگھ کیس : اداکارہ کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    ممبئی : بھارتی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی کو غداری اور دیگر دوسرے الزامات کے تحت درج مقدمے میں اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی باندرہ پولیس کے سامنے پیش ہونا پڑگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے متنازعہ بیانات کے ذریعے سرخیوں میں رہنے والی بھارتی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی کو بالآخر غداری اور دیگر دوسرے الزامات کے تحت درج مقدمے میں بیانات قلمبند کرانے کے لیے تھانے آنا پڑا، اس سے قبل وہ قانونی گنجائشوں کا سہارا لے کر پولیس اسٹیشن آنے سے بچتی رہی تھیں۔

    واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے گذشتہ برس اکتوبر میں واٹس ایپ پر کنگنا کو نوٹس بھیجا تھا، اس وقت وہ ہماچل پردیش کے اپنے آبائی شہر میں تھیں، باندرا پولیس نے کنگنا رناوت اور اس کی بہن رنگولی کو بھی نوٹس بھیجا تھا اور متعدد بار دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں تھیں۔

    عدالت نے ایک درخواست پر سماعت کے دوران حکم دیا تھا کہ کنگنا کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے جس کے مطابق گذشتہ برس 17 اکتوبر کو کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔

    باندرا کی ایک عدالت نے سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس کو کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد کنگنا اور ان کی بہن رنگولی چانڈیل کے خلاف باندرا پولیس اسٹیشن میں دفعہ 295(اے) ، 153 (اے) اور 124 (اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    باندرہ عدالت نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ساحل اشرف سید کی شکایت کے بعد کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی، جس میں سید اشرف نے کہا تھا کہ کنگنا کے ٹویٹس اور بیانات کے بعد بالی ووڈ میں کافی فرقہ وارانہ منافرت پائی جاتی ہے اور وہ اس کے بعد کام حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

    پولیس نے مجسٹریٹس کے عدالتی حکم کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی تاہم بار بار سمن طلب کرنے کے بعد رناوت بہنیں پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کنگنا نے بعد میں بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا اور رنگولی کو باندرہ پولیس اسٹیشن میں پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق آج تھانہ باندرا کے عہدیداروں نے اس معاملے میں سوالات کی فہرست تیار کی ہے، اس کے تمام ٹویٹس اور ویڈیو بیانات نوٹ کر لئے گئے ہیں اور ان امور پر اس سے سوالات پوچھے گئے، پولیس اسٹیشن میں حاضری کے وقت ان کے ساتھ ایڈوکیٹ رضوان صدیق بھی موجود تھے۔