Tag: sushant singh rajput

  • ’دھرما پروڈکشنز سے دو بڑی فلمیں ملنے کے بعد…‘ انوراگ کشیپ کا سشانت سنگھ سے متعلق بڑا انکشاف

    ’دھرما پروڈکشنز سے دو بڑی فلمیں ملنے کے بعد…‘ انوراگ کشیپ کا سشانت سنگھ سے متعلق بڑا انکشاف

    نئی دہلی( 29 اگست 2025): بالی ووڈ فلم ساز انوراگ کشیپ نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

    بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ اپنی آنے والی فلم نشانچی کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وینیت کمار سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ آئیشورے ٹھاکرے اس میں ڈیبیو کر رہے ہیں، یہ فلم 19 ستمبر کو بھارتی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    انوراگ کشیپ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فلم انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو ‘نیشنچی’ کے بارے میں معلوم تھا، انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز سے دو بڑی فلمیں ملنے کے بعد سشانت نے جواب دینا بند کر دیا تھا جس کے بعد ان کے ساتھ یہ فلم نہیں بن سکی۔

    انہوں نے کہا کہ سشانت نے فلم شدھ دیسی رومانس سائن کی اور ہنسی تو پھنسی چھوڑ دی، مجھے اس فیصلے پر ان سے کوئی رنجش نہیں ہے، لیکن انہوں نے یش راج فلمز اور دھرما پروڈکشنز سے پیشکشیں ملنے کے بعد اس پروجیکٹ  کو چھوڑا تھا۔

    انوراگ کشیپ نے بتایا کہ ان سالوں کے دوران بہت سے اداکاروں نے فلم نشانچی میں دلچسپی ظاہر کی لیکن مجھے کوئی بھی اس کے لیے موزوں نہیں لگا، میں نے 2016 میں فلم ’ایم ایس دھونی، دی انٹولڈ اسٹوری‘ کی ریلیز سے پہلے سشانت سے اسکرپٹ کے ساتھ رابطہ کیا تھا، لیکن فلم کی کامیابی کے بعد سشانت نے مجھ سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا۔

    کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انوراگ کشیپ کی فلم ‘نیشنچی’ کی ریلیز جلد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وہ فلم ‘ڈکیت’ میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہندی اور تیلگو میں بنائی گئی ہے، جس میں عدیوی سیش اور مرنال ٹھاکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک اعلان نہیں کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/sushant-singh-rajput-case-cbi-files-closure/

  • سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس 4 سال بعد بند کر دیا گیا

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس 4 سال بعد بند کر دیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سشانت سنگھ راجپوت کے موت کیس کو  4 سال بعد کلوز کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً ساڑھے 4 سال بعد بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیس بند کردیا اور اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دے دی۔

    تفتیشی بیورو نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیش مکمل کر کے کیس کو بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔

    رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے بعد اب کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں ہوگی، اگر عدالت اس رپورٹ کو قبول کر لیتی ہے تو سشانت سنگھ راجپوت کا کیس باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔

    کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس پر تحتیقات کرنے والہ سی بی آئی کو کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی نے سشانت کو خودکشی کے لیے مجبور کیا تھا۔

    سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کسی کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا اور تمام نامزد افراد کو بری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی تاہم ان کی فیملی نے اسے قتل قرار دیا تھا۔

    سشانت کے والد نے بہار پولیس میں ایک مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں ریا چکرورتی پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے، جس میں ذہنی ہراسانی، غیر ضروری طور پر ادویات دینا، مالی استحصال اور خودکشی کے لیے اکسانا شامل تھا۔

  • ’چھچھورے‘ فلم کی ریلیز کو 5 سال مکمل، شردھا نے سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

    ’چھچھورے‘ فلم کی ریلیز کو 5 سال مکمل، شردھا نے سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے فلم چھچھورے کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔

    بالی ووڈ کی فلم چھچھورے کی ریلیز کو 5 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر اداکارہ شردھا کپور نے اپنے آنجہانی ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

    2019 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جو کالج کے دوستوں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، اس فلم میں جوانی سے لے کر بڑھاپے تک کا سفر، دوستی اور محبت جیسے جذبوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    تاہم 2020 میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوگئی تھی، اداکارہ شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں مداحوں کو فلم کے سیٹ کے خوشگوار لمحات کی جھلک دکھائی گئی۔

     ویڈیو میں شردھا کو سشانت اور دیگر ادکاراؤں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہیں جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بنی ناقابل فراموش یادوں کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا ’وہ دن بھی کیا دن تھے ‘۔

    اداکار ورون شرمانے نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی کئی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سشانت سنگھ اور فلم کے دیگر ستاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varun Sharma (@fukravarun)

    ورون نے اپنے آن اسکرین دوست اور ساتھی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس فلم کا جشن منانا ضروری ہے کیوں کہ یہ ایک خاص فلم ہے جو ہم سب کے قریب ہے۔

  • انکیتا لوکھنڈے کا برسوں بعد سشانت سنگھ کے نام پوسٹ

    انکیتا لوکھنڈے کا برسوں بعد سشانت سنگھ کے نام پوسٹ

    اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 15 سالہ کامیاب کیریئر کا سہرا آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کو دے دیا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکار و بگ باس رئیلٹی شو کی کنسسٹنٹ انکیتا لوکھنڈے نے اپنے کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر ایک نوٹ جاری کیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 15 سال پہلے ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ میں ارچنا کے کردار سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ’ جو کچھ میں تھوڑا بہت جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ میرے ڈرامے کے اس کردار کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا جو بعد میں میری شناخت بھی بن گیا مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ارچنا بننا میرے مقدر میں تھا۔

    انکیتا نے کہا کہ میں نے اپنے اندر ارچنا کو بسا لیا اور اسے ہمیشہ اپنے اندر سموئے رکھا، اس ارچنا نے مجھے زندگی میں بہت کچھ سکھایا، میں ایکتا کپور انکی پروڈکشن کمپنی کی مقروض ہوں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی لائف ٹائم کا کردار دیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں رہوں یا نہ رہوں لیکن جو پیار ارچنا اور پویترا رشتہ سے آپ لوگوں کی جانب سے مجھے ملا وہ ہمیشہ آپ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گا اور میرا نہیں خیال کہ میرے لیے اس سے زیادہ کچھ قیمتی ہوسکتا ہے۔

    سشانت کا ذکر کرتے ہوئے انکیتا کا کہنا تھا کہ میرا یہ سفر سشانت کی مدد و معاونت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا تھا، جب ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ شروع کیا تو میں اداکاری بھی کرنا نہیں جانتی تھی، لیکن سشانت نے مجھے اداکاری سکھائی، میں ہمیشہ انکی شکر گزار رہوں گی۔

    واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ نے ٹیلی ویژن شو پویترا رشتہ سے شہرت پائی، 2010 میں دونوں کی دوستی ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ کے سیٹ پر ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی تاہم 2016 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ انکیتا لوکھنڈے کے سابقہ بوائے فرینڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، 2020 میں سشانت کی مبینہ خودکشی کے بعد انکیتا نے بزنس مین وکی جین سے شادی کرلی تھی۔

  • سشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے پر بہن کو اعتراض

    سشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے پر بہن کو اعتراض

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے اپنے بھائی کو ان کی سالگرہ سے قبل انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی زندگی پر فلم ابھی نہیں بننی چاہیئے۔

    پریانکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا جس میں بتایا کہ وہ سوچتی ہیں کہ سشانت کی بائیوپِک ابھی نہیں بننی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب تک سشانت کو انصاف نہیں ملتا تب تک ان کی زندگی پر کوئی فلم نہیں بننی چاہیئے۔ یہ میرا اپنے بھائی سے وعدہ ہے کہ میں اسے انصاف دلواؤں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka Singh (@psthegoner)

    پریانکا کا کہنا تھا کہ کہ مجھے حیرت ہے کہ اس انڈسٹری میں کس کے پاس سشانت جیسی خوبصورت، معصوم اور متحرک شخصیت کو اسکرین پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ توقع کرنا محض فریب ہی ہوسکتا ہے کہ اس غیر محفوظ فلمی صنعت سے کوئی بھی سشانت کی غیر معمولی اور منفرد کہانی کو سچائی کے ساتھ پیش کرنے کی ہمت اور جرات رکھتا ہو۔

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے فلیٹ پر ملازمین اور دوست کی موجودگی میں پھندا لگا کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

  • سشانت سنگھ کی موت، تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی

    سشانت سنگھ کی موت، تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی

    گووا: سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی، این سی بی نے ایک اہم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انسداد منشیات کے ادارے (این سی بی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات کے دوران گووا سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے جمعے کو کہا کہ ہیمل شاہ نامی منشیات فروش کا نام سشانت سنگھ کی موت کے بعد ڈرگز سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔

    حکام نے منشیات فروش ہیمل شاہ کو گرفتار کر کے عدالت میں بھی پیش کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہیمل شاہ کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ طور پر جال بچھایا گیا تھا۔

    سشانت سنگھ کی بہن کا بھائی کی یاد میں جذباتی پیغام

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی، ان کی موت کی تحقیقات کا زاویہ بالی ووڈ میں ڈرگز کے استعمال کی تحقیقات تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے این سی بی حرکت میں آیا۔

    این سی بی نے اس سلسلے میں سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

  • سشانت سنگھ راجپوت کے ہاتھ سے لکھا ہوا خط سوشل میڈیا پر وائرل

    سشانت سنگھ راجپوت کے ہاتھ سے لکھا ہوا خط سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی : بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے بھائی کی موت کے سات ماہ بعد ایک خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ بھائی نے لکھا تھا، میرے بھائی کی یہ سوچ بہت گہری تھی۔

    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو دنیا سے گئے ہوئے کل یعنی 14 جنوری کو پورے سات ماہ پورے ہوجائیں گے لیکن ان کے مداح ابھی بھی ان کی یادوں کو بھلا نہیں پارہے ہیں۔

    سشانت سنگھ کی موت کے بعد سے مسلسل ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی ان کی نایاب تصویریں اور پرسنل نوٹس کو شیئر کر رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خط شیئر کیا ہے۔

    جس میں اداکار نے30 سال کی عمر میں بہت گہری بات لکھی تھی۔ سشانت سنگھ راجپوت کا یہ نوٹ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

    مذکورہ خط میں اداکار نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے پہلے 30 سال کچھ بننے میں ہی لگا دیئے، میں ہر چیز میں اچھا بننا چاہتا تھا۔ میں ٹینس، اسکول اور گریڈز میں اچھا بننا چاہتا تھا اور جو بھی چیزیں میں اس پس منظر میں دیکھتا تھا۔

    سشانت نے لکھا کہ جس طرح سے میں تھا، اس سے میں متفق نہیں تھا لیکن اگر میں ان سب میں اچھا بن جاؤں تو مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط جا رہا ہوں کیونکہ کھیل ہمیشہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کا تھا جو کہ آپ پہلے سے ہی ہو۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔ سشانت سنگھ کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • سشانت سنگھ کی خودکشی، سلمان خان بڑی مشکل میں‌ پھنس گئے

    سشانت سنگھ کی خودکشی، سلمان خان بڑی مشکل میں‌ پھنس گئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سلمان خان سمیت دیگر اہم شوبز شخصیات بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ نے چودہ جون کو اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی، اُن کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔

    سشانت سنگھ کے چاہنے والوں نے اپنے ہیرو کی موت کا ذمہ دار بالی ووڈ کی اہم شخصیات کو قرار دیتے ہوئے خودکشی کی وجہ اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی اہم شخصیات کے خلاف ریاست بہار میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بالی ووڈ کی 8 شخصیات بشمول کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، سلمان خان اور ایکتاکپور کے خلاف مقدمہ مظفر پور کی ایک عدالت میں دفع 306،109،504 اور 506 کے تحت دائر کیا۔

    درخواست گزار نے نامزد ملزمان پر الزام عائد کیا کہ مذکورہ شخصیات نے مل کر سشانت کے خلاف سازش کی اور اُسے خودکشی پر مجبور کیا، یہ موت نہیں بلکہ قتل ہے۔

    مزید پڑھیں: کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ’ان شخصیات نے سشانت کو 7 فلموں میں کام کرنے سے روکا اور اُن کی کئی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ  اُن پر کسی بڑے گھرانے یا اداکار کی چھاپ نہیں تھی، اقربا پروری کی وجہ سے ایسی صورت حال پیدا ہوئی جس کی وجہ سے سشانت انتہائی قدم لینے پر مجبور ہوا‘۔

    پروڈیوسر ایکتا کپور نے ان الزامات پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سازشی خیالات پر اپ سیٹ ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ‘اس مقدمے پر شکریہ کہ میں نے سشانت کو لانچ نہیں کیا، حالانکہ میں نے ہی اسے لانچ کیا تھا، میں اپ سیٹ ہوں کہ کس طرح ایسے خیالات پھیلائے جاسکتے ہیں، خدارا سشانت کے گھروالوں اور دوستوں کو سکون سے سوگ منانے دیں، سچ خود بہ خود سامنے آجائے گا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کی خودکشی کی ممکنہ وجوہات، دو گھنٹے پہلے کیا ہوا؟ چشم کشا انکشاف

    قبل ازیں بھارتی ریاست مہارشٹرا کے  وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے کہا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے ممبئی پولیس کی جانب سے ‘پیشہ وارانہ رقابت’ کے زاویے پر بھی تفتیش کی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Thanku for the case for not casting sushi….when Actually I LAUNCHED HIM. I’m beyond upset at how convoluted theories can b! Pls@let family n frns mourn in peace! Truth shall@prevail. CANNOT BELIEVE THIS!!!!! credit: @jagranenglishnews… A police case has been filed against eight people including Bollywood directors @karanjohar, Sanjay Leela Bhansali and @ektarkapoor along with actor @beingsalmankhan in connection with the death of actor Sushant Singh Rajput, news agency ANI reported on Wednesday . "In the complaint, I have alleged that Sushant Singh Rajput was removed from around seven films and some of his films were not released. Such a situation was created which forced him to take the extreme step,” Advocate Sudhir Kumar Ojha was quoted as saying . . . #sushantsinghrajput #sushantsinghrajputdeath #sushantsinghrajpurrip #jagranenglish #instawithjagranenglish #ripsushantsinghrajputsir💔🙏 #ripsushant #ripsushantsinghrajput🙏 #ripsushantsinghrajput💔 #ripsushantsinghrajput🙏🙏 #ripsushantsinghrajput #sushantnomore #salmankhan #salmankhanfans #salmankhanswag #salmankhanmerijaan #salmankhanfilms #salman #salmankhanfanclub #salmankhanfc #karanjohar #karanjoharfilm #karanjoharupdates #karanjoharfan

    A post shared by Erk❤️rek (@ektarkapoor) on

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگرچہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے مگر ایسی میڈیا رپورٹس ہیں کہ اداکار مبینہ طور پر پیشہ وارانہ رقابت کے نتیجے میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا، انہیں 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔