Tag: Sushma Sawaraj

  • پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے، سشما سوراج،اقوام متحدہ میں خطاب

    پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے، سشما سوراج،اقوام متحدہ میں خطاب

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان سے متعلق روایتی تقریر کرتے ہوئے گھبراہٹ میں اقوام متحدہ کی بھی توہین کرگئیں. انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔

    اطلاعات کے مطابق اڑی حملے کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے دوران بھارت اقوام متحدہ میں بھی کھڑا نہ ہوسکا۔

    شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارتے

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بتائے کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے، جن کے شیشے کے گھر ہوں ان کو کسی کو پتھر نہیں مارنے چاہئیں۔


    Indian FM calls Kashmir as Integral part of India by arynews

    دہشت گردی کا مسئلہ مل کر حل کیا جاسکتا ہے 

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر کا محور غربت اور غربت کا خاتمہ تھا جس میں بھارت میں بدترین غربت کا اعتراف کیا گیا۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر الزام عائد کرنے کے ساتھ ہی پاکستانی مؤقف کی تائید بھی کردی کہ دہشت گردی کا مسئلہ مل کر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

    دہشت گردوں کو پیسہ اور اسلحہ کون دے رہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ اڑی میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوموں کا خون کیا ہے، پوری دنیا میں دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اسے روکنے میں ناکام ہورہے ہیں،ان کو پناہ دینے والے کون ہیں؟ نہ ان کا بینک ہے، نہ اسلحہ فیکٹریاں ہیں تو کون ہیں وہ جو ان کو پیسہ،اسلحہ فراہم کررہے ہیں؟

    مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا

    سشما سوارج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان کی تعداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

     

  • دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری

    دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری

    نئی دہلی : امریکہ کےخارجہ سیکریٹری جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اچھے اور برے دہشت گردوں میں نہ فرق کرتا ہے اور نہ کر سکتا ہے اور وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    جان کیری نے کہا کہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کیخلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں جمہوریتیں مل کر نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    اس موقع پر سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر امریکہ انڈیا کے موقف سے اتفاق کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرحد پار پاکستان سے دہشت گردی کی اعانت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور امریکہ انڈیا کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو اچھے یا برے زمرے میں تقسیم کرکے ان میں فرق نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے۔

     

  • سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں‌ غذا کی فراہمی کے لیے کوششیں‌ جارہی ہیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سشما سوراج نے سعودی عرب میں موجود 30 لاکھ ہندوستانی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ فاقہ کشی کے شکار اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور مدد کرنے میں کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔

    سشما سوراج کے مطابق کسی بھی ملک کی اجتماعی کوششوں سے بڑا کچھ نہیں ہوتا،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے اور ہندوستانی شہریوں کی کوششوں سے لوگوں میں 15 ہزار کلو سے زیادہ کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کہ مطابق خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی باشندے نوکری کرتے ہیں، چند ماہ کے دوران عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو مسائل درپیش ہیں جس کے سبب سعودی عرب میں موجود بھارتی شہری متاثر ہیں اور 800 سے زائد باشندے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔سعودی عرب میں بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور وہاں موجود کئی بھارتی بے روزگار ہو گئے ہیں یا پھر انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

    سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،دس دنوں تک ہمیں کھانا بھی نہیں ملا تھا اور اس پر ستم یہ کہ جو گھر جانا چاہ رہا ہے اسے گھر جانے بھی نہیں جانے دیا جارہا،بنیادی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہم نہانے کا پانی پی کر گزارا کر رہے ہیں۔

    اقبال خان نے مزید بتایا ہے کہ انھوں نے بھارتی سفارت خانے میں اپنی مشکلات بتائی ہیں جس کے بعد فی الحال 10 دن تک کے کھانے کا انتظام ہوا ہے،جدہ میں کئی ہندوستانی اس پریشانی سے دو چار ہیں اور زیادہ تر تعمیراتی کمپنیوں میں نوکریاں کرتے ہیں، ہماراپیسہ کمپنی کے پاس جمع ہے اور کمپنی کا کوئی ملازم نظر بھی نہیں آ رہا ہے اب کیا کریں، سمجھ میں نہیں آتا۔

    اطلاعات ہیں کہ ایک بھارتی شہری عمران کھوکھر نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج کو معلومات دی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں گذشتہ تین دنوں سے تقریبا 800 بھارتی بھوکے پیاسے پھنسے ہوئے ہیں اس ٹویٹ کے جواب میں سشما سوراج نے کہا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وزیر مملکت وی کے سنگھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں سشما سوراج نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب میں کوئی بھی بے روزگار بھارتی بھوکا نہیں رہے گا، حالات پر ہمہ وقت ہماری نظر ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان میں 60 لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں۔

     

  • بھا رتی وزیراعظم نریندرمودی آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے، سشما سوراج

    بھا رتی وزیراعظم نریندرمودی آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے، سشما سوراج

    اسلام آباد: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھا رت ،پاکستان اورافغانستان کے ساتھ تجارتی معاہدے میں شراکت کے خواہمشند ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے نوید دی کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے ساتھ تجارتی معاہدے میں شراکت داری کے خواہشمند ہیں۔

    بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے اگلے سال پاکستان کا دورہ کریں گے، افغانستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔افغانستان میں دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ملکرکوششیں کرنا ہوں گی۔

    سمشا سوراج نے کہا کہ بھارت اورافغانستان میں تجارت کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے.