Tag: Sushma Swaraj

  • سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کردیا

    سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کردیا

    کراچی : بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی۔ بھارتی میڈیا پر سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء کی پاکستان آمدکےبعد انکی مبینہ گمشدگی پر پیالی میں طوفان اٹھانا چاہا مگر وائے حسرت کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

    درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین آصف نظامی نے بھارتی میڈیا کے پراپگینڈے کا پردہ چاک کردیا. کراچی کی ایک روحانی مجلس میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکرکوئی مسلہ نہیں ہوا۔


    Asif Nizami contacts Indian Foreign Minister by arynews

    انہوں نےکہا کہ نظامی مشن کیلئے دنیابھرامن کاپیغام دینے جاتےہیں۔ روحانی مجلس میں سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء کے مریدوں اورعقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی۔

    اس سے پہلے سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ کراچی میں محفوظ ہیں اورکل دہلی واپس پہنچ رہےہیں۔

    بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سجادہ نشین اندرون سندھ رشتہ داروں سےملنےچلےگئےتھے۔ بھارتی میڈیا درگاہ نطام الدین اولیاء کےسجادہ نشین آصف نظامی کے بارے میں منفی پروپگینڈا کررہا تھا لیکن اسےاس وقت سخت خفت کاسامناکرنا پڑا جب آصف نظامی کی بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سےفون پر بات ہوئی۔

  • کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے، بھارت نہیں، سرتاج عزیز

    کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے، بھارت نہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ یہ فیصلہ بھارتی وزیرخارجہ نہیں کرسکتیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے گزشتہ روز ایک بیان داغا تھا کہ پورا جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہے اورکبھی پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا۔ جس کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ اس کافیصلہ صرف اورصرف کشمیری عوام کریں گے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیروں سے حق خودارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ نے کیا تھا اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے دہی کی اجازت دے تاکہ وہ اپنا یہ حق استعمال کرسکیں۔

    سشما سوراج کی جانب سے شہید برہان مظفروانی کومطلوب دہشت گرد قراردینے پرسرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ یہ بات نہ بھولیں کہ وانی شہید کے جنازے اورجنازے کی غائبانہ نمازوں میں دولاکھ افراد نے شرکت کی اوریہ سب سخت ترین کرفیو میں ہوا جو کشمیر میں پندرہ دن سے لاگو ہے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

     

  • سشما سوراج کی راجیہ سبھا میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ

    سشما سوراج کی راجیہ سبھا میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ

    نئی دہلی : پاکستان کے مختصر دورے کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی راجیہ سبھا میں تقریر کے دوران اپوزیشن نے زبردست ہلڑبازی کی لیکن وہ اپنا مکمل مؤقف اسمبلی کے ریکارڈ پر لے آئیں۔

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں دورہ پاکستان سے متعلق خطاب شروع کیا تو اپوزیشن جماعتیں بھڑک اٹھیں، اپوزیشن جماعتوں نے زبردست ہلڑ بازی کی اور نعرے لگائے۔

    دورہ پاکستان سے متعلق تقریر کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان ا ور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہوگا، دونوں ممالک خطے میں امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، پاک بھارت مذاکرات میں تعطل امن اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات مثبت رہی امید ہے کہ پاکستان سے مذاکرات کا نیا دور امن اور ترقی کیلئے اچھی شروعات ہوگا، فرانس میں بھی وونوں وزرائے اعظم نے مذاکرات کی بحالی پر بات کی تھی۔

  • نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 14سے 15 دسمبر کو چین جائیں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین ، روس ، کرغزستان، کازکستان ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ پاکستان، افغانستان، بیلاروس، بھارت، ایران اور منگولیا کے سرکاری رہنما مبصر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ دورہ چین کے دوران وزیر اعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • سشما سوراج آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی

    سشما سوراج آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی

    اسلام آباد : بھارتی وزیرخارجہ آج وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گی، جس میں دوطرفہ تعلقات پرچھائی گردچھٹنے کا امکان ہے۔

    پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری تناؤ میں بھارتی وزیرخارجہ سمشا سوراج کا دوروزہ دورہ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

    سشما سوراج اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات پرپوری دنیا کی نظریں جمی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ امورپربات کی جائے گی اوراس ملاقات کا جونتیجہ نکلے گا اس کے دونوں ملکوں کے تعلقات پردوررس اثرات ہوں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اوربھارتی حکام کی ملاقاتوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے ہراقدام کی حمایت کرتا ہے۔

    پاکستان میں بھارتی وزیرخارجہ کا پرجوش استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھارت سے نہ صرف کرکٹ کے میدانوں بلکہ ہرشعبے میں بہترتعلقات کا خواہاں ہے اورمتنازع امورباہمی بات چیت سے حل کرنے کا خواہشمندہے۔

  • بھارت سے محبت اورامن کا پیغام لے کرآئی ہوں: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج

    بھارت سے محبت اورامن کا پیغام لے کرآئی ہوں: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج

    اسلام آباد: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

    پاکستان آمد پرسشما سوراج کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ ترین حکام نے خوش آمدید کہا۔

    بھارتی وزیرخارجہ اپنے اس دورے میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اوران کے مشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گی۔

    سشما سوراج کے ہمراہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر اور ترجمان سروپ بھی موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس افغانستان سے منسلک ہے اس لئے میں خصوصی طور پر اس میں شرکت کے لئے آئی ہوں۔

    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے محبت اورامن کا پیغام لےکرآئی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ رشتے اچھے ہوں اورتعلقات مزید آگے بڑھیں۔

    پانچویں ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس کاانعقاد اسلام آباد میں ہورہا ہے اور اس سال اس کا خصوصی موضوع افغانستان میں قیام امن ہے۔

  • گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویدار4 خاندان سامنے آئے ہیں، سشما سوراج

    گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویدار4 خاندان سامنے آئے ہیں، سشما سوراج

    نئی دہلی : بارہ سال سے پاکستان میں مقیم بھارت کی گیتا کے گھر واپسی کے امکان روشن ہوگئے۔

    بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویدار چار خاندان سامنے آئے ہیں، جس کیلئے بھارتی وزیرخارجہ نے مقامی حکام کوتصدیق کرنے کی ہدایت کردی۔

    انھوں نے کہا کہ گیتا کے خاندان ہونے کے دعویداروں کا تعلق جھاڑکھنڈ،پنجاب، بہاراوریوپی سے ہے، گیتا نے بھارتی ہائی کمشنر کو اشاروں میں بتایا تھا وہ سات بھائی بہن ہیں، گیتا نے یہ بھی بتایا وہ اپنے والد کے ساتھ مندرجاتی تھی۔

  • پاک چین اقتصادی منصوبے کو بھارت نے ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    پاک چین اقتصادی منصوبے کو بھارت نے ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    نئی دہلی:  پاک چین اقتصادی منصوبے کو بھارت نے ناقابلِ قبول قرار دے دیا، چین نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے۔

    بھارتی وزیرِخارجہ سُشما سوراج کا کہنا ہے کہ چین پر واضح کردیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری قابل قبول نہیں۔

    پاکستان کی معاشی ترقی سے گھبراہٹ کے شکار بھارت کو چین نے واضح موقف بیان کردیا، پاک چین اقتصادی منصوبوں کی مخالفت میں بھارت کھل کر سامنے آیا اور اقتصادی منصوبوں کی مخالفت میں پے درپے اعتراضات پیش کیے۔

    نئی دلی میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبے کے سخت خلاف ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ چین میں اسکی مخالفت بھی کی جبکہ بھارت میں چینی سفیر کو سمن بھی جاری کیا گیا۔

    چین کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکام کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چین کے اقتصادی منصوبے کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، چین نے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے زریعے حل کرنے پر بھی زور دیا۔

    مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا نامناسب رویہ اور بے بنیاد اعتراضات پاکستان سے روایتی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔