Tag: Sushmita Sen

  • ’سشمیتا کتنی عاجز خاتون ہیں‘

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    92 ورلڈ کپ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے صاحبزادے اور جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    قومی کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ان کی اداکارہ سے یہ ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کے ساتھ تصویر بنوائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

    اعظم خان نے سشمیتا سین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اداکارہ بہت ہی عاجز انسان ہیں۔‘

    قومی کرکٹر کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور مداح ان کی تصویر پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اعظم خان کی اس سے قبل گنگنانے اور گٹار بجانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

  • شادی کروں گی یا نہیں؟ سشمیتا سین نے خاموشی توڑ دی

    شادی کروں گی یا نہیں؟ سشمیتا سین نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف فلمی اداکارہ سشمیتا سین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی کے ساتھ شادی سے متعلق باتوں پر وضاحت دے دی۔

    سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں خوش کن مقام پر ہوں، شادی شدہ ہوں اور نہ ہی کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا ہے، میں غیر مشروط پیار کے حصار میں ہوں۔

    سشمیتا سین نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منہ بولی بیٹیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ وضاحت کافی ہے اور اب اپنی زندگی اور کام پر توجہ دینی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ میری خوشی میں شریک ہونے کا شکریہ اور جو لوگ ایسا نہیں کرتے ان کے لیے یہی کہوں گی کہ اس سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ دوستی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔

    للت مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مالدیپ اور سرڈینیا کا چکر لگا کر فیملیز کے ہمراہ لندن واپس آگئے ہیں، یہاں اپنی جیون ساتھی سُشمیتا سین کا بھی بتاتا چلوں، نئی زندگی کا نیا آغاز ہے، بہت زیادہ خوشی ہے۔

    اس ٹویٹ کے بعد انٹرنیٹ پر فوراً للت مودی اور سشمیتا سین کی شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئیں تاہم کچھ ہی دیر بعد للت مودی نے ٹویٹ کرکے بتایا تھا کہ وہ دونوں ابھی صرف گھوم پھررہے ہیں، شادی بھی ایک نہ ایک دن کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ للت مودی نے1991 میں منال مودی سے شادی کی تھی۔ منال مودی2018 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں جس کے بعد متوقع طور پر سشمیتا سین کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہوگی۔

    سشمیتا سین اس سے پہلے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ 2021 میں تعلقات منقطع کرچکی ہیں۔ سنہ 1994میں مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہوا ہے۔

    سنہ 2008 میں آئی پی ایل کو متعارف کروانے والے للت مودی کو انڈیا میں اس وقت منی لانڈرنگ، کرپشن اور بد انتظامی کے کیس میں مطلوب ہیں۔

    اسی سلسلے میں 2013 میں للت مودی پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔ للت مودی اور سشمیتا سین کی دوستی اور ممکنہ شادی کی اچانک خبر آنے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

  • اگر کوئی خاتون حجاب پہننا چاہتی ہے، تو سر آنکھوں پر: سشمیتا سین

    اگر کوئی خاتون حجاب پہننا چاہتی ہے، تو سر آنکھوں پر: سشمیتا سین

    دبئی: معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے حجاب سے متعلق نہایت ہی حیرت انگیز بیان دیا جس نے ان کے مسلمان مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تاہم اب اندیشہ ہے کہ ہندو انتہا پسند ان کے پیچھے پڑ جائیں گے۔

    دبئی میں ایک تقریب کے دوران جب ان سے حجاب سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ’اگر کوئی خاتون حجاب پہننا چاہتی ہے تو سر آنکھوں پر، اگر وہ ایسا چاہتی ہے تو ہمیں اس کی پسند کا احترام کرنا چاہیئے، تاہم اگر کوئی خاتون حجاب نہیں پہننا چاہتی تو انہیں اس کے لیے مجبور کیا جانا بھی غلط ہے‘۔

    اس سے قبل تقریب میں سشمیتا سین سے پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ قرآن کریم کی سورہ العصر میں پوری دنیا کے لیے انسانیت کا پیغام ہے۔

    بعد ازاں انہوں نے وہ آیت بھی پڑھ کر سنائی۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سشمیتا سین نے قرآن کی کوئی آیت پڑھ کر سنائی ہو۔ وہ کافی عرصے سے قرآن کریم کا مطالعہ کر رہی ہیں اور اکثر و بیشتر تقریبات میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیتی رہتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔