Tag: Suspect Arrest

  • کراچی : پندرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پندرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: سعیدآباد میں پندرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ بچے نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے میں عبداللہ نامی ملزم پندرہ سالہ بچے خالد کو گزشتہ دو برس سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، گزشتہ روز بچے نے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایچ او سعید آباد ناصر محمود کے مطابق متاثرہ بچے کی عبداللہ نامی شخص کے ساتھ ہم آہنگی تھی، ملزم بچے کا پڑوسی ہے، بچہ اکثر اوقات ملزم کے ساتھ وقت گزارتا تھا، بچے کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

    جس میں بچے نے زیادتی کا اقرار کیا ہے، ایم ایل رپورٹ کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • زہرہ شاہد قتل کیس:ایک اورملزم گرفتار

    زہرہ شاہد قتل کیس:ایک اورملزم گرفتار

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف (سندھ) کی صوبائی صدراورمعروف سماجی کارکن زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ایک اورملزم کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کانام زاہد زیدی ہے جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    چند روزقبل ساؤتھ انوسٹی گیشن پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکیا تھا، جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ملزم پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ایس پی انوسٹی گیشن فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتارملزم نے دورانِ تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کااعتراف کیا،  ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اورعدالت سے ریمانڈ ملنے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا کوبتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ٹارگٹ کلنگ کا تھا۔

    پی ٹی آئی کی رہنماء زہرہ شاہد کوعام انتخابات دو ہزار تیرہ سے قبل کراچی میں اُن کے گھر کے باہرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔