Tag: SUSPECT ARRESTED

  • کے ایم سی ملازم کے قتل کا معمہ حل، رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

    کے ایم سی ملازم کے قتل کا معمہ حل، رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو دو روز بعد ہی لیاقت آباد سےگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم اور مقتول کا رقم کے لین دین پر تنازعہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں دو روز قبل قتل ہونے والے کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم عمران احمد کو ٹیکنکل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بنیاد پر لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا، مقتول کے ایم سی ملازم واجد علی کو31دسمبر کو کریم آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

    واقعے کی خبر ملتے ہی رینجرز سندھ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمران نے مقتول واجد علی کے ساتھ مل کر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عمران نے دوران تفتیش بتایا کہ2015میں ملزم عمران نے واجد علی کے ساتھ شراکت پر کاروبار شروع کیا تھا، نقصان ہونے کی وجہ سے کاروبار بند کردیا گیا تھا۔

    واجد علی ملزم سے کاروبارمیں لگائے سرمائے کی رقم کا تقاضا کرتا اور دھمکیاں دیتا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو برآمد ہونے والے اسلحے سمیت قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • برطانیہ: دوہرے قتل کی واردات میں‌ ملوث ملزم گرفتار

    برطانیہ: دوہرے قتل کی واردات میں‌ ملوث ملزم گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے والی ماں بیٹی کے دوہرے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے برمنگھم کی کراؤن کورٹ میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سولی ہل میں 22 سالہ رنیم اودیہہ اور ان کی 49 سالہ والدہ پیر کی صبح  چاقو زنی کی واردات کے دوران ہلاک ہوئی تھیں۔

    ویسٹ مڈلینڈ پولیس کو دوہرے قتل کی واردات میں ہلاک ہونے والی رنیم اودہیہ کے 21 سالہ سابق پارٹنر جانباز ترین کی تلاش تھی، پولیس کا خیال تھا کہ مذکورہ شخص ان ہلاکتوں میں ملوث ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل میں ملوث جانباز ترین کو ہفتے کے روز برمنگھم کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوہرے قتل کیس کی سماعت چند منٹوں سے زیادہ نہ چلی اور ملزم ترین نے سماعت کے دوران صرف اپنا نام، تاریخِ پیدائش اور ایولین روڈ پر واقع اپنے گھر کے ایڈریس کی تصدیق کی۔

    ویسٹ مڈلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو جمعرات کے روز لندن کے علاقے اسپارک ہل سے کافی تلاش کے بعد گرفتار کیا  گیا تھا۔

    ویسٹ مڈلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے والی خاتون 22 رنیم اودہیہ 2سالہ بچے کی ماں ہیں اور کاہولا سلیم کے بھی مزید پانچ بچے ہیں جو شام میں پیدا ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں دہرے قتل کی واردات: مقتولہ پولیس کو مدد کے لیے بلاتی رہ گئی


    یاد رہے کہ دو روز قبل برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات میں قتل ہونے والی خواتین میں سے ایک پولیس سے فون پر بات کررہی تھی جب یہ حملہ ہوا، خاتون نے متعدد بار کال کی لیکن پولیس بروقت مدد کےلیے نہ آسکی۔

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ رنیم نے مرنے سے ایک گھنٹہ قبل تین بار پولیس کو کال کی لیکن ہیلپ لائن پر موجود افسر نے کسی بھی افسر کو جائے واردات کی جانب روانہ نہیں کیا۔

    تاہم بعد ازاں پولیس ترجمان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کالز کے دوران رنیم کی لوکیشن تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی تاہم کچھ وجوہات کے سبب ناکام رہے ، اسی دوران جائے واردات پر صورتحال گھمبیر ہوچکی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی لوکیشن ٹریس ہوئی، پولیس کی مدد چند منٹوں میں وہاں پہنچ چکی تھی۔ تاہم اس وقت تک دونوں خواتین زخمی ہوچکی تھیں ، جبکہ قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

  • راؤ انوارکے سرکی قیمت مقررکرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

    راؤ انوارکے سرکی قیمت مقررکرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

    کراچی / راولپنڈی : راؤ انوار کے سر کی قیمت کا اعلان کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم سلیم جعفر کو آج راولپنڈی سے کراچی لایا جائے گا، معطل ایس ایس پی ملیر کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی دی جانے والی مہلت بھی ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انکاؤنٹراسپیشلسٹ اورجعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ملزم راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے شخص سلیم جعفر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر راؤ انوار کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی تھی، سندھ پولیس نے راولپنڈی پولیس کی مدد سے ملزم سلیم جعفر کو گرفتار کیا۔

    ملزم کو آج راولپنڈی سے کراچی لایا جائے گا، سلیم جعفر کے غیرقانونی اعلان پر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم جعفر کو آج صبح راولپنڈی کی ماتحت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود از خود نوٹس کیس سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی توجہ اس ویڈیو کی جانب مبذول کرائی تھی اور سوال کیا تھا کہ کیا انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو دیکھی ہے؟ مائیک پر آئیں اور سب کو بتائیں کہ وہ کیا ہے۔

    جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کرکارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں ایس ایس پی عابد قائم خانی، ڈی ایس پی ازل نور، انسپکٹر راجہ مسعود اور دیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    راؤ انوارکی گرفتاری، سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم

    واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوارکی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے  دی گئی تین دن کی مہلت آج رات بارہ بجے ختم ہوگئی ہےلیکن تاحال قانون کے لمبے ہاتھ معطل ایس ایس پی ملیر تک نہ پہنچ سکے۔

    سابق ایس ایس پی کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، راؤ انوار کی عہدے سے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

  • نائن زیرو سےپکڑاگیامشتبہ شخص میڈیاکےسامنےپیش

    نائن زیرو سےپکڑاگیامشتبہ شخص میڈیاکےسامنےپیش

    کراچی:ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سےپکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

    افغانستان کےعلاقے نورستان سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص سیف اللہ جو پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا،ایم کیو ایم رہنمائوں کےمطابق مشتبہ شخص نائن زیرو کے قریب سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نائن زیرو کے قریب مبینہ طور پر ریکی کے لیے موجود تھا اور ایم کیو ایم ہیڈکوارٹر اور اطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسجد جانے کے بہانے نائن زیرو جانے والی گلی میں پہنچا جہاں رینجرز کو دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس نے جناح گراونڈ کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    افتخارعالم کا کہنا ہے کہ ملزم سے افغانستان کی جامعات کے کارڈز،موبائل فون،بیٹریز، سمیں،ریلوے ٹکٹ اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر سمیت حکیم اللہ محسود اور طالبان کمانڈر کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

    مشتبہ شخص کو عزیز آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،واضح رہے متحدہ رہنمائوں پر اورنائن زیرو پر حملے کی دھمکیاں کئی عرصےسےایم کیو ایم کومل رہی تھیں۔