Tag: SUSPECT ARRESTED

  • زم زم کے نام سے جعلی پانی فروخت کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی

    زم زم کے نام سے جعلی پانی فروخت کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی

    استنبول : ترکیہ میں عام نلکے کے پانی کو زم زم کے مقدس نام سے مہنگے داموں فروخت کرنے والا دھوکہ باز قانون کی گرفت میں آگیا۔

    ملزم نے پکڑے جانے پر انتہائی ڈھٹائی سے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے گاہکوں کو ملاوٹ شدہ پانی پینے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عام نلکے کے پانی کو زم زم کے نام سے لوگوں کو فروخت کرکے ان سے پیسے بٹورنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔

    اس دھوکہ باز اور فراڈیے شخص کی گرفتاری کی خبر پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بھی بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

    یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اضنہ شہر کی پولیس کو ایک ایک خفیہ اطلاع پر واٹر فیکٹری میں کی جانے والی دھوکہ دہی کا علم ہوا۔

    ملزم علاقے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو نلکے کے پانی کی بوتلیں زمزم کے پانی کے طور پر بیچ رہا تھا اور یہ دعویٰ کررہا تھا کہ اس پانی کو مکہ مکرمہ سے درآمد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے روزانہ تقریباً 6لاکھ لیرے (64,000 ریال کے برابر) "ملاوٹ شدہ” پانی فروخت کرکے کمائے۔

    پولیس نے جب فیکٹری مالک سے اس بارے میں باز پرس کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی بلکہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پانی سے میرے گاہک بہت مطمئن ہیں۔

    ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسے ان لوگوں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جنہوں نے اس کا "ملاوٹ شدہ” پانی خریدا تھا۔

  • گلستان جوہر میں سول انجینئر کے قتل کا ڈراپ سین، اہم انکشاف

    گلستان جوہر میں سول انجینئر کے قتل کا ڈراپ سین، اہم انکشاف

    کراچی : گلستان جوہر میں گزشتہ ماہ ہندو سول انجینئر راہول کمار کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سول انجینئر راہول کمار کے قاتل ملزم شنک شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم مقتول کی اہلیہ کا کزن ہے۔

    پولیس کے مطابق راہول کمار کو 4 دسمبر کو قتل کیا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتار قاتل اپنا حلیہ تبدیل کرکے گھر میں داخل ہوا تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم شنک شرما کی شناخت کی گئی، مقتول کے اہل خانہ نے بھی گرفتار ملزم پر شک کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی نے قتل کے واقعے کی اطلاع دیر سے دی اور مقتول کی بیوی نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھ سول انجینئر راہول کمار کے قتل میں اور کون کون ملوث ہے جس کی تفتیش جاری ہے بہت جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ 4 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر موڑ کے قریب بلاک19 کے رہائشی فلیٹ لاکھانی اپارٹمنٹ امام بارگاہ والی گلی میں نامعلوم ملزم  نے گھر میں گھس کر 35سالہ راہول کمار ولد راج کمار کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا۔

    مقتول کی شناخت 35 سالہ راہول کمار ولد راج کمار کے نام سے کی گئی۔ مقتول سول انجینئر تھا اور کنٹریکٹ پر کام کرتا تھا، آبائی تعلق اندرون سندھ شکار پور سے تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول راہول کمار کو تیز دھار آلے ذبح کیا گیا تھا مقتول راہول کمار کی بیوی نے اس وقت پولیس کو بیان دیا تھا کہ میرے شوہر کے کچھ دوست گھر پر آئے تھے جن سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

  • پاکپتن : 14سالہ طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    پاکپتن : 14سالہ طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    پاکپتن میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتے رہے۔

    پولیس نے ڈی پی او کے نوٹس لینے پر طالبہ کے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محلہ انعام آباد کی رہائشی رخسانہ بی بی کی 14 سالہ بیٹی آّئی سی ایس کی طالبہ جویریہ اشرف کو ملزم افنان نے دو خواتین سمیت تین ملزمان کی مدد سے زبردستی اغواء کیا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مذکورہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائیں اور اسے بلیک میل کرتے رہے۔

    ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا جس کے بعد تھانہ فرید نگر پولیس نے مرکزی ملزم افنان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ رخسانہ بی بی کی مدعیت میں دو خواتین سمیت چار ملزمان کے خلاف لڑکی کے اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملتان کے میڈیکل کالج سے طالبہ اغواء

    ملتان کے نشتر میڈیکل کالج کے گارڈن سے طالبہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں فائنل ایئر کے طالب علم معاذ ارشد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

    مقدمے متن کے مطابق مغویہ فائنل ایئر کی طالبہ ہے معاذ ارشد اور مغویہ نشتر یونیورسٹی سے ہاسٹل جارہے تھے کہ عبدالرحمان اور عبدالکریم طالبہ کو اغوا کر کے گاڑی میں فرار ہوئے۔

  • فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    شمالی فرانس میں ایک مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد 22سالہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈنکرک کے ساحلی علاقے کے قریب لون پلاج میں چار افراد جن میں دو سیکیورٹی گارڈز اور مہاجر کیمپ میں رہنے والے دو افراد شامل ہیں، گولیوں کا نشانہ بنے جب کہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک شخص نے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں، 22سالہ ملزم نے تارکین وطن کے کیمپ کے قریب شہریوں پر فائرنگ کی۔

    ڈنکرک کے میئر پیٹریس ورگریٹ نے کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے محرکات تاحال نامعلوم ہیں، انہوں نے اس واقعے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے علاقے میں کئی لوگوں کو سرد مہری سے قتل کر دیا۔

    حملہ آور کی کار سے کئی آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں اور وہ اس سے پہلے پولیس کے ریکارڈ میں نہیں تھا، پراسیکیوٹر کے بیان میں کہا گیا، قتل کی یہ واردات دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کی گئی۔

  • شاہ رخ خان کو دھمکیاں دینے والا بھتہ خور گرفتار

    شاہ رخ خان کو دھمکیاں دینے والا بھتہ خور گرفتار

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شاہ رخ خان (المعروف کنگ خان) کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم بالآخر قانون کی گرفت میں آگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو ایک فون کال موصول ہوئی، جس میں انہیں مارنے کی دھمکی اور 50 لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے منگل کو چھتیس گڑھ کے رائے پور سے ایک وکیل کو مبینہ طور پر شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور بالی ووڈ سپر اسٹار سے گزشتہ ہفتے 50 لاکھ روپے کاتاوان طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    ممبئی پولیس کے ایک اعلی افسر نے 42 سالہ وکیل فیضان خان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رائے پور کی مقامی عدالت کی جانب سے ٹرانزٹ ریمانڈ کی منظوری کے بعد ملزم کو ممبئی منتقل کیا جارہا ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم فیضان خان پیشے سے وکیل ہے اور اسے بذریعہ ٹرین رائے پور سے ممبئی لایا جارہا ہے کل بروز بدھ اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے نامور سیاستدان بابا صدیقی پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو ریاست اتر پردیش کے علاقے بہرائچ سے گرفتار کر لیا۔

    مرکزی ملزم شیو کمار کو یوپی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا جو نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

  • ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو کیسے قابو کیا گیا؟ باڈی کیمرہ ویڈیو جاری

    ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو کیسے قابو کیا گیا؟ باڈی کیمرہ ویڈیو جاری

    امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی باڈی کیمرہ ویڈیو پولیس نے جاری کردی۔

    باڈی کیم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کے مسلح اہلکار مستعد کھڑے ہیں جنہوں نے 58 سالہ ملزم ریان ویسلے کو حراست میں لیا اور ساتھ لے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ ملزم کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے نامعلوم اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت ہوائی کے رہائشی58 سالہ ریان ویسلے راؤتھ کے نام سے ہوئی تھی۔

    اتوار کے روز فلوریڈا کے پام بیچ پر گولف کورس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعہ پر عینی شاہد نے حکام کے ساتھ حملہ آور کی گاڑی اور لائسنس نمبر پلیٹ کی معلومات شیئر کیں جس کے بعد حکام نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی پرجوش حمایت پر مبنی پوسٹیں ملی ہیں۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے فون کے سگنل سے پتہ چلا کہ وہ تقریباً 12 گھنٹے تک گالف کورس کے قریب جھاڑیوں میں چھپا رہا۔

    واضح رہے گزشتہ روز فلوریڈا ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب سابق صدر وہاں گالف کھیل کر واپس جارہے تھے۔

    امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے قریب فائرنگ

    اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ کان کو چھوتی ہوئی گزرنے والی گولی سے زخمی ہوئے تھے۔

  • تاجر آصف بلوانی کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار

    تاجر آصف بلوانی کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں تاجر آصف بلوانی کے قتل کا کیس حل کرلیا گیا، پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ تاجر آصف بلوانی کو قتل کرنے والا ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ خیابان ساحل کے قریب سے ملزم کو زخمی حالت میں پکڑا گیا، ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزم بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہے۔

    واضح رہے کہ 04 جون 2024 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلور مل کے تاجر آصف بلوانی کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق آصف بلوانی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، وہ بینک سے دس لاکھ روپے نکال کر گھر کی طرف جارہے تھے کہ ملزمان سے بچنے کے لئے کار تیز چلائی تو ان کی کار کے الیکٹرک کے کھمبے سے ٹکرا گئی تھی۔

  • دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے ساتھ اب معصوم کم عمر بچیاں بھی محفوظ نہیں رہیں، افسوسناک واقعہ میں 2 سال کی معصوم بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے جودھپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، دیو نگر تھانے کی حدود میں دو سال کی معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    درندہ صفت ملزم نے دو سال کی معصوم بچی کی عصمت ریزی کی اور بچی کو مندر کے پاس پھینک کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی کا خاندان جودھ پور میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتا ہے، یہ لوگ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں۔

    لڑکی کے ماں باپ واقعہ کی شام مندر کے باہر بھیک مانگنے کے لیے بیٹھے تھے جب کہ وہ اپنی بیٹی کو جھونپڑی میں چھوڑ گئے تھے۔ ہوسکتا کہ ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا ہو۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح معمول کے مطابق ترکاری فروخت کرنے والی ایک خاتون جب مندر کے قریب پہنچی تو اس نے لڑکی کو وہاں خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا۔

    بھارت میں ایک اور نوجوان لڑکی عصمت دری کا شکار

    خاتون نے متاثرہ بچی کے ماں باپ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچنے والے ماں باپ کا کہنا تھا کہ لڑکی رات سے لاپتہ تھی۔ وہ اسے ڈھونڈ رہے تھے مگر وہ کہیں نہیں ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • کراچی : مغوی لڑکی ایک ہی دن میں بازیاب، ایک اغواء کار گرفتار

    کراچی : مغوی لڑکی ایک ہی دن میں بازیاب، ایک اغواء کار گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں لڑکی کے اغواء اور پھر بازیابی کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس نے مغویہ کو بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ڈکیت گروہ کے 3 کارندے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بھیس میں ایک گھر میں گھسے اور 18سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر زبردستی گاڑی میں بٹھالیا۔

     گاڑی لے کر جانے لگے تو لڑکی کا بھائی بھی زبردستی گاڑی میں بیٹھ گیا، مبینہ اغوا کاروں نے لڑکی کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد علاقے میں ہی اتار دیا جس نے پولیس کو اطلاع دی۔

    مغویہ کے بھائی نے پولیس کو ملزمان کی گاڑی کا رنگ اور نمبر بتایا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے لڑکی کو اس گاڑی سے بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس نے کارروائی کرکے ایک اغواء کار ذیشان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ اغواء کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار اغواء کار ذیشان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا، اس سے قبل ملزم رضویہ، میٹھادر، ناظم آباد، آرٹلری میدان تھانوں میں گرفتار ہوچکا ہے۔

  • غیرت کے نام پر 6 بیٹیوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل

    غیرت کے نام پر 6 بیٹیوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل

    حیدرآباد : شوہر نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش لے کر اسپتال پہنچ گیا، مقتولہ ایک سیاسی رہنما کے گھر ملازمہ تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست حیدرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ملزم مردہ بیوی کو لے کر اسپتال پہنچا اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ یہ کچرا کنڈی سے زخمی حالت میں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن اپنی بیوی اسماء کے کردار پر شک کرتا تھا اور اسی بنیاد پر حسن نے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دونوں میاں بیوی اپنی چھ بچیوں کے ساتھ لکشمی نگر میں رہائش پذیر تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم حسن کے اسپتال میں دیئے گئے بیان پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو شک ہوا اور مزید سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم  نے بیوی قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔

    murder

    پولیس کا کہنا ہے کہ لکشمی نگر کی رہائشی 38 سالہ اسماء بیگم کانگریس رہنما فیروز خان كے گھر میں ملازمہ تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیروز خان بھی اسپتال پہنچ گئے اور صورتحال معلوم کی۔

    مقتولہ اسماء بیگم کی شادی 10 سال قبل محمد حسن سے ہوئی تھی، ان کی 6 بیٹیاں ہیں۔ ملزم حسن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔